ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2016 |
اكستان |
|
حضرت آدم علیہ السلام کے بچے : حضرت ِ حوا کے بطن سے ٤٠ بچے پیدا ہوئے ١ ایک قول ہے کہ ١٢٠ بچے پیدا ہوئے، ہر لڑکے کے ساتھ ایک لڑکی پیدا ہوتی تھی، سب سے پہلے قابیل اور اُس کی بہن اقلیم اور سب سے آخر میں عبدالمغیث اور بہن اُم المغیث پیدا ہوئے۔ ٢ وفات کے وقت اولادِ آدم( علیہ السلام )کی تعداد : طبقات ابن سعد میں ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام کی وفات اُس وقت ہوئی جبکہ آپ کے پوتے پڑ پوتے چالیس ہزار ہو چکے اور جبکہ آپ نے اُن کو زنا اور شراب خوری میں مبتلا ہوتے دیکھ لیا یہ سب لوگ ''نوذ' مقام پر رہا کرتے تھے جوہندوستان میں تھا۔ ( تاریخ ابن کثیر ص ٩٦)ذرائع کسب : حضرت موسٰی اشعری رضی اللہ عنہ جلیل القدر صحابی ہیں فرماتے ہیں جب خدا وند عالم نے حضرت آدم علیہ السلام کو دُنیا میں اُتارا تو ہر ایک چیز بنانے کا طریقہ (صنعت) ان کو سکھادی تھی اور ان کو جنت کے پھلوں کا توشہ دیاتھا چنانچہ آج یہ تمہارے وہ جنت ہی کے پھل ہیں مگر فرق یہ ہے کہ دُنیا کے پھل بدلتے رہتے ہیں(سڑ جاتے ہیں سوکھ جاتے ہیں وغیرہ) اور جنت کے پھل متغیر نہیں ہوتے۔ ٣ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت آدم علیہ السلام کو سب سے پہلے جو خوراک دی گئی وہ گیہوں کے سات دانے تھے جو حضرت جبرئیل علیہ السلام نے حضرت آدم علیہ السلام کو مرحمت فرمائے تھے۔ حضرت آدم علیہ السلام نے فرمایا : یہ کیا ہے ؟ حضرت جبرئیل : یہ وہی شجر ہے جس کی آ پ کو ممانعت تھی۔ حضرت آدم علیہ السلام : اب میں کیا کروں ؟ حضرت جبرئیل : زمین میں بودو، چنانچہ جبرئیل نے اِن کو زمین میں بودیا۔١ ابن جریر، طبری، ابن اسحاق نے اُن کے نام شمارکرائے ہیں ٢ تاریخ ابن کثیر ص ٩٦ ٣ تاریخ ابن کثیر ج ١ ص ٨٠ بحوالہ مصنف عبدالرزاق