Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2016

اكستان

25 - 66
جبرئیل علیہ السلام سے قرار دیا جائے تو کیا اِس سلسلہ کلام کی آخری آیت (فَاَوْحٰی اِلٰی عَبْدِہ مَا اَوْحٰی) (وحی نازل کی اپنے بندہ پر جو وحی نازل کی) کا تعلق بھی حضرت جبرئیل ہی سے ہوگا آنحضرت  ۖ  بندے کس کے ہیں وحی نازل کرنے والے کون ہیں  ؟  اِس سے کسی کو بھی اِنکار نہیں ہے کہ اِس آیت  کا تعلق اللہ تعالیٰ سے ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندہ پر جو چاہی وحی نازل کی جب اِس آیت کا تعلق    اللہ تعالیٰ سے ہے تو سابق آیات اور اَوصاف کا تعلق بھی اللہ ہی سے ہوگا یعنی ماننا پڑے گا کہ جو خدا سکھانے والا ہے جو ذو القوة المتین ہے جو عرش پر متمکن ہے جس نے وحی نازل کی وہی ہے جس کا دیدار دیدہ چشم نے کیا جس کی تصدیق قلب نے کی جو اِس دیدار میں شریک ِ چشم تھا۔ 
حضرت مولانا قاضی ثناء اللہ صاحب فرماتے ہیں کہ اگر یہ معنی لیے جاتے کہ فرشتہ نزدیک آیا پھر اور قریب آیا یہاں تک کہ تقریبًا دو کمانوں کے برابر فاصلہ رہ گیا بلکہ اور بھی کم ،تو اِس سے آنحضرت  ۖ  کا کمال نہیں ظاہر ہوتا کیونکہ آنحضرت  ۖ  کو حضرت جبرئیل علیہ السلام سے افضل تسلیم کیا گیا ہے خود آنحضرت کا اِرشاد ہے  :  وَزِیْرَایَ فِی السَّمَائِ جِبْرَئِیْلُ وَ مِیْکَائِیْلُ۔ آسمان میں میرے دو  وزیر جبرئیل و میکائیل ہیں۔ 
ہاں ایک سوال ہو سکتا ہے کہ قرآن شریف میں ہے  (  لاَ تُدْرِکْہُ الْاَبْصَارُ  )''نگاہیں اُس کا اِدراک نہیں کر سکتیں'' تو حضرت حق جل مجدہ کی رؤیت کیسے ہوسکتی ہے  ؟  مگر اِس کا جواب بھی ظاہر ہے کہ اِدراک اور رؤیت( دیدار) میں فرق ہے۔ چاند سورج پر ہماری نظر پڑتی ہے تو ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ  ہم نے چاند اور آفتاب دیکھا یعنی ہمیں چاند و آفتاب کی رؤیت ہوئی مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے چاند سورج کا اِدراک کر لیا کیونکہ اِدراک اُسی وقت بولا جاتا ہے جب پوری چیز پر نظر پڑ جائے اور اُس کی کچھ حقیقت بھی معلوم ہوجائے۔ 
اَلْاِدْرَاکُ :  ھُوَ الْوُقُوْفُ عَلٰٰی کُنْہِ الشَّیْیئِ وَالْاِحَاطَةُ بِہ اَوِ الْوُصُوْلُ اِلَی الشَّیْیئِ بِحَیْثُ لَا یَفُوْتُ مِنْہُ الشَّیْیئُ۔ 
رؤیت اور اِدراک کا فرق اِس مثال سے سمجھایا جا سکتا ہے  :  بنو اِسرائیل رات کی اندھیری
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 مفتی کا جرگہ 6 3
5 ''مکتبہ جبریل '' ایک مکمل اِسلامی ڈیجیٹل کتب لائبریری 6 3
6 درسِ حدیث 9 1
7 فقراء و غرباء کا درجہ ! ! ''فقرائ'' سے مراد کون ہیں ؟ 9 6
8 معراج سیّد المرسلین رحمة للعالمین ۖ اور رؤیت باری تعالیٰ 12 6
9 شواہد و دلائل .......... پُر اَسرار منظر اور تجلیات 12 6
10 معراج کا پُر اَسرار منظر اور تجلیات : 16 6
11 تفہیمات و تلویحات : 17 6
12 جواب : 20 6
13 دُوسری توجیہہ : 27 6
14 لطیفہ : 27 6
15 اِحسان و تصوف 29 1
16 پیش لفظ 29 15
17 بیعت : 32 15
18 بیعت ِطریقت : 35 15
19 بیعت کون لے سکتا ہے ؟ 35 15
20 پیر یا شیخ : 35 15
21 طریقت و تصوف سنت ِقدیمہ ہے : 36 15
22 آپ کے زمانے کا ''سلوک'' : 37 15
23 مشاغلِ صوفیہ اور تز کیۂ نفس : 38 15
24 احسان و تصوف : 39 15
25 اعتراض : 39 15
26 جواب : 40 15
27 دوسرا جواب : 40 15
28 ذکر کی تاکید : 41 15
29 بیعت کے فوائد : 42 15
30 شریعت و طریقت : 43 15
31 نام کے پیر : 44 15
32 عورتوں سے بیعت لینے کی صورت : 44 15
33 عشق ِ نبی ۖ کے معنی : 46 15
34 عمر عزیز کی قدر و قیمت اور بہترین مشغلہ : 47 15
35 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 50 1
36 کلمہ کی برکتیں : 50 35
37 حضرت اُستاذ المحدثین مولانا سیّد حامد میاں نور اللہ مر قدہ 53 1
38 قربانی کے مسائل 55 1
39 قربانی کس پر واجب ہے : 55 38
40 قربانی مقیم پر واجب ہوتی ہے مسافر پر نہیں : 56 38
41 قربانی کا وقت : 56 38
42 قربانی کے جانور : 57 38
43 قربانی کا گوشت اور کھال : 59 38
44 متفرق مسائل : 60 38
45 وفیات 61 1
46 گلدستہ ٔ اَحادیث 62 1
47 تین دن سے کم میں قرآنِ کریم ختم کرنے سے قرآن کا فہم حاصل نہیں ہوتا : 62 46
48 اَخبار الجامعہ 64 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter