ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2016 |
اكستان |
|
حرف آغاز سید محمود میاں نَحْمَدُہ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِےْمِ اَمَّا بَعْدُ ! فاضلِ جامعہ مدنیہ جدید مولانا حافظ ذیشان صاحب چشتی حفظہ اللہ تعالیٰ نے آج سے دس برس قبل اپنے طالب ِعلمی کے زمانہ سے ہی ایک ایسا علمی مشغلہ اِختیار کیا جو مستقبل کے لیے نہایت اہمیت کا حامل اور جدید عصری تقاضوں کے عین مطابق اور بر وقت تھا وہ بڑی پابندی سے اسباق میں حاضر رہتے اور خاموشی اور لگن کے ساتھ عصری دوڑ میں حصہ دار رہتے بے سرو سامانی کے باوجود اُردو دینی کتب اور دیگر دینی مواد کے ضخیم ذخیرہ کی ڈیجیٹل شکل میں منتقلی کے عظیم کام کا بیڑا اُنہوں نے تن ِتنہا اپنے سر لیا اللہ تعالیٰ نے اُن سے یہ بڑا کام لینا تھا اِس لیے اُن کے دل و دماغ کو پوری طرح اِس طرف متوجہ کر دیا اور اِس عمل کا آغاز پوری دُنیا میں پہلی بار اللہ تعالیٰ نے اُن کے ہاتھوں کرا دیا۔ اِس کام کی پہلی اینٹ رکھنے کا اِعزاز عزیز القدر مولانا ذیشان صاحب چشتی سلمہ اللہ تعالیٰ کو نصیب ہوا چار سال قبل اللہ تعالیٰ کی مزید مدد شاملِ حال ہوئی کہ اِس کام کو فنی ماہرین کی اِضافی خدمات بھی حاصل ہوگئیں اور ''مکتبہ جبریل'' کے نام سے پہلے سے بہتر انداز میں ترقی کا سفر شروع ہوا