ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2017 |
اكستان |
|
(٥) پانچویں بات یہ ہے کہ صدقہ کے لیے محل و مصرف عمدہ تلاش کیا کرویعنی یا تو کسی پرہیزگار عالم کو دیا کرو کہ تمہارا مال کھانے سے اُس کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور تقوی پر قوت اور اعانت حاصل ہو یا کسی عیالدار نیک بخت مسلمان کو دو اور اگر یہ تمام اوصاف ایک شخص میں جمع نہ ہوں تو جس میں ایک وصف بھی پایا جائے وہ بھی تمہارا صدقہ پاک ہو جانے کے لیے کافی ہے البتہ نیک بختی کا لحاظ سب سے مقدم ہے کیونکہ دُنیا کا مال و متاع بندوں کے لیے اِسی واسطے مہیا کیا گیا ہے کہ اِن کی ایام گزاری ہو سکے اور اِن چندروزہ ایام میں آخرت کا توشہ اُن کو حاصل ہو جائے تو جو لوگ درحقیقت سفر آخرت میں مشغول ہیں اور اِس عالمِ فانی کو راستہ کا پڑائو اور مسافر خانہ سمجھے ہوئے ہیں وہی تمہارے پیسے کے مصرف ہونے چاہئیں دیکھو جناب ِرسول اللہ ۖ اِرشاد فرماتے ہیں کہ ''پرہیز گاروں کو کھانا کھلایا کرو اور اپنا تبرع و سلوک ایمان داروں ہی کو پہنچایا کرو۔'' (جاری ہے)( ایک ضروری اعلان ) یکم اپریل ٢٠١٧ء /رجب ١٤٣٨ ھ تا ٢٥مئی٢٠١٧ ئ/شعبان ١٤٣٨ ھ جامعہ کے ناظمِ تعلیمات حضرت مولانا خالد محمود صاحب مدظلہم فلکیات(علم الھیئة) کے اسباق پڑھائیں گے اِنشاء اللہ کتب : تصریح ،شرح چغمینی،بست باب،فہم فلکیات(ازمولانا شبیراحمد صاحب کاکا خیل) وقت : صبح 7 بجے تا 10 بجے نوٹ : حجة اللّٰہ البالغہ اور عبقات کے اسباق بھی رجب وشعبان میں جاری رہیں گے منجانب : دفتر تعلیمات جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈروڈ لاہور رابطہ نمبر :0321 - 4287803