Deobandi Books

آداب عشق رسول صلی اللہ علیہ و سلم

ہم نوٹ :

25 - 42
لیں اور جتنی سنتیں ہیں ان سب پر عمل کریں، گانا بجانا چھوڑ دیں تو بتاؤ! حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی روحِ مبارک کتنی خوش ہوگی؟وہ شخص ظالم ہے جو ایک سیکنڈ کو بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ گرامی کو بھول جائے۔ آپ کی محبت جزوِ ایمان ہے۔ لہٰذا جو شخص آپ کی رسالت پر ایمان نہ لائے اس کا کلمہ درست نہیں ہے اگرچہ رات دن لَااِلٰہَ اِلَّا اللہْ پڑھے، اسے نجات نہیں ملے گی جب تک وہ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہْنہیں پڑھے گا، یعنی اگر آپ کی رسالت پر ایمان نہیں لائے گا جہنم میں جائے گا۔ اللہ تعالیٰ کے بعد پوری کائنات میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے بڑھ کر کسی کا درجہ نہیں ہے؎
بعد  از  خدا  بزرگ  توئی  قصہ  مختصر
آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کا رتبہ عظیم الشان ہے
علماء نے لکھا ہے کہ کائنات میں اللہ تعالیٰ کے بعد سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے بڑھ کر کوئی نہیں ہے ۔ امام مالک رحمۃاللہ علیہ صاحبِ مذہب ہیں، وہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص یہ کہہ دے  زُرْتُ قَبْرَ  النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمْ کہ میں نے نبی پاک      صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کی زیارت کی تو ایسا کہنا مکروہ ہے، بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ زُرْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمْ میں نے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی زیارت کی، کیوں کہ آپ بحیاۃ طیبہ خاص حیات سے مشرف ہیں۔ اور روضۂ مبارک پر حاضر ہو کر جو صلوٰۃ و سلام پڑھتا ہے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اس کے صلوٰۃ و سلام کو سنتے ہیں اور جواب بھی عطا فرماتے ہیں۔ اسی طرح علمائے کرام کا یہ بھی فیصلہ ہے کہ زمین کے جس ٹکڑے پرسرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا جسمِ مبارک رکھا ہوا ہے، زمین کا وہ ٹکڑا عرشِ اعظم سے افضل ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت جزوِ ایمان ہے، اس کے بغیر ایمان ہی قبول نہیں۔ ایک شاعر بڑا عاشق تھا، وہ مدینہ شریف جارہا تھا، جب دور سے اس کو روضۂ مبارک نظر آیا تو اس نے دو شعر کہے؎
ڈھونڈتی  تھی  گنبدِ خضریٰ  کو  تو
دیکھ  وہ  ہے  اے  نگاہِ  بے  قرار
ہوشیار  اے  جانِ  مضطر   ہوشیار
آگیا  شاہِ  مدینہ   صلی اللہ علیہ وسلم  کا  دیار
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ تعالیٰ کی محبت کا راستہ اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 7 1
3 محبت کی دو قسمیں 8 1
4 عشقِ رسول کی بنیاد اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 8 1
5 نافرمانیٔ رسول کے ساتھ عشقِ رسول کا دعویٰ باطل ہے 9 1
6 گھر میں تصویر لگانے کی حرمت 10 1
7 ٹخنے چھپانا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی ہے 11 1
8 ذکرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی برکات 12 1
9 اُحد اور طائف میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خونِ مبارک کس لیے بہا؟ 12 1
10 گانے بجانے کی حرمت 12 1
11 قصیدہ بردہ کے اشعار کی برکات 14 1
12 چار شرائط سے سماع جائز ہے 15 1
13 پہلی شرط 15 12
14 دوسری شرط 15 12
15 تیسری شرط 16 12
16 چوتھی شرط 17 12
17 اتباعِ سنت پر اہل اﷲ کی حرص 18 1
18 محبت کا انعامِ عظیم 19 1
19 اہل اﷲ کا اہتمامِ اتباعِ سنت 20 1
20 داڑھی منڈانے والوں سے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا اظہارِ نفرت 21 1
21 بڑی مونچھیں رکھنے پر وعید 22 1
22 صحابہ کا اعلیٰ مقام 22 1
23 اہل اﷲ کا طریقِ اصلاح 23 1
24 ہر کام علمائے کرام سے پوچھ کر کیجیے 23 1
25 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حاصل 24 1
26 آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رتبہ عظیم الشان ہے 25 1
27 اتباعِ سنت کا نور 26 1
28 خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نعمتِ عظمیٰ ہے 26 1
29 چراغاں کرنے اور مخصوص دن منانے کی حقیقت 27 1
30 نافرمانی کرنا عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہے 30 1
31 درود شریف کے فضائل 32 1
32 اصل عشقِ رسول اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 33 1
33 ربیع الاوّل کی حقیقت پانے والے 35 1
34 رسالت کا اصل مقصد توحید ہے 36 1
35 خدا کے سوا کسی کو علمِ غیب نہیں 37 1
36 اولیاء اللہ سے براہِ راست مانگنا شرک ہے 38 1
37 بدعت کی خرافات 39 1
Flag Counter