Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2016

اكستان

41 - 66
خلاصہ یہ کہ جنابِ رسول اللہ  ۖ  نے کفرو ضلالت کے مقابلہ کے لیے نورِ الٰہی اور سچے دین و حقانیت کے پھیلانے کے لیے تین تلواریں تیار کیں  :
(١)  اوّل خداوندی اور آسمانی تلوار یعنی پوری کوشش فرماتے رہے کہ پرور دگارِ عالم کے سچے مطیع ہوکر اُس کو اپنے سے خوش اور اپنا دونوں جہان میں مددگار اور آقا بنا لیں اور اُس کی توجہ اور  عنایت کو اپنی طرف کھینچ لیں اور اِس کے لیے تعلق خلق با خلق کو ہمیشہ منظم فرماتے رہے جس کی وجہ سے آیت (ذٰلِکَ بِاَنَّ اللّٰہَ مَوْلَی الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَاَنَّ الْکٰفِرِیْنَ لَا مَوْلٰی لَھُمْ) ١  ''یہ اس لیے کہ خدا ایمان والوں کا آقا اور مددگار رہے اور کافروں کاکوئی آقا اور مددگار نہیں'' ( فَاعْلَمُوْا اَنَّ اللّٰہَ مَوْلٰکُمْ نِعْمَ الْمَوْلٰی وَ  نِعْمَ النَّصِیْرُ ) ٢  ''اے مسلمانو  !  جان لوکہ خدا تمہارا آقا اور مدد گارہے پس اچھا آقا اور مددگار ہے وہ '' اور اس کی ا مثال نازل ہوئیں جن میں پورا یقین دلایا گیا کہ خدا وند کریم تم لوگوں کا  مددگار اور ہر طرح معاون ہے۔ 
(٢)  دوسری تلوار اخلاقی اور رُوحانی تھی جس کے ذریعہ سے صرف اپنے متبعین کی اخلاقی کیفیت درست نہیں کی گئی بلکہ جملہ ہمسایہ اور مخالفین کو اپنا محب اور مطیع بنایا گیا اور بہت تھوڑی سی مدت میں پورب، پچھم ،اُتّر ،دَکَّھن  ٣   جہاں جہاں وہم و گمان بھی نہ ہوتاتھاوہاں وہاں اسلام کا پر چم لہرانے لگا۔ 
ہم سمجھتے ہیں کہ ظالم کومعاف کردینے اور برائی کابدلہ برائی اور سختی سے نہ دینے سے ہماری  ذلت اور کمزوری ہوجاتی ہے اور دشمن قوی ہوجاتاہے  مگر قرآنِ پاک وہ تعلیم دیتا ہے جو اِس کے ما سوا ہے  
( وَلاَ تَسْتَوِی الْحَسَنَةُ وَلاَ السَّیِّئَةُ ط اِدْفَعْ بِالَّتِیْ ہِیَ اَحْسَنُ فَاِِذَا الَّذِیْ بَیْنَکَ وَبَیْنَہ عَدَاوَة کَاَنَّہ وَلِیّ حَمِیْم )   (سُورہ حٰم السجدہ :  ٣٤ )
''بھلائی اور برائی دونوں برابر نہیں ہیں، برائی کو بھلائی سے دفع کیجئے (اور سختی کا بدلہ نرمی سے دیجیے) تو جس شخص کی تم سے سخت عداوت تھی وہ مثل خالص دوست اور مدد گار کے ہو جائے گا۔''
  ١   سُورہ محمد  :  ١١        ٢    سُورة الانفال  : ٤٠     ٣   مشرق، مغرب، شمال، جنوب


x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
4 حرف آغاز 4 1
5 درس حدیث 6 1
7 گناہوں سے دل سیاہ اور اِستغفار سے صاف ہوجاتا ہے 6 5
8 صغیرہ گناہوں سے بھی بچناضروری ہے 6 5
9 حیاتِ سیّدناآدم علیہ السلام 9 1
10 سیّدنا آدم علیہ السلام دُنیا میں : 9 9
11 حضرت آدم علیہ السلام کا حلیہ : 10 9
12 فرودگاہ : 11 9
13 حضرت آدم علیہ السلام کے ساتھ کون کون سی چیزیں نازل کی گئیں : 12 9
14 قیامِ جنت اور جِلا وطنی کی مدت : 15 9
15 سلسلہ ٔ پیدائش : 16 9
16 پہلوٹا لڑکی یا لڑکا : 17 9
17 شبہ شرک فی الصفات اور خدا وندی تنبیہ : 17 9
18 حضرت آدم علیہ السلام کے بچے : 19 9
19 ذرائع کسب : 19 9
20 لباس : 20 9
21 اولادِ آدم علیہ السلام کا نکاح : 21 9
22 اولادِ آدم کاکسب : 21 9
23 بیت اللہ کی تعمیر : 21 9
24 حج : 23 9
25 شیطانی اور ربانی جذبات کی سب سے پہلی جنگ : 24 9
26 دُنیا میں پہلا دفن : 26 9
27 سب سے پہلے باپ کی سب سے پہلے بیٹے کوبد دُعا : 26 9
28 قتل ِ قابیل : 26 9
29 باپ اور بیٹے کا قاتل : 26 9
30 عبرت انگیز سزا : 26 9
31 ہابیل کی قبر : 27 9
32 ایک عجیب خواب : 27 9
33 طوفانِ نوح کی تمہید : 28 9
34 حضرت آدم علیہ السلام کی عمر شریف : 28 9
35 نبوت آدم علیہ السلام : 30 9
36 وفیات 30 1
37 ولادت با سعادت سیّد الکونین رحمةللعالمین ۖ کی یاد کس طرح منائی جائے ؟ 31 1
38 مسلمانوں کی موجودہ مشکلات کا حل اُسوہ ٔ حسنہ میں ہے 31 37
39 حلمِ نبوی اور اُس کا کامیاب ثمرہ : 36 37
40 محررہ برائے استحکام واستقامت سلطنت 39 37
41 ظفر مندی کے طریقے : 44 37
42 نعت النبی ۖ 47 1
43 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 48 1
44 کلمہ طیبہ پڑھنے والوں کے چند سچے واقعات : 48 43
45 خواب کی باتیں : 55 43
46 اجمالی نظر : 55 43
47 میں تو اِس قابل نہ تھا 57 1
48 فضائلِ آیت الکرسی 58 1
49 جنات سے حفاظت : 58 48
50 ہر مقصد کے حصول کے لیے : 61 48
51 ہر مرض سے شفاء : 62 48
52 شیطان جن اور ہر قسم کے جادو اور چوری وغیرہ سے حفاظت : 62 48
53 دفع وسوسہ وایذائِ جن واِنس، برکت ِرزق و صحت ِبدن و حفاظت اَز جمیع ِآفات : 63 48
54 قبولیت ِ دُعا کے لیے : 64 48
55 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter