Deobandi Books

آداب عشق رسول صلی اللہ علیہ و سلم

ہم نوٹ :

10 - 42
رکھی، جملہ نبیوں نے رکھی، تمام صحابہ نے رکھی، اتباعِ عشق رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یہاں دکھاؤ۔ آپ کے فرمان عالیشان کے پرخچے اُڑاتے ہو، رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی نافرمانی کرتے ہو اور محبت اور عاشقی کا دعویٰ کرتے ہو! عربی شاعر کہتا ہے    ؎
تَعْصِی الرَّسُوْلَ وَاَنْتَ تُظْھِرُحُبَّہٗ
گھر میں تصویر لگانے کی حرمت
آہ! آج امت کے لوگوں کو کیا ہوگیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے  فرمانِ عالیشان کے پرخچے اُڑا کر محبت کا دعویٰ ہورہا ہے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: تصویروں کو گھروں میں مت رکھو، جہاں تصویریں ہوتی ہیں وہاں رحمت کے فرشتے نہیں آتے۔ آج امت کے گھر گھر میں تصویریں لگی ہیں، لیکن دعوائے عشقِ رسول میں سب سے آگے ہیں۔ نافرمانی کے ساتھ یہ کون سی عاشقی ہے؟ کیا محبت کا یہی حق ہے؟
اور صحابہ کرام رضوان اﷲ تعالیٰ علیہم اجمعین کی کیا شان تھی کہ ایک شخص نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ناشتہ کی دعوت دی، آپ ناشتے کے لیے جب ان کے گھر  پہنچے تو دیکھا کہ گھر میں تصویر تھی۔ فرمایا کہ عمر ایسے گھر میں ناشتہ نہیں کرے گا جس میں نافرمانیٔ رسول ہو رہی ہو، حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے فرمانِ عالیشان کی خلاف ورزی کی جا رہی ہو، ہم ایسے ناشتے سے باز آئے۔ یہ محبت ہے، اِس کا نام عشق ہے۔
آج امت کو دیکھ کر دل کُڑھتاہے، وظیفے خوب پڑھ رہے ہیں، لیکن گناہوں سے بچنے کا اہتمام نہیں ہے۔ ایک مرنے والے پر سورۂ یٰسین کے کئی ختم ہوئے، مگر اس کی روح نہیں نکلی۔ڈاکٹر عبد الحی صاحب رحمۃاللہ علیہ نے خود مجھ سے فرمایا کہ وہ لوگ مجھے لے گئے تھے کہ تین دن ہو گئے ہیں مگر روح نہیں نکل رہی ہے،حالاں کہ ہزار دفعہ یٰسین شریف پڑھی جاچکی ہے، میں نے دیکھا کہ وہاں لیاقت علی خان کی تصویر لگی ہوئی تھی، میں نے کہا کہ تصویر رکھتے ہوئے سورۂ یٰسین شریف کا عمل کر رہے ہو!نافرمانیٔ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی نحوست سے رحمت کے فرشتے گھر میں کیسے آئیں گے؟لہٰذا ابھی تصویر نکالو، چناں چہ جیسے ہی تصویر ہٹائی گئی فوراً ہی روح نکل گئی۔ تو عشقِ رسول نام ہے اتباعِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا۔ سنت پر جان دے دو، چاہے دنیا کچھ ہی کہتی رہے اور آپ کا کتنا ہی مذاق اڑائے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ تعالیٰ کی محبت کا راستہ اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 7 1
3 محبت کی دو قسمیں 8 1
4 عشقِ رسول کی بنیاد اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 8 1
5 نافرمانیٔ رسول کے ساتھ عشقِ رسول کا دعویٰ باطل ہے 9 1
6 گھر میں تصویر لگانے کی حرمت 10 1
7 ٹخنے چھپانا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی ہے 11 1
8 ذکرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی برکات 12 1
9 اُحد اور طائف میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خونِ مبارک کس لیے بہا؟ 12 1
10 گانے بجانے کی حرمت 12 1
11 قصیدہ بردہ کے اشعار کی برکات 14 1
12 چار شرائط سے سماع جائز ہے 15 1
13 پہلی شرط 15 12
14 دوسری شرط 15 12
15 تیسری شرط 16 12
16 چوتھی شرط 17 12
17 اتباعِ سنت پر اہل اﷲ کی حرص 18 1
18 محبت کا انعامِ عظیم 19 1
19 اہل اﷲ کا اہتمامِ اتباعِ سنت 20 1
20 داڑھی منڈانے والوں سے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا اظہارِ نفرت 21 1
21 بڑی مونچھیں رکھنے پر وعید 22 1
22 صحابہ کا اعلیٰ مقام 22 1
23 اہل اﷲ کا طریقِ اصلاح 23 1
24 ہر کام علمائے کرام سے پوچھ کر کیجیے 23 1
25 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حاصل 24 1
26 آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رتبہ عظیم الشان ہے 25 1
27 اتباعِ سنت کا نور 26 1
28 خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نعمتِ عظمیٰ ہے 26 1
29 چراغاں کرنے اور مخصوص دن منانے کی حقیقت 27 1
30 نافرمانی کرنا عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہے 30 1
31 درود شریف کے فضائل 32 1
32 اصل عشقِ رسول اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 33 1
33 ربیع الاوّل کی حقیقت پانے والے 35 1
34 رسالت کا اصل مقصد توحید ہے 36 1
35 خدا کے سوا کسی کو علمِ غیب نہیں 37 1
36 اولیاء اللہ سے براہِ راست مانگنا شرک ہے 38 1
37 بدعت کی خرافات 39 1
Flag Counter