اہل اللہ اور صراط مستقیم |
ہم نوٹ : |
|
گردے میں درد تھا، زور سے چلّارہا تھا کہ ہسپتال کی حدود سے دور دور تک آواز جارہی تھی۔ اے خدا! ہم سب کو بچا اور ہم پر ہماری نافرمانیوں کی وجہ سے اپنا عذاب نازل نہ فرما۔ یہ دعا سیکھ لیجیے پوچھ لیجیے۔اسی لیے عرض کرتا ہوں کہ ایک چھوٹی سی کاپی یا ڈائری ساتھ رکھیے اور ایک قلم بھی ساتھ میں رکھیے،یہ طریقہ طالب علموں کا ہے جب کوئی دعا سنی فوراً قلم نکالا اور نوٹ کرلیا۔یہ بزرگوں کا طریقہ ہے۔ دل کو اللہ کے لیے خالی کرلیا مفتی شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ میں حکیم الاُمت کے ساتھ خانقاہ سے حضرت کے گھر تک جارہا تھا، راستے میں حکیم الاُمت نے کاغذ نکالا، پنسل نکالی معلوم ہوا کہ ساتھ کاغذ پنسل رکھنا یہ طریقہ اللہ والوں کا چلا آرہا ہے۔ حکیم الاُمت ہمارے آپ کے پردادا ہیں،آخر ان کے طریقے کو ہم کیوں نہیں سیکھتے؟ ایک پنسل ایک کاغذ ہم آپ بھی ساتھ رکھیں۔ تو حضرت نے اک پنسل نکالی اور کاغذ پر کچھ لکھا پھر اس کو جیب میں رکھ لیا اور فرمایا مفتی صاحب! میں نے کیا کیا؟ مفتی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت آپ نے کاغذ نکال کر پنسل سے کچھ لکھا اور دوبارہ جیب میں رکھ لیا۔ فرمایا کہ دیکھو ایک بات بار بار یاد آرہی تھی کہ کہیں بھول نہ جاؤں، کہیں بھول نہ جاؤں، دل اس میں پھنس گیا تھا۔ اب دل کا بوجھ میں نے کاغذ پر رکھ دیا اور دل کو اللہ کے لیے خالی کرلیا۔ تو دوستو! ایک چھوٹی سی ڈائری چند روپوں کی ملتی ہے، اگر اس وقت آپ کے پاس ہوتی تو جلدی سے یہ دعا نوٹ کرلیتے یا نہیں؟ بولیے۔ جو وعظ کہتا ہے اس کی حیثیت استاد کی ہوتی ہے، وہاں جلدی سے نوٹ کرلینا چاہیے۔ اَللّٰھُمَّ لَا تُخْزِنِیْ فَاِنَّکَ بِیْ عَالِمٌ اے اللہ! آپ مجھے ذلیل نہ فرمانا کیوں کہ آپ میرے گناہوں سے باخبر ہیں۔ مخلوق سے تو چھپ گئے مگر اے میرے خالق!آپ سے ہم کہاں چھپ سکتے ہیں؟ وَلَا تُعَذِّبْنِیْ فَاِنَّکَ عَلَیَّ قَادِرٌ اور ہمیں عذاب نہ دیجیے کہ آپ کو ہم پر پوری قدرت ہے۔جو چاہیں سو کردیں۔آپ بتائیے کہ اللہ تعالیٰ زمین پھاڑدیں اور دھنسادیں، اللہ کی قدرت ہے یا نہیں؟