Deobandi Books

اہل اللہ اور صراط مستقیم

ہم نوٹ :

28 - 38
غیروں سے دل لگانے والا محروم رہتا ہے
منافقین والا کام مت کرنا، منافق کافروں سے بھی ملتے تھے اور صحابہ سے بھی ملتے تھے، جسم یہاں رکھتے تھے لیکن دل وہاں غیروں میں رکھتے تھے، جیسے جسم کوئی خانقاہ میں رکھے اور دل جوڑیا بازار میں رکھے یا الفنسٹن اسٹریٹ میں رکھے، اس شخص کو فائدہ ہوگا شیخ کی صحبت سے؟ جسم اور دل دونوں فدا کردو خانقاہوں پر، اللہ والوں پر۔ پھر دیکھو اللہ تعالیٰ آپ کے دل کے اندر وہ باغبانی کرے گا کہ آپ ساری زندگی اس کا شکریہ ادا کریں گے اور یہ مصرع پڑھیں گے؎
کا گا سے ہنس کیو اور کرت نہ لاگی بار
ہم تو کوّا تھے، گُو کھاتے تھے، اے میرے شیخ! آپ نے کاگا سے مجھے ہنس چڑیا بنادیا کہ اب ذکر اللہ کے موتی چگتے ہیں اور تمام گندے کاموں سے اللہ نے نجات عطا فرمادی   ؎
کاگا سے ہنس  کیو  اور کرت  نہ لاگی  بار 
بھیکا معالی پر  واریاں دن میں  سو سو  بار
بھیکا شاہ اپنے شیخ ابو المعالی پر سو سو بار قربان ہوجاکہ جس نے اپنی کرامت اور تربیت سے تجھ جیسے کوّے کو ہنس کردیا۔ مگر دل بھی پیش کرو۔ جب باغ پیش نہیں کروگے تو باغبانی کیسے ہوگی؟ اگر دل الفنسٹن اسٹریٹ میں ہے تو آپ نے دل کہاں پیش کیا؟ جسم پر کچھ ظاہری اعمال آجائیں گے،مگر دل تو جب بنے گا جب اللہ والوں پر فدا کیا جائے، دل بھی خانقاہوں میں رکھا جائے۔ جسم تو خانقاہوں میں ہو اور دل جاہوں اور باہوں میں ہو تو شیخ جاہ کا جیم اور باہ کی باء کیسے نکالے گا؟ اور آہ کیسے پیدا ہوگی؟ ایسا شخص تو ابے تبے ہی رہے گا۔
صراطِ مستقیم کے لیے مغضوب علیہم سے                    دوری بھی ضروری ہے
میرے شیخ شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنوں کا ذکر بھی نازل کیا اَنۡعَمۡتَ عَلَیۡہِمۡ جن پر ہم نے انعام نازل کیا،یہ ہمارے اپنے ہیں لیکن
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرضِ مرتب 7 1
3 اَلْحَمْدُ لِلہْ کی چار تفسیریں 9 1
4 معرفتِ الٰہیہ کا تعلق ربوبیتِ الٰہیہ سے 10 1
5 تفکر فی المخلوقات سے استدلالِ توحید پر مغفرت 11 1
6 قرآنِ پاک میں عاشقانِ حق کی شان 12 1
7 تفکر فی خلق اللہ شیوۂ خاصانِ خدا 12 1
8 دین پر ثبات قدمی کی مسنون دعا 13 1
9 اعمال میں کمیت و کیفیت دونوں مطلوب ہیں 14 1
10 حصولِ رحمت کی دعا 14 1
11 توبہ کی تیز رفتاری 15 1
12 عدم استحضارِ معیّتِ الٰہیہ جرأت علی المعصیت کاسبب ہے 15 1
13 رحمتِ حق کو متوجہ کرنے والا عجیب عنوانِ دعا 16 1
14 دل کو اللہ کے لیے خالی کرلیا 17 1
15 علامتِ قہرِ الٰہی 18 1
16 علامتِ مردودیت 18 1
17 گناہوں پر ندامت علامتِ قبولیت ہے 18 1
18 مناجات و ذکر و تلاوت کے فوائد 19 1
19 تلاوت کا خاص اہتمام چاہیے 19 1
20 معیتِ حق کا کمالِ استحضار اور اس کی مثال 19 1
21 ذکر برائے خالق، فکر برائے مخلوق 20 1
22 ممانعتِ تفکر فی اللہ کی حکمت 21 1
23 ربوبیتِ الٰہیہ کا رحمتِ الٰہیہ سے ربط 22 1
24 مٰلِکِ یَوۡمِ الدِّیۡنْ میں شانِ عظمت و شانِ رحمتِ الٰہیہ کا ظہور ہے 22 1
25 مراحِم خسروانہ 22 1
26 نفس و شیطان کی غلامی سے آزادی کی درخواست 23 1
27 اشتغال باللذائذ مانعِ قرب ہے اور اس کی تمثیل 24 1
28 صراطِ مستقیم منعم علیہم کا راستہ ہے 24 1
29 انعام یافتہ بندے کون ہیں؟ 24 1
30 صراطِ مستقیم کے لیے منعم علیہم بندوں کی رفاقت شرط ہے 25 1
31 صراطِ منعم علیہم صراطِ مستقیم کا بدل الکل ہے 26 1
32 کلام اللہ کا اعجازِ بلاغت اور علمائے نحو کی حیرانی 26 1
33 منعم علیہم اپنے اور مغضوب علیہم غیر ہیں 27 1
34 غیروں سے دل لگانے والا محروم رہتا ہے 28 1
35 صراطِ مستقیم کے لیے مغضوب علیہم سے دوری بھی ضروری ہے 28 1
36 نبی کی تعریف 29 1
37 شہید کی تعریف 30 1
38 صالحین کی تعریف 30 1
39 کریم کی شرح 31 1
40 اولیاء اللہ کا سب سے بڑا درجہ صدیقین کا ہے 32 1
41 صدیقین کی تعریف 33 1
42 جس کا قال اور حال ایک ہو 33 41
43 جس کا باطن ظاہری حالات سے متأثر نہ ہو 34 41
44 دونوں جہاں خدا پر فدا کرنے والا 34 41
45 آخرت کو اللہ پر فدا کرنے کے معنیٰ 35 41
Flag Counter