Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2016

اكستان

44 - 66
ظفر مندی کے طریقے  :
آج ہم مسلمانوں کوضرورت قوی ہے کہ اِن تینوں قوتوں کو پیدا کریں اور فضول وبے معنی ہنگامہ آرائیوں کو یک قلم ترک کردیں، جو چیزیں دین میں سے نہیں ہیں اُن کو دینی بنا کر اُس کی آڑ میں اپنے آپ کو اور اپنی پوزیشن کوبر باد نہ کریں۔ تعزیہ کی دھجیاں یا عَلَم کے بانس یامحرم کے جلوس یا باجہ  سے مسجد کی نام نہاد تذلیل و توہین وغیرہ پر جنگ و جدال ترک کردیں اور اپنی عزت و خود داری کے قیام اور اثبات کے لیے حقیقی قوت اور جنابِ رسول اللہ  ۖکے اور قرونِ اُولیٰ کے مسلمانوں کے اعمال نامہ کو ذریعہ کار بنائیں، اشتعال میں نہ آئیں، غضب و غیظ میں عقل کے حکم سے باہر نہ ہوں، اخلاق اور وسیع حوصلگی کو ہاتھ سے نہ جانے دیں اور اپنے آپ کو اُسی طرح تینوں تلواروں سے مزین کر لیں جن کو رسول اللہ  ۖ  نے استعمال کیا تھالہٰذا مندرجہ ذیل تجاویز پر بہت جلد عمل در آمد ہونا ضروری ہے  : 
(١)  نماز اور جماعت کی پوری پابندی کی جائے اور نہایت شدت کے ساتھ کی جائے۔ 
(٢)  ہر محلہ اور ہر بستی میں کوشش کی جائے کہ کوئی شخص بے نمازی باقی نہ رہ جائے۔ 
(٣)  شریعت کی جملہ اُمور میں پابندی کی جائے اور لو گوں کو پابند بنایا جائے۔ 
(٤)  تعلیم کو جس میں مذہبی ضروریات اور دُنیاوی لوازم ہوں نہایت عموم کے ساتھ اشاعت دی جائے اور کم ازکم بکثرت ابتدائی مکاتب قائم کیے جائیں۔ 
(٥)  بیاہ شادی کی فضول خرچیاں یک قلم بند کر دی جائیں اور ایسے قوانین مراسم شادی کے لیے بنائے جائیں جن کے ادا کرنے میں ہر قوم اور ہر خاندان کے غریب آدمی قرض دار نہ ہوں۔ 
(٦)  غمی کے لیے ایسے قوانین بنائے جائیں کہ اُن میں قرض داری کی نوبت نہ آئے اور  اسی طرح ختنہ اور عقیقہ وغیرہ کے مصارف تقریبًا بالکل بند کردیے جائیں۔ 
(٧ )  مقدمہ بازی اور اُس کی فضول خرچیاں بندکردی جائیں اور جہاں تک ہو سکے ہرمحلہ اور ہر قوم کے پنچ فیصلے کرادیا کریں یا صلح کرادیں۔ 
(٨)  لڑکوں اورلڑکیوں کو جوان ہوتے ہی جلداز جلد بیاہ دیا جائے۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
4 حرف آغاز 4 1
5 درس حدیث 6 1
7 گناہوں سے دل سیاہ اور اِستغفار سے صاف ہوجاتا ہے 6 5
8 صغیرہ گناہوں سے بھی بچناضروری ہے 6 5
9 حیاتِ سیّدناآدم علیہ السلام 9 1
10 سیّدنا آدم علیہ السلام دُنیا میں : 9 9
11 حضرت آدم علیہ السلام کا حلیہ : 10 9
12 فرودگاہ : 11 9
13 حضرت آدم علیہ السلام کے ساتھ کون کون سی چیزیں نازل کی گئیں : 12 9
14 قیامِ جنت اور جِلا وطنی کی مدت : 15 9
15 سلسلہ ٔ پیدائش : 16 9
16 پہلوٹا لڑکی یا لڑکا : 17 9
17 شبہ شرک فی الصفات اور خدا وندی تنبیہ : 17 9
18 حضرت آدم علیہ السلام کے بچے : 19 9
19 ذرائع کسب : 19 9
20 لباس : 20 9
21 اولادِ آدم علیہ السلام کا نکاح : 21 9
22 اولادِ آدم کاکسب : 21 9
23 بیت اللہ کی تعمیر : 21 9
24 حج : 23 9
25 شیطانی اور ربانی جذبات کی سب سے پہلی جنگ : 24 9
26 دُنیا میں پہلا دفن : 26 9
27 سب سے پہلے باپ کی سب سے پہلے بیٹے کوبد دُعا : 26 9
28 قتل ِ قابیل : 26 9
29 باپ اور بیٹے کا قاتل : 26 9
30 عبرت انگیز سزا : 26 9
31 ہابیل کی قبر : 27 9
32 ایک عجیب خواب : 27 9
33 طوفانِ نوح کی تمہید : 28 9
34 حضرت آدم علیہ السلام کی عمر شریف : 28 9
35 نبوت آدم علیہ السلام : 30 9
36 وفیات 30 1
37 ولادت با سعادت سیّد الکونین رحمةللعالمین ۖ کی یاد کس طرح منائی جائے ؟ 31 1
38 مسلمانوں کی موجودہ مشکلات کا حل اُسوہ ٔ حسنہ میں ہے 31 37
39 حلمِ نبوی اور اُس کا کامیاب ثمرہ : 36 37
40 محررہ برائے استحکام واستقامت سلطنت 39 37
41 ظفر مندی کے طریقے : 44 37
42 نعت النبی ۖ 47 1
43 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 48 1
44 کلمہ طیبہ پڑھنے والوں کے چند سچے واقعات : 48 43
45 خواب کی باتیں : 55 43
46 اجمالی نظر : 55 43
47 میں تو اِس قابل نہ تھا 57 1
48 فضائلِ آیت الکرسی 58 1
49 جنات سے حفاظت : 58 48
50 ہر مقصد کے حصول کے لیے : 61 48
51 ہر مرض سے شفاء : 62 48
52 شیطان جن اور ہر قسم کے جادو اور چوری وغیرہ سے حفاظت : 62 48
53 دفع وسوسہ وایذائِ جن واِنس، برکت ِرزق و صحت ِبدن و حفاظت اَز جمیع ِآفات : 63 48
54 قبولیت ِ دُعا کے لیے : 64 48
55 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter