ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2016 |
اكستان |
|
''جو شخص اِن آیتوں کو (آیت الکرسی سے لے کر خالدون تک) ہر نماز کے بعد پڑھا کرے شیطان کے وسوسہ اور سر کش شیاطین کے مکرو ایذاء سے محفوظ رہے اور فقیرسے غنی ہو جائے اور ایسے طریق سے رزق ملے کہ اُس کو گمان بھی نہ ہو۔ اور جو شخص صبح و شام اور گھر میں داخل ہونے کے وقت اور بستر پر لیٹنے کے وقت ہمیشہ پڑھا کرے تو چوری، فقر و فاقہ اور جلنے اور ہر قسم کے شرور سے محفوظ رہے اور صحت نصیب ہو اور ہر قسم کے خوف اور اندیشہ سے سالم رہے ۔ اور اگر اِسے ٹھیکریوں پر لکھ کر غلہ میں رکھ دے تو چوری نہ ہو اور گھن سے محفوظ رہے اور اُس میں برکت ہو ۔ اور جو اِسے اپنی دُکان یا مکان میں کسی اُونچی جگہ رکھ دے تو رزق بڑھے اور کبھی فاقہ نہ ہو اور وہاں چور نہ آئے۔ اوراگر کسی خوفناک جگہ میں رہنے کا اتفاق ہو تو یہ آیتیں مع سورۂ اخلاص اور معوذتین اور آیت ( قُلْ لَّنْ یُّصِیْبَنَا اِلَّا مَا کَتَبَ اللّٰہُ لَنَا ہُوَ مَوْلَانَا وَ عَلَی اللّٰہِ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ) پڑھ کر اپنے گرد ایک دائرہ کھینچ لے اِنشاء اللہ کوئی موذی نہ پہنچ سکے گا اور کوئی جن یا انسان ایذاء نہ پہنچا سکے گا۔''قبولیت ِ دُعا کے لیے : ''جمعہ کے روز عصر کی نماز کے بعد خلوت میںستر بار آیت الکرسی پڑھنے سے قلب میں عجیب کیفیت پیدا ہوگی اور اِس حالت میں جو دُعا کرے گا قبول ہوگی۔'' ١١ اعمالِ قرآنی حصہ سوم ص ٩٢