Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2016

اكستان

53 - 66
آپ اِس آہ وزاری سے متاثر ہو کر فورًا حکم دیں گے کہ اِن کوجہنم سے نکالا جائے چنانچہ حکم پاتے ہی لاتعداد جہنمیوں کوجوجل کر کوئلے کی طرح ہوں گے نکالا جائے گا ،اِس کے بعد اِن دوزخیوں کو صاف کرنے کے لیے نَہرُ الحَیٰوة  میں (جوجنت میں ایک نہر ہے) داخل کیا جائے گا کچھ دیر کے بعد ہی یہ لوگ چودہویں رات کے چاند کے مانند روشن اورنورانی ہو کر اِس نہرسے نکلیں گے اورپھر کلمہ   لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّد رَّسُوْلُ اللّٰہْ  کی بدولت ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جنت میں آباد ہوجائیں گے۔ جب کفار اپنی آنکھوں سے کلمہ کی برکات کا مشاہدہ کرلیں گے تب پچھتائیں گے اور کہیں گے کاش  !  ہم بھی مسلمان ہوتے (رُبَمَا یَوَدُّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَوْکَانُوْ مُسْلِمِیْنَ) ''اُس وقت کا فرلوگ تمنا کریں گے کاش ہم بھی  مسلمان ہوتے۔ ''(ابن کثیر، ابن جریر، طبری) 
(٦)  صاحب ِ زواجر نقل فرماتے ہیں ایک کافر بادشاہ اسلام کا بہت بڑا دشمن تھا اور مسلمانوں کواِس قدر قتل کرایا کرتا تھا جس کا کوئی ٹھکانا نہیں، اتفاقًا مسلمانوں کا لشکر اُس کے ملک پرغالب آگیا اور اِس کافر بادشاہ کو زندہ پکڑ لیا ،فوجیوں کی رائے ہوئی کہ اِس ظالم بادشاہ کو ایک دیگ میں بند کر کے اُس کا منہ مضبوطی سے بند کر دیا جائے اور پھر اُس دیگ کو چولہے پر رکھ دیا جائے اوراُس کے نیچے آگ جلادی جائے تاکہ اِس کو اپنے ظلم کی پوری پوری سزا دی جائے۔ اِس رائے پر اکثر لو گوں کواتفاق ہوگیا اور اُس بادشاہ کو دیگ میں بند کر دیاگیا، دیگ کا منہ مُسی جوش کر کے اُس کے نیچے آگ جلادی گئی ،جب دیگ گرم ہونے لگی اور اس ظالم بادشاہ کوتکلیف پہنچنے لگی تب اُس نے اپنے تمام چھوٹے دیوتاؤں کوپکارا کہ میری مدد کرو پہنچو، وہاں کون سنتاتھا اور کون مدد کر سکتاتھا وہ بادشاہ اپنے تمام دیوتاؤں اور بتوں سے کہنے لگا میں نے تمہاری خاطر ہزاروں مسلمانوں کوتہ بتیغ کیا، آج تم اپنے اور میرے دشمنوں کے پنجے سے مجھے نہ چھڑاؤگے  !  غرضیکہ اُس کی سب چیخ و پکار بے کار ہوگئی، آخر کار اُس کے دل میں یہ بات آئی کہ مسلمانوں کاکلمہ تو پڑھ کر دیکھوں چنانچہ اُس نے بے ساختہ  لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّد رَّسُوْلُ اللّٰہْ  پڑھا بس اب کیا دیر تھی کلمہ پڑھتے ہی پہاڑ کی جانب سے ایک آندھی اور اَبر آتا ہو نمودار ہوا، آناً فاناً بارش شروع ہوئی اور آگ اُسی وقت بجھ گئی پھر اِس زور کی آندھی چلی کہ اُس دیگ کو اُڑا کر ایک ایسے ملک
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
4 حرف آغاز 4 1
5 درس حدیث 6 1
7 گناہوں سے دل سیاہ اور اِستغفار سے صاف ہوجاتا ہے 6 5
8 صغیرہ گناہوں سے بھی بچناضروری ہے 6 5
9 حیاتِ سیّدناآدم علیہ السلام 9 1
10 سیّدنا آدم علیہ السلام دُنیا میں : 9 9
11 حضرت آدم علیہ السلام کا حلیہ : 10 9
12 فرودگاہ : 11 9
13 حضرت آدم علیہ السلام کے ساتھ کون کون سی چیزیں نازل کی گئیں : 12 9
14 قیامِ جنت اور جِلا وطنی کی مدت : 15 9
15 سلسلہ ٔ پیدائش : 16 9
16 پہلوٹا لڑکی یا لڑکا : 17 9
17 شبہ شرک فی الصفات اور خدا وندی تنبیہ : 17 9
18 حضرت آدم علیہ السلام کے بچے : 19 9
19 ذرائع کسب : 19 9
20 لباس : 20 9
21 اولادِ آدم علیہ السلام کا نکاح : 21 9
22 اولادِ آدم کاکسب : 21 9
23 بیت اللہ کی تعمیر : 21 9
24 حج : 23 9
25 شیطانی اور ربانی جذبات کی سب سے پہلی جنگ : 24 9
26 دُنیا میں پہلا دفن : 26 9
27 سب سے پہلے باپ کی سب سے پہلے بیٹے کوبد دُعا : 26 9
28 قتل ِ قابیل : 26 9
29 باپ اور بیٹے کا قاتل : 26 9
30 عبرت انگیز سزا : 26 9
31 ہابیل کی قبر : 27 9
32 ایک عجیب خواب : 27 9
33 طوفانِ نوح کی تمہید : 28 9
34 حضرت آدم علیہ السلام کی عمر شریف : 28 9
35 نبوت آدم علیہ السلام : 30 9
36 وفیات 30 1
37 ولادت با سعادت سیّد الکونین رحمةللعالمین ۖ کی یاد کس طرح منائی جائے ؟ 31 1
38 مسلمانوں کی موجودہ مشکلات کا حل اُسوہ ٔ حسنہ میں ہے 31 37
39 حلمِ نبوی اور اُس کا کامیاب ثمرہ : 36 37
40 محررہ برائے استحکام واستقامت سلطنت 39 37
41 ظفر مندی کے طریقے : 44 37
42 نعت النبی ۖ 47 1
43 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 48 1
44 کلمہ طیبہ پڑھنے والوں کے چند سچے واقعات : 48 43
45 خواب کی باتیں : 55 43
46 اجمالی نظر : 55 43
47 میں تو اِس قابل نہ تھا 57 1
48 فضائلِ آیت الکرسی 58 1
49 جنات سے حفاظت : 58 48
50 ہر مقصد کے حصول کے لیے : 61 48
51 ہر مرض سے شفاء : 62 48
52 شیطان جن اور ہر قسم کے جادو اور چوری وغیرہ سے حفاظت : 62 48
53 دفع وسوسہ وایذائِ جن واِنس، برکت ِرزق و صحت ِبدن و حفاظت اَز جمیع ِآفات : 63 48
54 قبولیت ِ دُعا کے لیے : 64 48
55 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter