ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2016 |
اكستان |
|
میں نماز کی صورت، ترکیبی اجزاء اور اوقات وغیرہ سب چیزوں کی طرف اشارہ فرما دیا اور عمل کرکے دکھادیا پھر موقع بہ موقع اِس میں کچھ ترمیمات ہوئیں۔نبوت آدم علیہ السلام : حضرت ابو ذر : یا رسول اللہ ۖ سب سے پہلے نبی کون ہیں ؟ رسول اللہ ۖ : حضرت آدم علیہ السلام حضرت ابو ذر : کیا وہ نبی بھی تھے۔ رسول اللہ ۖ : بیشک ایسے نبی جن کو شرفِ مکالمہ سے نوازا گیا۔ حضرت ابو ذر : مر سلین کتنے ہیں ؟ رسول اللہ ۖ : تین سو پندرہ واللہ اعلم با لصواب (طبقات ابن سعد ج ١ ص ١٠٠)وفیات ٣٠اکتوبر کو جامعة الحمید لاہور کے بانی ومہتمم حضرت مولانا مفتی حمید اللہ جان صاحب طویل علالت کے بعد لکی مروت میں انتقال فر ماگئے ۔ اللہ تعالیٰ حضرت کی دینی خدمات کو قبول فرمائے اور آخرت میں بلند درجارت عطا فرمائے ،آمین۔ اسی روز حضرت مولانا قاری مقبول الرحمن صاحب بھی طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال فر ماگئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فرماکر آخرت کے بلند درجات عطا فرمائے اور اُن کے پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین۔