Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2016

اكستان

41 - 65
اور سب سے زیادہ گنہگار غلام ہوں چنانچہ جب آدھی رات ہوئی تویکایک ایک نہایت خونخوار شیرنی آئی اور عبادت خانہ کے پاس حضرت سعید رحمة اللہ علیہ کو نماز میں دیکھ کر کھڑی کی کھڑی رہ گئی جب آپ سجدہ میں گئے تو شیرنی آپ کے پاؤں کے تلوے چاٹنے لگی اور آپ کے قریب ہی کھڑی ہو کر آپ کا پہرہ دینے لگی تھوڑی دیر میں شیر آیا اور وہ بھی آپ کو سونگھ کر شیرنی کی طرح آپ کاغلام اور چوکیدار بن گیا اور آپ کے پاس جا کر بیٹھ گیا۔ نصرانی یہ سب قصہ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا اور اِس واقعہ سے نہایت ہی حیران تھا رات تو اُس نے جوں توں کر کے گزاری صبح ہوتے ہی اپنے عبادت خانہ (گرجا) سے باہر نکلا اور لا اِلٰہ اِلا اللہ محمد رسول اللہ  پڑھ کر آپ کے ہاتھ پر مسلمان ہو گیا۔ حجاج کے سپاہی حضرت سعید کی کرامت اور بزرگی دیکھ کر حیران تھے اور چاہتے تھے کہ آپ کو حجاج کے پاس قتل کرانے کے لیے نہ لے جائیں لیکن ظالم حجاج کے خوف سے مجبور تھے جب اِن کوحجاج کے سامنے کھڑا کیاگیا تواُن دونوں میں جو گفتگوہوئی وہ درجِ ذیل ہے۔ 
حجاج  :  تیرا نام کیا ہے  ؟  (حضرت سعید بن جبیر سے) 
سعید  :  میرا نام سعید ہے۔ 
حجاج  :  توکس کا بیٹا ہے  ؟ 
سعید  :  میں جبیر کا بیٹا ہوں۔ 
حجاج  :  نہیں بلکہ تو شقی اِبن کسیر ہے (بدبخت ٹوٹے ہوئے کابیٹا ہے) 
سعید  :  میری والدہ میرا نام تجھ سے بہتر جانتی تھیں۔ 
حجاج  :  تو بھی بدبخت اور تیری ماں بھی بد بخت ہے۔ 
سعید  :  غیب کا جاننے والا تو نہیں بلکہ علام الغیوب (اللہ تعالیٰ )ہے ۔
حجاج  :  اب ذرا ہو شیار ہوجائو میںتجھ کو قتل کرنے والا ہوں۔ 
سعید  :   تو میری والدہ نے میرا نام'' سعید'' ٹھیک رکھا ۔ 
حجاج  :  دیکھ اب میں تجھ کو جہنم میں پہنچاتا ہوں۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 9 1
5 توبہ و اِستغفار 9 4
6 حیاتِ سیّدناآدم علیہ السلام 13 1
7 (١) پیدائش آدم علیہ السلام : 13 6
9 (٢) زمین کی خلافت : 14 6
10 دریافت ِ حکمت : 14 6
11 (٣) حیاتِ آدم اور امتحانِ مقابلہ : 15 6
12 (٤) اعزازِ خلافت : 16 6
13 (٥) شیطان کی سر تابی : 17 6
14 (٦) رحمت پر رحمت اور تمرد پر تمرد : 18 6
15 (٧) سیّدنا آدم علیہ السلام جنت میں : 20 6
16 (٨) شیطانی اغواء : 22 6
17 (٩) اغواء کے وجوہات اور بد عتوں کی اِختراع : 23 6
18 (١٠) نَسِیَ اٰدَمُ فَنَسِیَ ابْنُہ : 26 6
19 کمالِ نیاز مندی : 28 6
20 سبب ِ فضیلت : 29 6
21 دعوت اِلی اللہ 30 1
22 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 40 1
23 کلمہ کی برکتیں : 40 22
24 وفیات 45 1
25 مناقب صحابۂ کرام و اہلِ بیت ِاَطہار رضی اللہ عنہم 46 1
27 مناقب سیّدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ' : 47 25
28 محرم الحرام کی حرمت و عظمت 52 1
29 محرم الحرام کی حرمت و عظمت : 52 28
30 محترم مہینہ : 52 28
31 اللہ تعالیٰ کا مہینہ : 53 28
32 ہجرت کا مہینہ : 54 28
33 شہادت کا مہینہ : 55 28
34 محرم عبادت و عبرت کا مہینہ ہے : 57 28
35 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
36 مذکورہ دُعاصبح و شام تین بار پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن راضی فرمائیں گے : 60 35
37 حضور ۖ سوتے وقت تین مرتبہ یہ دُعا پڑھتے تھے: 60 35
38 حضوراکرم ۖ روزانہ صبح وشام تین مرتبہ یہ دُعا پڑھاکرتے تھے : 61 35
39 اَخبار الجامعہ 63 1
40 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter