اہل اللہ اور صراط مستقیم |
ہم نوٹ : |
|
توبہ کی تیز رفتاری اور توبہ کی سواری اس قدر تیز رفتار ہے کہ دنیا میں کوئی سواری،کوئی راکٹ ایسا نہیں ہے جو دم میں اللہ تک پہنچ جائے۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎مرکب توبہ عجائب مرکب است توبہ کی سواری عجیب و غریب سواری ہے ؎تا فلک تا زد بیک لحظہ ز پست ایک سیکنڈمیں آسمان تک اُڑاکرلےجاتی ہے،اللہ سےملادیتی ہے۔اوراسی وقت وہ بندہ جو خباثت سے اور گناہوں کی وجہ سے اللہ سے دور تھا توبہ کے صدقے میں اللہ سے قریب ہوا اور محبوب بھی ہوگیا اَلتَّائِبُ حَبِیْبُ اللہِ یعنی اَلَّذِیْ تَابَ کَانَ حَبِیْبَ اللہِ جو توبہ کرتا ہے فوراً اللہ کا محبوب ہوجاتا ہے۔ 11؎اچھایہ بتلائیے کہ گناہ اچھی چیزہے یاخراب چیز؟ جب خراب چیز ہے تو خراب چیز کو چھوڑنا اچھا ہے یا پالنا؟ خراب چیز کو جلد چھوڑدینا چاہیے اور چھوڑکر خوش ہونا چاہیے۔ عدم استحضارِ معیّتِ الٰہیہ جرأت علی المعصیت کاسبب ہے بس ایک بات اور عرض کرتا ہوں، بعض لوگ مخلوق کے سامنے گناہ سے بچتے ہیں، دو چار دوست بیٹھے ہوں تو وہاں اُن کے سامنے گناہ نہیں کرتے کیوں کہ مخلوق میں ذلیل ہوجائیں گے یا مخلوق ان سے انتقام لے سکتی ہے، لیکن میں یہ پوچھتا ہوں کہ جس خلوت اور تنہائی میں انسان گناہ کرتا ہے،اس وقت خدا اُس کے ساتھ ہے یا نہیں؟ تو مخلوق زیادہ طاقتور ہے یا خالق زیادہ طاقتور ہے؟ بڑی طاقت کے سامنے تو گناہ کرتے خوف نہ لگا اور کمزور مخلوق کے ڈرسے گناہ چھوڑ رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں وَہُوَ مَعَکُمۡ اَیۡنَ مَا کُنۡتُمۡ 12؎ جہاں بھی تم ہو اللہ تمہارے ساتھ ہے۔ اتنی عظیم الشان طاقت والا ہمارے آپ کے حجروں اور کمروں میں ساتھ _____________________________________________ 11؎المغنی عن حمل الاسفار:983/2، کتاب التوبۃ،مکتبۃ طبریۃ، ریاض 12؎الحدید: 4