ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2016 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت اَقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِاِنتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین)گناہوں سے دل سیاہ اور اِستغفار سے صاف ہوجاتا ہے صغیرہ گناہوں سے بھی بچناضروری ہے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! آقائے نامدار ۖ نے اِرشاد فرمایا ہے کہ اِنَّ الْمُوْمِنَ اِذَا اَذْنَبَ کَانَتْ نُکْتَةً سَوْدَائَ فِیْ قَلْبِہ جب مومن سے کوئی گناہ ہو جاتا ہے تو اُسکے دل پر سیاہ نقطہ پڑ جاتاہے فَاِنْ تَابَ وَاسْتَغْفَرَ صُقِلَ قَلْبُہ اِس کے بعد اگر اُس نے توبہ کر لی اور خدا سے اِستغفار کرلیا تواُس کا دل صیقل (صاف) ہوجاتا ہے اور گناہ کا سیاہ دھبہ ہٹ جاتا ہے۔ وَاِنْ زَادَ اور اگر توبہ واِستغفار نہ کرے بلکہ گناہ کو اور بڑھا دے تو زَادَتْ یہ سیاہی بھی بڑھ جاتی ہے حَتّٰی تَعْلُوَا قَلْبَہ یہاں تک کہ وہ سیاہی پورے دل کو گھیر لیتی ہے گویا سارے کاسارا دل زنگ آلود ہوجاتا ہے اِرشاد فرمایا فَذَالِکُمُ الرَّانُ اِسی کانام ''ران'' ہے اَلَّذِیْ ذَکَرَ اللّٰہُ تَعَالٰی جس کو قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا ہے کہ (کَلَّا بَلْ رَانَ عَلٰی قُلُوْبِھِمْ مَّا کَانُوْا یَکْسِبُوْنَ) ١ یعنی اُن کے دلوں پر اُن کے برے کاموں کے باعث زنگ چڑھ گیا اُن کے قلوب اُن ہی کے کر توتوں کی وجہ سے سیاہ پڑگئے۔ قرآنِ کریم میں اِس آیت سے پہلے خدا تعالیٰ نے کفار کا ذکر کیا ہے کہ یہ لوگ یوم جزاء کا اِنکار کرتے ہیں ( اِذَا تُتْلٰی عَلَیْھِمْ اٰیَاتُنَا ) جب اُن پر ہماری آیتیں تلاوت کی جاتی ہیں تو کہتے ہیں١ مشکوة شریف کتاب الدعوات رقم الحدیث ٢٣٤٢