Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2016

اكستان

23 - 66
حج   : 
حضرت آدم علیہ السلام نے پاپیادہ چالیس حج اداکیے۔ (طبقات ابن سعد) 
دُنیا میں سب پہلی خونریزی  :  (سب سے پہلا ظالم ،سب سے پہلا مظلوم اور سب سے پہلا مبنا ئِ فساد)  
 حضرت آدم علیہ السلام کا بڑا لڑکاجس کا نام ''قابیل'' بتایا جاتا ہے کھیتی کرنے لگا تھا، چھوٹا لڑکاجس کا نام'' ہابیل'' بیان کیا گیا ہے بکری چرا تا تھا، کھیتی والے کی بہن خوبصورت تھی مگر اُس سے اِس کا نکاح اُس زمانہ کے قانون کے بموجب نہیں ہوسکتاتھا (جیسا کہ اُوپر ذکر کیاگیا) بکریوں والے چھوٹے لڑکے کی بہن بد صورت تھی اُس کا نکاح کھیتی والے سے ہونا چاہیے تھا مگر بڑے لڑکے یعنی کھیتی والے کی نیت میں فساد آگیا اُس نے چاہا کہ حکمِ شریعت کے برخلاف حقیقی بہن کو حبالہ ٔ عقد  ١  میں لے آئے حالانکہ یہ شکل حرام اور ممنوع تھی، اب دونوں بھائیوں میں آپس میں بحث ہوئی حضرت آدم   علیہ السلام نے بتایا کہ خدا وندا عالم کا حکم یہی ہے تو قابیل نے اِس کو آدم کی من گھڑت بتا کر انکار کردیا، چھوٹے بھائی یعنی ہابیل نے کہا اچھا اپنی اپنی قربانیاں پیش کریں جس کی قربانی قبول ہوجائے گی وہی اِس لڑکی کا مستحق ہوگا چنانچہ ہابیل جس کے پاس بکریاں تھیں وہ اچھی قسم کاایک سفید دُنبہ سینگوں والا  موٹا تازہ نہایت مسرت کے ساتھ قربانی  ٢  کے لیے لایا اور قابیل جوکھیتی کیا کرتا تھا اُس نے تنگدلی اور کوفت کے ساتھ خراب غلہ کا ایک ڈھیر لگا دیا اوردل میں یہی خیال تھا کہ قربانی قبول ہو یا نہ ہو مجھے بہرحال حسینہ سے نکاح کرنا ہے پس دُنبہ قبول کر لیا گیا اوراُس کو خدا وند عالم نے محفوظ رکھا چنانچہ روایت ہے کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کے بجائے جو دُنبہ غیب سے آکر حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جگہ  ذبح ہوا تھا وہ یہی دُنبہ تھا اِس دُنبہ کو چالیس سال جنت میں بھی رکھا گیا تھا۔ 
  ١  نکاح کا بندھن  ٢  اُس زمانے کا طریقہ یہ تھا کہ قربانی کاسامان میدان میں رکھ دیاجاتا تھا ،ایک آگ غیب سے ظاہر ہوتی تھی جس کی قربانی کو وہ آگ جلا دیتی تھی وہ مقبول مانی جاتی تھی اور یہ بھی کہتے ہیں کہ قربانی کی چیز جلائی جاتی تھی جس کی چیز جل جاتی تھی وہ قبول مانی جاتی تھی اور جو مردود ہوتی تھی وہ نہیں جلتی تھی ، بہر حال قبولیت کے پہچاننے کا جو طریقہ بھی ہو وہ زیرِ بحث نہیں ہے قرآنِ حکیم نے یہ بتایا ہے کہ ایک کی قربانی قبول ہوئی دوسرے کی قبول نہیں ہوئی۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
4 حرف آغاز 4 1
5 درس حدیث 6 1
7 گناہوں سے دل سیاہ اور اِستغفار سے صاف ہوجاتا ہے 6 5
8 صغیرہ گناہوں سے بھی بچناضروری ہے 6 5
9 حیاتِ سیّدناآدم علیہ السلام 9 1
10 سیّدنا آدم علیہ السلام دُنیا میں : 9 9
11 حضرت آدم علیہ السلام کا حلیہ : 10 9
12 فرودگاہ : 11 9
13 حضرت آدم علیہ السلام کے ساتھ کون کون سی چیزیں نازل کی گئیں : 12 9
14 قیامِ جنت اور جِلا وطنی کی مدت : 15 9
15 سلسلہ ٔ پیدائش : 16 9
16 پہلوٹا لڑکی یا لڑکا : 17 9
17 شبہ شرک فی الصفات اور خدا وندی تنبیہ : 17 9
18 حضرت آدم علیہ السلام کے بچے : 19 9
19 ذرائع کسب : 19 9
20 لباس : 20 9
21 اولادِ آدم علیہ السلام کا نکاح : 21 9
22 اولادِ آدم کاکسب : 21 9
23 بیت اللہ کی تعمیر : 21 9
24 حج : 23 9
25 شیطانی اور ربانی جذبات کی سب سے پہلی جنگ : 24 9
26 دُنیا میں پہلا دفن : 26 9
27 سب سے پہلے باپ کی سب سے پہلے بیٹے کوبد دُعا : 26 9
28 قتل ِ قابیل : 26 9
29 باپ اور بیٹے کا قاتل : 26 9
30 عبرت انگیز سزا : 26 9
31 ہابیل کی قبر : 27 9
32 ایک عجیب خواب : 27 9
33 طوفانِ نوح کی تمہید : 28 9
34 حضرت آدم علیہ السلام کی عمر شریف : 28 9
35 نبوت آدم علیہ السلام : 30 9
36 وفیات 30 1
37 ولادت با سعادت سیّد الکونین رحمةللعالمین ۖ کی یاد کس طرح منائی جائے ؟ 31 1
38 مسلمانوں کی موجودہ مشکلات کا حل اُسوہ ٔ حسنہ میں ہے 31 37
39 حلمِ نبوی اور اُس کا کامیاب ثمرہ : 36 37
40 محررہ برائے استحکام واستقامت سلطنت 39 37
41 ظفر مندی کے طریقے : 44 37
42 نعت النبی ۖ 47 1
43 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 48 1
44 کلمہ طیبہ پڑھنے والوں کے چند سچے واقعات : 48 43
45 خواب کی باتیں : 55 43
46 اجمالی نظر : 55 43
47 میں تو اِس قابل نہ تھا 57 1
48 فضائلِ آیت الکرسی 58 1
49 جنات سے حفاظت : 58 48
50 ہر مقصد کے حصول کے لیے : 61 48
51 ہر مرض سے شفاء : 62 48
52 شیطان جن اور ہر قسم کے جادو اور چوری وغیرہ سے حفاظت : 62 48
53 دفع وسوسہ وایذائِ جن واِنس، برکت ِرزق و صحت ِبدن و حفاظت اَز جمیع ِآفات : 63 48
54 قبولیت ِ دُعا کے لیے : 64 48
55 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter