Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2016

اكستان

50 - 66
میرے اعمال تولے گئے تو میرے گناہ زیادہ وزنی نکلے اور نیکیاں کم ہوگئیں، حکمِ الٰہی ہوا کہ اِس کو دوزخ میں لے جاؤ، حکم سنتے ہی ملائکہ مجھے دوزخ کی طرف لے چلے مگر میں نے دوزخ کو دیکھا کہ ساتوں دروازوں پر اُس کی ایک ایک سِل حائل ہے، جہنم کی نگرانی کرنے والے فرشتوں نے بہت زور لگا یا کہ اِس کو ہٹا دیں مگر وہ سِل کسی صورت میں اُن سے نہ ہٹ سکی، مجبور ہو کر فرشتوں نے مجھے عرشِ الٰہی کے نیچے پہنچا دیا وہ کنکریاں میرے ساتھ بارگاہ ِ الٰہی میں پہنچیں اور میری سفارش کرنی شروع کر دی حتی کہ رب العالمین نے مجھے بخش دیا اور فرمایا کہ اِس کو جنت میں لے جاؤ، یہ حکم سن کر وہ کنکریاں دوڑیں اور مجھ سے پہلے جنت کے دروازوں پر پہنچ گئیں، ساتوں دروازوں پر وہ کنکریاں مجھے پکارنے لگیں کہ تونے ہمیں اپنے کلمہ کا گواہ بنایا تھا آج تو اِس دروازے سے جنت میں داخل ہو جا ،دوسری کنکری کہتی تھی کہ اِس دروازے سے آئیے اور جنت میں داخل ہو جائیے غرضیکہ ساتوں کنکریاں اِسی طرح اپنی اپنی طرف سے آنے کی دعوت دیتی تھیں اتنے میں میری آنکھ کھل گئی اور دن بھر میری طبیعت اِس منظر کو دیکھ کر مسرور رہی۔ 
(٥)  حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ حضور  ۖ  نے فرمایا کہ  لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّد رَّسُوْلُ اللّٰہْ  پڑھنے والوں کی جماعت اپنے گناہوں کے سبب جہنم میں داخل کی جائے گی، اتفاقاً یہودو نصاریٰ اور مشرکین ایک روز جہنم میں اُس جماعت کو دیکھ کر طعنہ دیں گے کہ   لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ  آج تمہارے کچھ بھی کام نہیں آیا، ہم لوگ تو اِس کے قائل نہیں تھے پھر ہمارا اور تمہارا جہنم کی آگ میں جمع ہونا کیا معنی رکھتا ہے لہٰذا ہم اور تم اے  لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ  کے پڑھنے والو برابر ہوگئے۔ حضور  ۖ  عالی اِرشاد فرماتے تھے کہ جب یہ طعنہ کفار کی جانب سے دیا جائے گا تو فورًا ہی رحمت ِ الٰہی جوش میں آئے گی اور ارشاد ہوگا کہ آج ہمارے کلمہ کو کفر کے برا بر کر دیا گیا ،اے جبرئیل جلدی جاؤ دیکھو ہمارے کلمہ پڑھنے والے گناہگاروں کا جہنم میں کیا حال ہو چکا  ؟  جبرئیل عرض کریں گے خدا وندا تو اُن کے حال سے اچھی طرح واقف ہے آج کیا وجہ ہوئی جو اِن خطا کا روں کی طرف نظر رحمت مبذول ہوئی  ؟  اِرشاد ہو گا کہ اے جبرئیل بات یہ ہے کہ آج کفار نے   لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ  پڑھنے والوں کو اِس ہمارے کلمہ کا طعنہ دیا ہے اب کلمہ پڑھنے والوں کے لیے وہ وقت قریب ہے کہ عام معافی کا اعلان کردیا جائے، یہ اِرشاد سن کر
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
4 حرف آغاز 4 1
5 درس حدیث 6 1
7 گناہوں سے دل سیاہ اور اِستغفار سے صاف ہوجاتا ہے 6 5
8 صغیرہ گناہوں سے بھی بچناضروری ہے 6 5
9 حیاتِ سیّدناآدم علیہ السلام 9 1
10 سیّدنا آدم علیہ السلام دُنیا میں : 9 9
11 حضرت آدم علیہ السلام کا حلیہ : 10 9
12 فرودگاہ : 11 9
13 حضرت آدم علیہ السلام کے ساتھ کون کون سی چیزیں نازل کی گئیں : 12 9
14 قیامِ جنت اور جِلا وطنی کی مدت : 15 9
15 سلسلہ ٔ پیدائش : 16 9
16 پہلوٹا لڑکی یا لڑکا : 17 9
17 شبہ شرک فی الصفات اور خدا وندی تنبیہ : 17 9
18 حضرت آدم علیہ السلام کے بچے : 19 9
19 ذرائع کسب : 19 9
20 لباس : 20 9
21 اولادِ آدم علیہ السلام کا نکاح : 21 9
22 اولادِ آدم کاکسب : 21 9
23 بیت اللہ کی تعمیر : 21 9
24 حج : 23 9
25 شیطانی اور ربانی جذبات کی سب سے پہلی جنگ : 24 9
26 دُنیا میں پہلا دفن : 26 9
27 سب سے پہلے باپ کی سب سے پہلے بیٹے کوبد دُعا : 26 9
28 قتل ِ قابیل : 26 9
29 باپ اور بیٹے کا قاتل : 26 9
30 عبرت انگیز سزا : 26 9
31 ہابیل کی قبر : 27 9
32 ایک عجیب خواب : 27 9
33 طوفانِ نوح کی تمہید : 28 9
34 حضرت آدم علیہ السلام کی عمر شریف : 28 9
35 نبوت آدم علیہ السلام : 30 9
36 وفیات 30 1
37 ولادت با سعادت سیّد الکونین رحمةللعالمین ۖ کی یاد کس طرح منائی جائے ؟ 31 1
38 مسلمانوں کی موجودہ مشکلات کا حل اُسوہ ٔ حسنہ میں ہے 31 37
39 حلمِ نبوی اور اُس کا کامیاب ثمرہ : 36 37
40 محررہ برائے استحکام واستقامت سلطنت 39 37
41 ظفر مندی کے طریقے : 44 37
42 نعت النبی ۖ 47 1
43 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 48 1
44 کلمہ طیبہ پڑھنے والوں کے چند سچے واقعات : 48 43
45 خواب کی باتیں : 55 43
46 اجمالی نظر : 55 43
47 میں تو اِس قابل نہ تھا 57 1
48 فضائلِ آیت الکرسی 58 1
49 جنات سے حفاظت : 58 48
50 ہر مقصد کے حصول کے لیے : 61 48
51 ہر مرض سے شفاء : 62 48
52 شیطان جن اور ہر قسم کے جادو اور چوری وغیرہ سے حفاظت : 62 48
53 دفع وسوسہ وایذائِ جن واِنس، برکت ِرزق و صحت ِبدن و حفاظت اَز جمیع ِآفات : 63 48
54 قبولیت ِ دُعا کے لیے : 64 48
55 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter