Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2016

اكستان

54 - 66
میں لے گئی جہاں پر اللہ اللہ کہنے والا ایک بھی متنفس نہ تھا اور وہاں پر ایک چوک میں جہاں بڑا بھاری  مجمع ہو رہا تھا اُسی جگہ یہ دیگ اُوپر سے اِس طرح اُتری جس طرح کوئی اُس کوآہستہ آہستہ سنبھال کر  اُتار رہا ہو ، یہ لوگ اِس دیگ کو دیکھ کربہت زیادہ تعجب کرنے لگے کہ یہ کیا ماجرا ہے  ؟ 
چنانچہ اُس دیگ کو کھولا گیا اُس میں دیکھتے ہیں کہ ایک آدمی صحیح سالم بیٹھا ہوا ہے اُس کوباہر  نکالا پھر اُس آدمی سے پوچھا کہ تم کون ہو اور یہاں کس طرح پہنچے اور اِس دیگ میں کس طرح قید ہوئے اِس پر بادشاہ نے اپنی ساری سر گزشت (ماجرا) اور قصہ اِن لو گوں کو سنایا کہ پہلے میںکا فر تھا اور مسلمانوں کو قتل کیا کرتا تھا اتفاقاً مسلمانوں کا لشکر میرے ملک پرغالب آگیا اور اُنہوں نے مجھے قید کر لیا اور پھر مجھے سزا دینے کے لیے اُن لو گوں نے مجھ کو اِس دیگ میں بندکردیا اور دیگ میں بند کر کے اِس طرح آگ جلائی اور اِس طرح میں نے اپنے معبودوں کوپکارنا شروع کیا،جب وہ کام نہ آئے تو مسلمانوں کا کلمہ  لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّد رَّسُوْلُ اللّٰہْ پڑھا، اِس کلمہ کے پڑھتے ہی بارش برسی اور ہوا مجھ  کو وہاں سے اُڑا کر یہاں لے آئی اور میں صحیح سالم دیگ سے نکل آیا، سب لو گوں نے اِس واقعہ کو  نہایت تعجب کے ساتھ سنا اوراِس کے بعد وہ سب لوگ بھی کلمہ  لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّد رَّسُوْلُ اللّٰہْ   کو پڑھتے گئے اور مسلمان ہوتے گئے یہاں تک کہ اِس قصبہ میں کوئی شخص ایسا نہ رہا جو مسلمان نہ ہو گیا ہو۔ 
نوٹ  :  اِس قسم کی سزا دینی اسلامی قانون میں جائز نہیں، جو کچھ اِن لو گوں نے کیا اُس کے ذمہ دار وہی لوگ ہیں اِس سے اسلام کاکوئی تعلق نہیں۔ 
(٨)  ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ میں نے شہر خراسان کے قریب ایک بچہ دیکھا جس کے داہنی طرف ماتھے پر  لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ   قدرتی قلم سے لکھا ہوا تھا اور بائیں طرف   مُحَمَّد رَّسُوْلُ اللّٰہْ      لکھا ہوا تھا۔ 
(٩)  ایک بزرگ فرماتے ہیں ایک دفعہ ہم سمندر کے اندر کشتی میں بیٹھ کر جا رہے تھے ہمارے غلام نے ایک مچھلی شکار کی، جب ہم نے اُس مچھلی کو دیکھا تووہ سفید رنگ کی تھی اور سیاہ حرفوں میں اُس کے داہنے کان کے پاس  لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ  لکھا ہوا تھااور بائیں کان کی طرف  مُحَمَّد رَّسُوْلُ اللّٰہْ  لکھا ہوا تھا۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
4 حرف آغاز 4 1
5 درس حدیث 6 1
7 گناہوں سے دل سیاہ اور اِستغفار سے صاف ہوجاتا ہے 6 5
8 صغیرہ گناہوں سے بھی بچناضروری ہے 6 5
9 حیاتِ سیّدناآدم علیہ السلام 9 1
10 سیّدنا آدم علیہ السلام دُنیا میں : 9 9
11 حضرت آدم علیہ السلام کا حلیہ : 10 9
12 فرودگاہ : 11 9
13 حضرت آدم علیہ السلام کے ساتھ کون کون سی چیزیں نازل کی گئیں : 12 9
14 قیامِ جنت اور جِلا وطنی کی مدت : 15 9
15 سلسلہ ٔ پیدائش : 16 9
16 پہلوٹا لڑکی یا لڑکا : 17 9
17 شبہ شرک فی الصفات اور خدا وندی تنبیہ : 17 9
18 حضرت آدم علیہ السلام کے بچے : 19 9
19 ذرائع کسب : 19 9
20 لباس : 20 9
21 اولادِ آدم علیہ السلام کا نکاح : 21 9
22 اولادِ آدم کاکسب : 21 9
23 بیت اللہ کی تعمیر : 21 9
24 حج : 23 9
25 شیطانی اور ربانی جذبات کی سب سے پہلی جنگ : 24 9
26 دُنیا میں پہلا دفن : 26 9
27 سب سے پہلے باپ کی سب سے پہلے بیٹے کوبد دُعا : 26 9
28 قتل ِ قابیل : 26 9
29 باپ اور بیٹے کا قاتل : 26 9
30 عبرت انگیز سزا : 26 9
31 ہابیل کی قبر : 27 9
32 ایک عجیب خواب : 27 9
33 طوفانِ نوح کی تمہید : 28 9
34 حضرت آدم علیہ السلام کی عمر شریف : 28 9
35 نبوت آدم علیہ السلام : 30 9
36 وفیات 30 1
37 ولادت با سعادت سیّد الکونین رحمةللعالمین ۖ کی یاد کس طرح منائی جائے ؟ 31 1
38 مسلمانوں کی موجودہ مشکلات کا حل اُسوہ ٔ حسنہ میں ہے 31 37
39 حلمِ نبوی اور اُس کا کامیاب ثمرہ : 36 37
40 محررہ برائے استحکام واستقامت سلطنت 39 37
41 ظفر مندی کے طریقے : 44 37
42 نعت النبی ۖ 47 1
43 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 48 1
44 کلمہ طیبہ پڑھنے والوں کے چند سچے واقعات : 48 43
45 خواب کی باتیں : 55 43
46 اجمالی نظر : 55 43
47 میں تو اِس قابل نہ تھا 57 1
48 فضائلِ آیت الکرسی 58 1
49 جنات سے حفاظت : 58 48
50 ہر مقصد کے حصول کے لیے : 61 48
51 ہر مرض سے شفاء : 62 48
52 شیطان جن اور ہر قسم کے جادو اور چوری وغیرہ سے حفاظت : 62 48
53 دفع وسوسہ وایذائِ جن واِنس، برکت ِرزق و صحت ِبدن و حفاظت اَز جمیع ِآفات : 63 48
54 قبولیت ِ دُعا کے لیے : 64 48
55 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter