Deobandi Books

آداب عشق رسول صلی اللہ علیہ و سلم

ہم نوٹ :

19 - 42
کے ہاتھ سے نوالہ گرگیا، وہ اسے اٹھا کر کھانے کے لیے صاف کرنے لگے، تو ایک صاحب نے اشارے سے منع کیا کہ ایسا نہ کریں، ورنہ وہ کہیں گے کہ مسلمان قلاش اور سات پشت کے فقیر ہیں، اس میں اسلام کی توہین ہے تو حضرت حذیفہ نے کیسا پیارا جواب دیا أَ اَتْرُکُ سُنَّۃَ رَسُوْلِ اللہِ لِھٰؤُلَاءِ الْحُمَقَاءِ؟  کیا میں ان نادانوں اور بے وقوفوں کی وجہ سے اپنے نبی       صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو چھوڑ دوں؟
اسی طرح آج کل لوگ پیالہ چاٹنے کی سنت پر عمل کرنے سے شرماتے ہیں۔ علامہ شامی نے حدیث نقل کی ہے کہ جب پیالہ چاٹا جاتا ہے تو پیالہ دعا دیتا ہے اَعْتَقَکَ اللہُ مِنَ النَّارِ کَمَا اَعْتَقْتَنِیْ مِنَ الشَّیْطَانِ12؎ خدا تجھ کوجہنم سے بچائے جیسے تونے مجھے شیطان سے بچایا۔کیوں کہ اگر کھانے کے بعد پیالے کو نہ چاٹا جائے تو اس میں لگا ہوا کھانا شیطان صاف کرتا ہے۔ سبحان اللہ! سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی محبت بھی کیا نعمت ہے!
محبت کا انعامِ عظیم
ایک صحابی سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو بغیر پلکیں جھپکائےٹکٹکی باندھ کر دیکھ رہے تھے، تو آپ نے فرمایا:کیا بات ہے؟ آج تم اتنی محبت سے مجھے دیکھ رہے ہو کہ آنکھیں جھپک بھی نہیں رہی ہیں۔ انہوں نے عرض کیا کہ اس لیے دیکھ رہاہوں کہ یہاں تو جب دل تڑپتا ہے تو آکر آپ کی زیارت کر لیتا ہوں، لیکن جنت میں آپ کا درجہ بہت اونچا ہوگا وہاں ہم آپ کو کیسے دیکھیں گے؟ آپ نے فرمایا اَلْمَرْءُ  مَعَ مَنْ اَحَبَّ13؎ جس کو جس سے محبت ہے وہ اسی کے ساتھ رہے گا۔ 
دیکھا آپ نے محبت کیسی نعمت ہے۔ محبت والے کی دو رکعات غیر محبت والے کی لاکھ رکعات سے افضل ہے، اس لیے اللہ تعالیٰ نے اس آیتِ مبارکہ میں ارشاد فرمایا کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کی محبت کا دعویٰ کرتے ہو تو اے نبی (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم)! آپ اعلان فرمائیے فَاتَّبِعُوْنِیْ میری اتباع کرو یُحْبِبْکُمُ اللہُ اللہ تعالیٰ تم کو محبوب کر لے گا۔ معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ کا پیارا وہی ہے جو متبعِ سنت ہے۔
_____________________________________________
12؎   کنزالعمال:253/15(40829)، مؤسسۃالرسالۃ
13؎      صحیح البخاری:911/2 (6198)، باب علامۃ الحب فی اللہ،المکتبۃ  المظہریۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ تعالیٰ کی محبت کا راستہ اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 7 1
3 محبت کی دو قسمیں 8 1
4 عشقِ رسول کی بنیاد اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 8 1
5 نافرمانیٔ رسول کے ساتھ عشقِ رسول کا دعویٰ باطل ہے 9 1
6 گھر میں تصویر لگانے کی حرمت 10 1
7 ٹخنے چھپانا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی ہے 11 1
8 ذکرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی برکات 12 1
9 اُحد اور طائف میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خونِ مبارک کس لیے بہا؟ 12 1
10 گانے بجانے کی حرمت 12 1
11 قصیدہ بردہ کے اشعار کی برکات 14 1
12 چار شرائط سے سماع جائز ہے 15 1
13 پہلی شرط 15 12
14 دوسری شرط 15 12
15 تیسری شرط 16 12
16 چوتھی شرط 17 12
17 اتباعِ سنت پر اہل اﷲ کی حرص 18 1
18 محبت کا انعامِ عظیم 19 1
19 اہل اﷲ کا اہتمامِ اتباعِ سنت 20 1
20 داڑھی منڈانے والوں سے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا اظہارِ نفرت 21 1
21 بڑی مونچھیں رکھنے پر وعید 22 1
22 صحابہ کا اعلیٰ مقام 22 1
23 اہل اﷲ کا طریقِ اصلاح 23 1
24 ہر کام علمائے کرام سے پوچھ کر کیجیے 23 1
25 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حاصل 24 1
26 آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رتبہ عظیم الشان ہے 25 1
27 اتباعِ سنت کا نور 26 1
28 خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نعمتِ عظمیٰ ہے 26 1
29 چراغاں کرنے اور مخصوص دن منانے کی حقیقت 27 1
30 نافرمانی کرنا عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہے 30 1
31 درود شریف کے فضائل 32 1
32 اصل عشقِ رسول اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 33 1
33 ربیع الاوّل کی حقیقت پانے والے 35 1
34 رسالت کا اصل مقصد توحید ہے 36 1
35 خدا کے سوا کسی کو علمِ غیب نہیں 37 1
36 اولیاء اللہ سے براہِ راست مانگنا شرک ہے 38 1
37 بدعت کی خرافات 39 1
Flag Counter