Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2016

اكستان

19 - 65
شیطان ہر طرح معتوب ہو گیا تھا اب موقع نہ تھا کہ اُس کی کوئی درخواست سنی جائے لیکن ادھر اُس کی جرأت دیکھو کہ اب بھی اُس نے درخواست پیش کردی (رَبِّ فَاَنْظِرْنِیْ اِلٰی یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ) ١   ''اے رب  !  مجھے مہلت دیجیے اُس دن تک کہ مردے زندہ کیے جائیں۔ ''
اُدھر رحمت کی وسعت دیکھو کہ فورًا ہی منظوری صادر ہوئی(فَاِنَّکَ مِنَ الْمُنْظَرِیْنَ اِلٰی یَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمٍ) ٢  ''تجھے مہلت دی گئی وقت ِمعلوم کے دن تک۔ ''
کہا جا سکتا ہے کہ عتاب کے بعد فورًا ہی آثارِ رحمت نمودار ہونے لگے، سمجھ ہوتی تو اِسی مہلت سے فائدہ اُٹھاتا، تو بہ اِستغفار سے گناہ معاف کر ا لیتا مگر افسوس اُس نے اِس مہلت کے لیے جو پرو گرام تجویز کیا وہ اِنتہا درجہ شرمناک تھا یعنی کفر پر کفر، عصیاں پر عصیاں، اُس نے نہایت گستاخی کے ساتھ ایک اعتراض رحمت ِ حق پرکیا اور اِنتہائی دیدہ دلیری سے کہا  :
( فَبِمَا اَغْوَیْتَنِیْ لَاَقْعُدَنَّ لَھُمْ صِرَاطَکَ الْمُسْتَقِیْمَ ثُمَّ لَاٰتِیَنَّھُمْ مِّنْ بَیْنِ اَیْدِیْھِمْ وَمِنْ خَلْفِھِمْ وَعَنْ اَیْمَانِھِمْ وَعَنْ شَمَائِلِھِمْ) (سُورة الاعراف :  ١٦ ،  ١٧) 
''جیسا مجھے گمراہ کیا ہے میں بھی ان کی تاک میں سیدھی راہ میں بیٹھوں گا ،پھر ان کے پاس آگے پیچھے داہنے اور بائیں سے پہنچوں گا۔''   
( قَالَ اَرَاَیْتَکَ ھٰذَا الَّذِیْ کَرَّمْتَ عَلَیَّ لَئِنْ اَخَّرْتَنِیْ اِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَةِ لَاَحْتَنِکَنَّ ذُرِّیَّتَہ اِلاَّ قَلِیْلاً)(سُورۂ بنی اسرائیل :  ٦٢) 
''اچھا دیکھیے (یہ میاں) جن کو آپ نے مجھ پر فضیلت دی ہے اگر آپ مجھے قیامت کے دن تک کے لیے مہلت دیں تومیںباستثنائِ قلیل اِس کی ساری اولاد کو ڈھاٹی دے دُوں گا (مسخر کرلوں گا) ۔جیسا کہ گھوڑے کو ڈھانٹے یعنی لگام باندھ کر مسخر  کیا جاتا ہے۔ ''
  ١   سُورة الحجر :  ٣٦      ٢   سُورة الحجر :  ٣٧ ، ٣٨
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 9 1
5 توبہ و اِستغفار 9 4
6 حیاتِ سیّدناآدم علیہ السلام 13 1
7 (١) پیدائش آدم علیہ السلام : 13 6
9 (٢) زمین کی خلافت : 14 6
10 دریافت ِ حکمت : 14 6
11 (٣) حیاتِ آدم اور امتحانِ مقابلہ : 15 6
12 (٤) اعزازِ خلافت : 16 6
13 (٥) شیطان کی سر تابی : 17 6
14 (٦) رحمت پر رحمت اور تمرد پر تمرد : 18 6
15 (٧) سیّدنا آدم علیہ السلام جنت میں : 20 6
16 (٨) شیطانی اغواء : 22 6
17 (٩) اغواء کے وجوہات اور بد عتوں کی اِختراع : 23 6
18 (١٠) نَسِیَ اٰدَمُ فَنَسِیَ ابْنُہ : 26 6
19 کمالِ نیاز مندی : 28 6
20 سبب ِ فضیلت : 29 6
21 دعوت اِلی اللہ 30 1
22 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 40 1
23 کلمہ کی برکتیں : 40 22
24 وفیات 45 1
25 مناقب صحابۂ کرام و اہلِ بیت ِاَطہار رضی اللہ عنہم 46 1
27 مناقب سیّدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ' : 47 25
28 محرم الحرام کی حرمت و عظمت 52 1
29 محرم الحرام کی حرمت و عظمت : 52 28
30 محترم مہینہ : 52 28
31 اللہ تعالیٰ کا مہینہ : 53 28
32 ہجرت کا مہینہ : 54 28
33 شہادت کا مہینہ : 55 28
34 محرم عبادت و عبرت کا مہینہ ہے : 57 28
35 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
36 مذکورہ دُعاصبح و شام تین بار پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن راضی فرمائیں گے : 60 35
37 حضور ۖ سوتے وقت تین مرتبہ یہ دُعا پڑھتے تھے: 60 35
38 حضوراکرم ۖ روزانہ صبح وشام تین مرتبہ یہ دُعا پڑھاکرتے تھے : 61 35
39 اَخبار الجامعہ 63 1
40 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter