Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2016

اكستان

52 - 66
کی خدمت میں حاضر ہو کرگزارش کریں گے کہ اے حبیب ِ رب العالمین آپ کی گناہگار اُمت کی     تباہ حالی دیکھ کر حاضر خدمت ہوا ہوں اے محبوب رب العالمین آپ کی نافرمان اُمت نہایت لجاجت کے ساتھ رو رو کر سلام عرض کرتی تھی اور یہ التجا کرتی تھی کہ خدا کے لیے ہمارے حالِ زار کی خبر لیجیے۔ 
شفیع المذنبین اِس خبر کے سنتے ہی فرمائیں گے  لَبَّیْکَ یَا اُمَّتِیْ  اے میرے اُمتی، تمہارا نبی تمہاری سفارش کے لیے حاضر ہے اور اپنے مقامِ محمود سے رخصت ہوکرعرشِ الٰہی کے نیچے حاضر ہو کر ایک مرتبہ سر بسجود ہوں گے اور خداتعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی ایسی تعریف و توصیف کریں گے جوسارے جہان میں کسی نے نہیں کی ہوگی، اِس حالت میں خداجانے کتنا عرصہ گزر جائے گا۔ 
ارشادِ باری تعالیٰ ہوگا  یَا مُحَمَّدُ اِرْفَعْ رَأْسَکَ  سَلْ تُعْطَہْ  وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ    ١    اے ہمارے محبوب سر اُٹھاؤ  بولو کیا چاہیے جو کچھ مانگو گے ملے گا جو سفارش کرو گے قبول ہوگی، یہ سنتے ہی رحمة للعالمین سجدہ سے سر اُٹھائیں گے اورزبانِ مبارک پر  یَارَبِّ اُمَّتِیْ  اُمَّتِیْ  کی صدائیں ہوں گی ارشادِ باری ہوگا جاؤ جس نے تمام عمر میں صدقِ دل سے ایک دفعہ بھی  لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ  کہہ لیا اور شرک نہیں کیا خواہ کتنا ہی بڑا گناہگار کیوں نہ ہو اُس کو جہنم سے نکال لو، اجازت پاتے ہی آپ مسلمانوں کو اطلاع دیں گے  :  اے لو گو  !  محمد(ۖ) نے معافی کا پروانہ حاصل کر لیا ہے، اے جنت والو  !  میرے ساتھ چلو اور    تم جس کو پہچان سکو جہنم سے نکال لو۔ اِرشاد سنتے ہی اہلِ جنت آپ کے ہمراہ ہو لیں گے پھریہ قافلہ دوزخ کی طرف کوچ کرے گا، مالکِ داروغہ دوزخ آپ کو دیکھتے ہی با ادب کھڑے ہوجائیں گے، آپ  دریافت کریں گے  :  اے مالک  !  جلدی بتاؤ میری گنہگار اُمت کا کیا حال ہے  ؟ 
مالک عرض کریں گے کچھ نہ پوچھیے، آپ فرمائیں گے بہت جلد جہنم کے دروازے کھولو، مالک حکم پاتے ہی جہنم کا دروازہ کھول دیں گے، جب جہنمیوں کی آپ کے چہرۂ انور اور جمالِ مبارک پر   نظر پڑے گی تو بے ساختہ اپنی زبانوں سے  یَا مُحَمَّدُ اَحْرَقَتِ النَّارُ جُلُوْدَنَا وَاَکْبَادَنَا وَوُجُوْھَنَا    یعنی ''سرکار آگ نے ہمارے جسم اور ہمارے کلیجے جلا ڈالے اور چہرے جھلس دیے ''کا شور مچائیں گے،  
  ١   بخاری شریف کتاب تفسیر القرآن رقم الحدیث  ٤٧١٢


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
4 حرف آغاز 4 1
5 درس حدیث 6 1
7 گناہوں سے دل سیاہ اور اِستغفار سے صاف ہوجاتا ہے 6 5
8 صغیرہ گناہوں سے بھی بچناضروری ہے 6 5
9 حیاتِ سیّدناآدم علیہ السلام 9 1
10 سیّدنا آدم علیہ السلام دُنیا میں : 9 9
11 حضرت آدم علیہ السلام کا حلیہ : 10 9
12 فرودگاہ : 11 9
13 حضرت آدم علیہ السلام کے ساتھ کون کون سی چیزیں نازل کی گئیں : 12 9
14 قیامِ جنت اور جِلا وطنی کی مدت : 15 9
15 سلسلہ ٔ پیدائش : 16 9
16 پہلوٹا لڑکی یا لڑکا : 17 9
17 شبہ شرک فی الصفات اور خدا وندی تنبیہ : 17 9
18 حضرت آدم علیہ السلام کے بچے : 19 9
19 ذرائع کسب : 19 9
20 لباس : 20 9
21 اولادِ آدم علیہ السلام کا نکاح : 21 9
22 اولادِ آدم کاکسب : 21 9
23 بیت اللہ کی تعمیر : 21 9
24 حج : 23 9
25 شیطانی اور ربانی جذبات کی سب سے پہلی جنگ : 24 9
26 دُنیا میں پہلا دفن : 26 9
27 سب سے پہلے باپ کی سب سے پہلے بیٹے کوبد دُعا : 26 9
28 قتل ِ قابیل : 26 9
29 باپ اور بیٹے کا قاتل : 26 9
30 عبرت انگیز سزا : 26 9
31 ہابیل کی قبر : 27 9
32 ایک عجیب خواب : 27 9
33 طوفانِ نوح کی تمہید : 28 9
34 حضرت آدم علیہ السلام کی عمر شریف : 28 9
35 نبوت آدم علیہ السلام : 30 9
36 وفیات 30 1
37 ولادت با سعادت سیّد الکونین رحمةللعالمین ۖ کی یاد کس طرح منائی جائے ؟ 31 1
38 مسلمانوں کی موجودہ مشکلات کا حل اُسوہ ٔ حسنہ میں ہے 31 37
39 حلمِ نبوی اور اُس کا کامیاب ثمرہ : 36 37
40 محررہ برائے استحکام واستقامت سلطنت 39 37
41 ظفر مندی کے طریقے : 44 37
42 نعت النبی ۖ 47 1
43 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 48 1
44 کلمہ طیبہ پڑھنے والوں کے چند سچے واقعات : 48 43
45 خواب کی باتیں : 55 43
46 اجمالی نظر : 55 43
47 میں تو اِس قابل نہ تھا 57 1
48 فضائلِ آیت الکرسی 58 1
49 جنات سے حفاظت : 58 48
50 ہر مقصد کے حصول کے لیے : 61 48
51 ہر مرض سے شفاء : 62 48
52 شیطان جن اور ہر قسم کے جادو اور چوری وغیرہ سے حفاظت : 62 48
53 دفع وسوسہ وایذائِ جن واِنس، برکت ِرزق و صحت ِبدن و حفاظت اَز جمیع ِآفات : 63 48
54 قبولیت ِ دُعا کے لیے : 64 48
55 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter