Deobandi Books

اہل اللہ اور صراط مستقیم

ہم نوٹ :

36 - 38
بس دعا کیجیے اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق دے۔ میرے شیخ کے خلیفہ صوفی غلام سرور صاحب نے لاہور سے فون کیا ہے کہ میری بیٹی ہسپتال میں داخل ہے، اللہ تعالیٰ اس کو صحت عطا فرمائے۔اے اللہ! ہم سب کو سلامتیٔ اعضا  سلامتیٔ ایمان کے ساتھ حیات نصیب فرما اور سلامتیٔ اعضاء سلامتیٔ ایمان کے ساتھ دنیا سے اُٹھا۔ یہ دعا ہمارے لیے، ہمارے بچوں کے لیے، ہمارے گھروالوں کے لیے، ہمارے دوستوں کے لیے اور سارے عالم کے مسلمانوں کے لیے قبول فرما۔ یا اللہ! ہم سب کے لیے تقویٰ کے راستےکو آسان بلکہ لذیذ فرمادیجیے۔ اے خدا! گناہوں کو چھوڑنا نہ یہ کہ آسان بلکہ لذیذ فرمادیجیےاور ہم سب کو اللہ والی حیات نصیب فرمادیجیے۔ اے خدا! گناہوں کو چھوڑ کر ہم ایک شکر نہیں کروڑ کروڑ شکر ادا کریں۔جس گناہ سے آپ ہمیں نجات عطا فرما دیں تو اے خدا! ہم اس عنوان سے شکر ادا کریں گے کہ اگر ساری دنیا کے ذرّے ذرّے زبان بن جائیں، ساری کائنات کے ہر ذرّےکی زبان سے اے اللہ! ہم آپ کا شکر ادا کریں تو ایک گناہ سے نجات کا شکریہ ہم ادا نہیں کرسکتے۔ اس لیے سارے گناہوں کو چھوڑ دینے کی توفیق عطا فرمادیجیے۔ اورہمیں اپنے دوستوں کی حیات نصیب فرمادیجیے، اختر کو بھی اور اس کی اولاد کو بھی اور میرے سب دوستوں کو بھی اور میرے حاضرین دوستوں کو بھی جو اس وقت موجود ہیں اور جو خواتین بے چاری آئی ہیں ان کے لیے بھی اور ان کے گھروالوں کے لیے، ان کے شوہروں کے لیے بھی، ان کے بچوں کے لیے بھی دعا کرتا ہوں کہ اے اللہ! ہم سب کو دونوں جہاں کی نعمتوں سے نواز دے۔اے مالکِ دو جہاں! ہم آپ سے دونوں جہاں کی بھیک مانگتے ہیں؎ 
دونوں  جہاں   کا   دُکھڑا   اختر ؔ  تو   رو  چکا   ہے
اب  اس  پہ  فضل کرنا  یا  رب   ہے   کام  تیرا
یہ خواجہ صاحب کا شعر ہے جس میں نام کی ترمیم کرکے اللہ سے مانگ لیا۔
وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ
وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی  عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ
بِرَحْمَتِکَ  یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 7 1
3 اَلْحَمْدُ لِلہْ کی چار تفسیریں 9 1
4 معرفتِ الٰہیہ کا تعلق ربوبیتِ الٰہیہ سے 10 1
5 تفکر فی المخلوقات سے استدلالِ توحید پر مغفرت 11 1
6 قرآنِ پاک میں عاشقانِ حق کی شان 12 1
7 تفکر فی خلق اللہ شیوۂ خاصانِ خدا 12 1
8 دین پر ثبات قدمی کی مسنون دعا 13 1
9 اعمال میں کمیت و کیفیت دونوں مطلوب ہیں 14 1
10 حصولِ رحمت کی دعا 14 1
11 توبہ کی تیز رفتاری 15 1
12 عدم استحضارِ معیّتِ الٰہیہ جرأت علی المعصیت کاسبب ہے 15 1
13 رحمتِ حق کو متوجہ کرنے والا عجیب عنوانِ دعا 16 1
14 دل کو اللہ کے لیے خالی کرلیا 17 1
15 علامتِ قہرِ الٰہی 18 1
16 علامتِ مردودیت 18 1
17 گناہوں پر ندامت علامتِ قبولیت ہے 18 1
18 مناجات و ذکر و تلاوت کے فوائد 19 1
19 تلاوت کا خاص اہتمام چاہیے 19 1
20 معیتِ حق کا کمالِ استحضار اور اس کی مثال 19 1
21 ذکر برائے خالق، فکر برائے مخلوق 20 1
22 ممانعتِ تفکر فی اللہ کی حکمت 21 1
23 ربوبیتِ الٰہیہ کا رحمتِ الٰہیہ سے ربط 22 1
24 مٰلِکِ یَوۡمِ الدِّیۡنْ میں شانِ عظمت و شانِ رحمتِ الٰہیہ کا ظہور ہے 22 1
25 مراحِم خسروانہ 22 1
26 نفس و شیطان کی غلامی سے آزادی کی درخواست 23 1
27 اشتغال باللذائذ مانعِ قرب ہے اور اس کی تمثیل 24 1
28 صراطِ مستقیم منعم علیہم کا راستہ ہے 24 1
29 انعام یافتہ بندے کون ہیں؟ 24 1
30 صراطِ مستقیم کے لیے منعم علیہم بندوں کی رفاقت شرط ہے 25 1
31 صراطِ منعم علیہم صراطِ مستقیم کا بدل الکل ہے 26 1
32 کلام اللہ کا اعجازِ بلاغت اور علمائے نحو کی حیرانی 26 1
33 منعم علیہم اپنے اور مغضوب علیہم غیر ہیں 27 1
34 غیروں سے دل لگانے والا محروم رہتا ہے 28 1
35 صراطِ مستقیم کے لیے مغضوب علیہم سے دوری بھی ضروری ہے 28 1
36 نبی کی تعریف 29 1
37 شہید کی تعریف 30 1
38 صالحین کی تعریف 30 1
39 کریم کی شرح 31 1
40 اولیاء اللہ کا سب سے بڑا درجہ صدیقین کا ہے 32 1
41 صدیقین کی تعریف 33 1
42 جس کا قال اور حال ایک ہو 33 41
43 جس کا باطن ظاہری حالات سے متأثر نہ ہو 34 41
44 دونوں جہاں خدا پر فدا کرنے والا 34 41
45 آخرت کو اللہ پر فدا کرنے کے معنیٰ 35 41
Flag Counter