Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2016

اكستان

49 - 66
نہ بنا سکا تب اُس نے ہماری طرف رجوع کیا کیونکہ ہم دل کی باتوں سے بھی واقف ہیں (یَعْلَمُ مَا تُکِنُّ صُدُوْرُھُمْ وَمَا یُعْلِنُوْنَ)  ہم کو اُس نے کلمہ کو گواہ بنایا ہے لہٰذا اے فرشتو ہم تم کو گواہ بناتے ہیں کہ ہم نے اِس بندہ کے تمام گناہ معاف کیے وہ ہمارا بندہ ہے ہم اُس کے خدا ہیں۔ 
شرح مواہب ِلدنیہ میں ہے ابو سعید مقبری فرماتے ہیں کہ میں بعض جزیروں کی سیر کو گیا ،  وہاں میںنے ایک عظیم الشان درخت دیکھا جس کے بہت سبز رنگ کے پتے تھے، پتوں کے بیچ میں ہر پتہ پر سفید حرفوں میں کلمہ  لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّد رَّسُوْلُ اللّٰہْ     لکھا ہوا تھا۔ 
حضرت حمزہ زیّات فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ میں کوفہ کی ایک ویران جگہ شب باش ہوا جب بہت سی رات گزرگئی تو دو جن ڈراؤنی شکل کے جو نہایت خبیث تھے اُسی کھنڈر میں آئے، ایک نے دوسرے سے کہا یہ وہی شخص ہے جو کوفہ کے لو گوں کو قرآن پڑھاتا ہے اِس کو آج قتل کروں گا، دوسرے نے کہا کیوں  ؟  اُس نے کہا تم کو کیا پڑی ہے، آج یہ بچ نہیں سکتا ۔اور وہی جن میرے قتل کے اِرادے سے میرے پاس آیا، میں اِن دونوں کی گفتگو سن رہا تھا اور اُس کے ارادہ سے میںواقف تھا، میں نے فورًا آیت ( شَھِدَ اللّٰہُ اَنَّہ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ وَ الْمَلٰئِکَةُ وَ اُولُوا الْعِلْمِ قَآئِمًا بِالْقِسْطِ ط لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ )  پڑھی وہ قاتل جن عاجز اور ذلیل ہو کر واپس ہو گیا اور باوجود اپنی پوری کوشش کے مجھے قتل  نہ کر سکا، دوسرے جن نے کہا تم اِس کو قتل کرنا چاہتے تھے اب اِس کلمہ کی وجہ سے تمہارے ذمہ صبح تک  اِس کی حفاظت اور چوکیداری ضروری ہو گئی اور اب کسی حال میں بھی ہم یہاں سے نہیں جا سکتے،     جبرًا وقہرًا اِس کی حفاظت کرو اور اِس کا پہرہ دو ،یہ شخص اللہ کی حفظ و اَمان میں آگیا ہے کیونکہ اِس نے ایسی آیت پڑھی ہے کہ ہر شے پر اِس کی حفاظت ضروری ہوگئی۔ 
(٤)  تفسیر ِ کبیر میں ایک حاجی صاحب کا واقعہ لکھا ہے کہ عرفات کے میدان ہیں سات کنکریاں لے کر اُن کنکریوں سے مخاطب ہو کرکہنے لگے  :  اے کنکریو  !  میں تمہیں اپنے کلمہ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّد رَّسُوْلُ اللّٰہْ  کا گواہ بناتا ہوں پھر اُس شخص نے کنکریوں کومیدانِ عرفات میں پھینکا، رات کو خواب میں دیکھا کہ میدانِ حشر قائم ہے ہر ایک شخص کے نیک اور بد اعمال تولے جاتے ہیں، جس وقت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
4 حرف آغاز 4 1
5 درس حدیث 6 1
7 گناہوں سے دل سیاہ اور اِستغفار سے صاف ہوجاتا ہے 6 5
8 صغیرہ گناہوں سے بھی بچناضروری ہے 6 5
9 حیاتِ سیّدناآدم علیہ السلام 9 1
10 سیّدنا آدم علیہ السلام دُنیا میں : 9 9
11 حضرت آدم علیہ السلام کا حلیہ : 10 9
12 فرودگاہ : 11 9
13 حضرت آدم علیہ السلام کے ساتھ کون کون سی چیزیں نازل کی گئیں : 12 9
14 قیامِ جنت اور جِلا وطنی کی مدت : 15 9
15 سلسلہ ٔ پیدائش : 16 9
16 پہلوٹا لڑکی یا لڑکا : 17 9
17 شبہ شرک فی الصفات اور خدا وندی تنبیہ : 17 9
18 حضرت آدم علیہ السلام کے بچے : 19 9
19 ذرائع کسب : 19 9
20 لباس : 20 9
21 اولادِ آدم علیہ السلام کا نکاح : 21 9
22 اولادِ آدم کاکسب : 21 9
23 بیت اللہ کی تعمیر : 21 9
24 حج : 23 9
25 شیطانی اور ربانی جذبات کی سب سے پہلی جنگ : 24 9
26 دُنیا میں پہلا دفن : 26 9
27 سب سے پہلے باپ کی سب سے پہلے بیٹے کوبد دُعا : 26 9
28 قتل ِ قابیل : 26 9
29 باپ اور بیٹے کا قاتل : 26 9
30 عبرت انگیز سزا : 26 9
31 ہابیل کی قبر : 27 9
32 ایک عجیب خواب : 27 9
33 طوفانِ نوح کی تمہید : 28 9
34 حضرت آدم علیہ السلام کی عمر شریف : 28 9
35 نبوت آدم علیہ السلام : 30 9
36 وفیات 30 1
37 ولادت با سعادت سیّد الکونین رحمةللعالمین ۖ کی یاد کس طرح منائی جائے ؟ 31 1
38 مسلمانوں کی موجودہ مشکلات کا حل اُسوہ ٔ حسنہ میں ہے 31 37
39 حلمِ نبوی اور اُس کا کامیاب ثمرہ : 36 37
40 محررہ برائے استحکام واستقامت سلطنت 39 37
41 ظفر مندی کے طریقے : 44 37
42 نعت النبی ۖ 47 1
43 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 48 1
44 کلمہ طیبہ پڑھنے والوں کے چند سچے واقعات : 48 43
45 خواب کی باتیں : 55 43
46 اجمالی نظر : 55 43
47 میں تو اِس قابل نہ تھا 57 1
48 فضائلِ آیت الکرسی 58 1
49 جنات سے حفاظت : 58 48
50 ہر مقصد کے حصول کے لیے : 61 48
51 ہر مرض سے شفاء : 62 48
52 شیطان جن اور ہر قسم کے جادو اور چوری وغیرہ سے حفاظت : 62 48
53 دفع وسوسہ وایذائِ جن واِنس، برکت ِرزق و صحت ِبدن و حفاظت اَز جمیع ِآفات : 63 48
54 قبولیت ِ دُعا کے لیے : 64 48
55 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter