ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2016 |
اكستان |
|
جو سزا ''مجرم''کو اللہ تعالیٰ نے دینی ہوتی ہے ''مجرم پروروں''اور سزائوں سے صرفِ نظر کرنے والوں کو اس سے کہیں بڑھ کر سزا دی جائے گی۔ حدیث شریف میں آتا ہے حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ جو مسلمان کسی مسلمان کو ایسے موقع پر جہاں اُس کی عزت پامال ہوتی ہو بلا وجہ ذلیل کرے تو اللہ تعالیٰ اُس( ظالم) کو (دُنیا و آخرت کے) ایسے موقعوں پر رُسوا کریں گے جہاں پر وہ اپنی مدد کا طلبگار ہوگا اور جو مسلمان کسی بھی مسلمان کی ایسی جگہ پر مدد کرے جہاں اُس کی عزت گر جاتی اور اُس کا احترام پامال ہوجاتا تو اللہ تعالیٰ اُس کی اُن مقامات پرمدد فرمائیں گے جہاں اُس کا جی چاہتا ہوگا۔ ١ ایک اور مقام پر حضرت انس رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ جس نے کسی بے کس کی مدد کی تواللہ تعالیٰ اُس کے لیے ٧٣مغفرتیں لکھ دیں گے اُن میں سے ایک مغفرت کے بدلے میں اُس کے تمام معاملات کی اصلاح ہو جائے گی اور بقیہ ٧٢(مغفرتوں) کے بدلے میں قیامت کے دن اُس کے درجات کی بلندی ہوگی۔ ٢ جامعہ مدنیہ جدید کے فوری توجہ طلب ترجیحی اُمور (١) مسجد حامد کی تکمیل (٢) طلباء کے لیے دارُالاقامہ (ہوسٹل) اور دَرسگاہیں (٣) کتب خانہ اور کتابیں (٤) پانی کی ٹنکی ثواب جاریہ کے لیے سبقت لینے والوں کے لیے زیادہ اجر ہے ۔ (اِدارہ)١ مشکوة شریف رقم الحدیث ٤٩٨٣ ٢ مشکوة شریف رقم الحدیث ٤٩٩٧