Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2016

اكستان

38 - 65
''  حضرت خواجہ معین الدین چشتی   کے دست ِمبارک پر نوے لاکھ ہندو مسلمان ہوئے  '' 
اُن کے پاس کیا تھا  ؟  کوئی فوج تھی  ؟  فقط اللہ کی معرفت کا خزانہ تھا۔ ہر جگہ اللہ کے سچے بندے گزرے ہیں جنہوں نے دین کی تبلیغ کی، میں نے تاریخِ ترکی میں دیکھا کہ ترک قوم کے تین لاکھ خاندان ایک دن میں مسلمان ہوئے۔ اللہ کاکرم کہ تبلیغ کی کوشش وہ پھل لائی کہ ایک زمانے میں بعض حکام کو یہ تدبیر کرنی پڑی کہ وہ اپنی رعایا کو مسلمان ہونے سے روکیں۔ سن سو ہجری( ١٠٠ھ) میں خلافت ِ عمر بن عبدالعزیز کے زمانے میں خراسان کے حاکم کو یہ خطرہ ہوا کہ جزیہ بند ہونے سے خزانہ خالی ہوجائے گا اِس لیے اعلان کرنا پڑا کہ کسی کا اسلام اُس وقت تک قبول نہ کیا جائے جب تک وہ بوڑھا نہ ہو،      یہ تکلیف دہ بات تھی اِس حکم کے جاری ہونے سے اسلام کی ترقی رُک گئی۔ اب خلیفہ کو اِطلاع ملی کہ   والی ٔ خراسان نے اسلام پر پابندی لگادی ہے تو آپ نے اُس کو معزول کر کے دُوسرے کو مقرر کر دیا اور فرمایا حضور اَنور  ۖ  اِس لیے آئے تھے کہ اس پر اسلام کو موقوف رکھا جائے  ؟ 
میرے بھائیو  !  ہمارے اَسلاف کی کوششوں سے اہل اللہ، علمائِ کرام اور عام مسلمانوں کی کوششوں سے دس کروڑ پچیس لاکھ مسلمان  ہوگئے، اگر غلط کاری نہ ہوتی تو یقینا ہندوستان کا اکثر حصہ مسلمان ہو جاتا۔ میرے بزرگو  !  اللہ نے آپ کے دلوں میں تبلیغ کی محبت ڈالی، یہ مبارک کام ہے اور آپ مبارکبادی کے مستحق ہیں اللہ آپ کو اِس سے زیادہ خدمت کی توفیق عطا فرمائے، اپنی بھی اصلاح کرو اور اپنے بھائیوں کی بھی، اللہ آپ کو مزید ہمت عطا فرمائے۔ 
بھائیو  !  تنگ دل نہ ہو، اللہ کی رحمت کے اُمید وار رہو، سب کو اللہ کی رضا اور خوشنودی اور  حضرت محمد   ۖ کی سنت کی طرف بلاؤ، خود بھی عمل کرو، رسول اللہ  ۖ  کی صورت بناؤ سیرت  اِختیار کرو۔ میں نے آپ بزرگوں کی بہت سی سمع خراشی کی اب میں آپ حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں آپ سے جدا ہوتا ہوں اور اُمید وار ہوں کہ میری معروضات پر غور و فکر فرمائیں گے اور عملی کارروائیوں میں پُر زور حصہ لیں گے خدا آپ کی اور ہماری مدد فرمائے۔  وَاٰخِرُدَ عْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔  
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 9 1
5 توبہ و اِستغفار 9 4
6 حیاتِ سیّدناآدم علیہ السلام 13 1
7 (١) پیدائش آدم علیہ السلام : 13 6
9 (٢) زمین کی خلافت : 14 6
10 دریافت ِ حکمت : 14 6
11 (٣) حیاتِ آدم اور امتحانِ مقابلہ : 15 6
12 (٤) اعزازِ خلافت : 16 6
13 (٥) شیطان کی سر تابی : 17 6
14 (٦) رحمت پر رحمت اور تمرد پر تمرد : 18 6
15 (٧) سیّدنا آدم علیہ السلام جنت میں : 20 6
16 (٨) شیطانی اغواء : 22 6
17 (٩) اغواء کے وجوہات اور بد عتوں کی اِختراع : 23 6
18 (١٠) نَسِیَ اٰدَمُ فَنَسِیَ ابْنُہ : 26 6
19 کمالِ نیاز مندی : 28 6
20 سبب ِ فضیلت : 29 6
21 دعوت اِلی اللہ 30 1
22 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 40 1
23 کلمہ کی برکتیں : 40 22
24 وفیات 45 1
25 مناقب صحابۂ کرام و اہلِ بیت ِاَطہار رضی اللہ عنہم 46 1
27 مناقب سیّدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ' : 47 25
28 محرم الحرام کی حرمت و عظمت 52 1
29 محرم الحرام کی حرمت و عظمت : 52 28
30 محترم مہینہ : 52 28
31 اللہ تعالیٰ کا مہینہ : 53 28
32 ہجرت کا مہینہ : 54 28
33 شہادت کا مہینہ : 55 28
34 محرم عبادت و عبرت کا مہینہ ہے : 57 28
35 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
36 مذکورہ دُعاصبح و شام تین بار پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن راضی فرمائیں گے : 60 35
37 حضور ۖ سوتے وقت تین مرتبہ یہ دُعا پڑھتے تھے: 60 35
38 حضوراکرم ۖ روزانہ صبح وشام تین مرتبہ یہ دُعا پڑھاکرتے تھے : 61 35
39 اَخبار الجامعہ 63 1
40 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter