Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2016

اكستان

20 - 66
''شَدِیْدُ الْقُوٰی ''  ''ذُوْ مِرَّةٍ '' کون ہے  ؟ 
شاید خلجان ہو کہ سخت قوتوں والا زور آور یعنی  ''شَدِیْدُ الْقُوٰی ''  ''ذُوْ مِرَّةٍ ''حضرتِ حق جل مجدہ کی شان کے شیان نہیں ہے اِن ا لفاظ میں مادّیت کی بو آتی ہے لہٰذا حضرت جبرئیل اَمین علیہ السلام کے لیے تو برداشت ہو سکتے ہیں، خود قرآن شریف میں سورۂ تکویر میں حضرت جبرئیل علیہ السلام کو(ذِیْ قُوَّةٍ ) فرمایا گیا ہے مگر حضرت جل مجدہ کی شان اعلیٰ واَرفع کے لیے موزوں نہیں ہیں۔ اِسی طرح (فَاسْتَوٰی) جس کا ترجمہ ہم نے کیا ہے متمکن ہوا قائم ہوا۔ اور حضرت شاہ عبد القادر رحمة اللہ علیہ نے اِس کا ترجمہ فرمایا ہے سیدھا بیٹھا، اِسی طرح یہ باتیں کہ پھر نزدیک ہوا پھر اور قریب ہوا پھر رہ گیا فرق دو کمانوں کا میانہ یا اِس سے بھی نزدیک (دو کمانوں کے برابر فاصلہ رہ گیا بلکہ اور بھی کم) یعنی  (دَنٰی فَتَدَلّٰی فَکَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْنٰی)  جس کا ترجمہ حضرت شاہ عبد القادر نے یہ فرمایا ہے ''پھر نزدیک ہوا اور لٹک آیاپھر رہ گیا فرق دو کمان کا میانہ یا اِس سے بھی نزدیک'' یہ تمام کیفیتیں حضرت جل مجدہ کی شان کے مناسب نہیں ہیں چنانچہ حضرت مولانا اَشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ نے اِس کا ترجمہ یہ کیا ہے ''پھر وہ فرشتہ نزدیک آیا پھر اور نزدیک آیا، سو دوکمانوں کے برابر کا فاصلہ رہ گیا بلکہ اور بھی کم۔'' 
جواب  : 
بیشک یہ خلجان بجا اور بر محل ہے مگر ہم اِس مضمون میں پہلے ہی اِعتراف کر چکے ہیں اور اب پھر اِقرار کرتے ہیں کہ ہماری لُغت (اُردو ہو یا فارسی یا عربی یا کوئی اور زبان) بہت قاصر ہے۔ ہمارے علم قیاس خیال غرض جو کچھ ہمارے پاس ہے اُس کا دائرہ ہمارے محسوسات اور اپنے ماحول کے تعلقات سے آگے نہیں بڑھ سکتا لہٰذا ہمارے ذخیرہ ٔ لُغت میں صرف اُن ہی مادّیات کے لیے کچھ الفاظ ہیں اِس بناء پر وہ حقائق جو نہ عام محسوساتِ انسانی کی حدود میں داخل ہیں نہ ہمارے تصوراتِ تخیل کے احاطہ کے اندر ہیں ہمارے الفاظ اُن کو ٹھیک ٹھیک اَدا نہیں کرسکتے مگر چونکہ سمجھانا بہرحال اِن ہی الفاظ سے ہے تو یہی ناقص الفاظ اُن حقائق ِقدسیہ کے لیے مستعار لیے جاتے ہیں۔ شرعی نقطہ نظر سے اِس اِستفادہ کے لیے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 مفتی کا جرگہ 6 3
5 ''مکتبہ جبریل '' ایک مکمل اِسلامی ڈیجیٹل کتب لائبریری 6 3
6 درسِ حدیث 9 1
7 فقراء و غرباء کا درجہ ! ! ''فقرائ'' سے مراد کون ہیں ؟ 9 6
8 معراج سیّد المرسلین رحمة للعالمین ۖ اور رؤیت باری تعالیٰ 12 6
9 شواہد و دلائل .......... پُر اَسرار منظر اور تجلیات 12 6
10 معراج کا پُر اَسرار منظر اور تجلیات : 16 6
11 تفہیمات و تلویحات : 17 6
12 جواب : 20 6
13 دُوسری توجیہہ : 27 6
14 لطیفہ : 27 6
15 اِحسان و تصوف 29 1
16 پیش لفظ 29 15
17 بیعت : 32 15
18 بیعت ِطریقت : 35 15
19 بیعت کون لے سکتا ہے ؟ 35 15
20 پیر یا شیخ : 35 15
21 طریقت و تصوف سنت ِقدیمہ ہے : 36 15
22 آپ کے زمانے کا ''سلوک'' : 37 15
23 مشاغلِ صوفیہ اور تز کیۂ نفس : 38 15
24 احسان و تصوف : 39 15
25 اعتراض : 39 15
26 جواب : 40 15
27 دوسرا جواب : 40 15
28 ذکر کی تاکید : 41 15
29 بیعت کے فوائد : 42 15
30 شریعت و طریقت : 43 15
31 نام کے پیر : 44 15
32 عورتوں سے بیعت لینے کی صورت : 44 15
33 عشق ِ نبی ۖ کے معنی : 46 15
34 عمر عزیز کی قدر و قیمت اور بہترین مشغلہ : 47 15
35 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 50 1
36 کلمہ کی برکتیں : 50 35
37 حضرت اُستاذ المحدثین مولانا سیّد حامد میاں نور اللہ مر قدہ 53 1
38 قربانی کے مسائل 55 1
39 قربانی کس پر واجب ہے : 55 38
40 قربانی مقیم پر واجب ہوتی ہے مسافر پر نہیں : 56 38
41 قربانی کا وقت : 56 38
42 قربانی کے جانور : 57 38
43 قربانی کا گوشت اور کھال : 59 38
44 متفرق مسائل : 60 38
45 وفیات 61 1
46 گلدستہ ٔ اَحادیث 62 1
47 تین دن سے کم میں قرآنِ کریم ختم کرنے سے قرآن کا فہم حاصل نہیں ہوتا : 62 46
48 اَخبار الجامعہ 64 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter