Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2016

اكستان

46 - 66
جنہوں نے کودنے کا اِرادہ کیا تھا پس معلوم ہوا کہ خلاف ِ شریعت کسی کی تابعداری جا ئز نہیں۔ اگر کوئی مرشد کہے بت کو سجدہ کرو توہر گز اُس کی تابعداری نہیں کرنی چاہیے ،مر شد کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے اگر وہ کرتا ہے توپیر نہیں شیطان ہے بعض بیوقوف کہتے ہیں 
بہ مے سجادہ رنگیں کن گرت پیر مغاں گوید 
کہ سالک بے خبر نبود ز راہ و رسمِ منزلہا ١
 اور اِس کے غلط معنی بیان کرتے ہیں۔ اگرمرشد شریعت کے خلاف کرتا ہے تواُس کی تابعداری ہرگز نہیں کرنی چاہیے۔ بہر حال بیعت کرنا اَمر شرعی ہے اور سلوک حضور  ۖ  کی تابعداری اور خدا کی خوشنودی ہی کا نام ہے جو کچھ کمال ہے حضور  ۖ  کی تابعداری میں ہے آپ سے محبت کرنا آپ کی حکم کی ہوئی باتوں پر چلنا اِسی میں نجات ہے اِسی میں کمالِ اطاعت ہے۔ 
عشق ِ نبی  ۖ کے معنی  : 
حضور  ۖ  نے فرمایا  لَا یُوْمِنُ اَحَدُکُمْ حَتّٰی اَکُوْنَ اَحَبَّ اِلَیْہِ مِنْ وَّالِدِہ وَ وَلَدِہ وَالنَّاسِ اَجْمَعِیْنَ  تم میں سے کوئی کامل اِیمان نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اُس کے باپ اولاد اور تمام لو گوں سے اُس کے نزدیک زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں۔ حضور  ۖ  سے محبت زیادہ سے زیادہ ہونی چاہیے تمام خاندان تمام دُنیا سے بڑھی ہوئی ہونی ضروری ہے، آج ہم اپنی بے وقوفیوں کی وجہ سے حضور  ۖ  کی محبت کا دعوی توکرتے ہیں مگر آپ کے طریقے کو چھوڑتے ہیں آپ کی صورت سے نفرت کرتے ہیں آپ کے دشمن کی صورت بناتے ہیں اوراُن کے فیشن کواپنا فیشن سمجھتے ہیں داڑھیاں کترواتے ہیں انگریزی بال رکھتے ہیں اور اِس جیسے کام کرتے ہیں یہ اِنتہائی غلطی ہے اور اِس کی وجہ سے خدا کا غضب ہوتا ہے اور خدا کی رحمت دُور ہوتی ہے۔ اے میرے بھائیو  !  اللہ تعالیٰ نے فرمایا (اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ )کہہ دو کہ اگر خدا کی خوشنودی اور رضا چاہتے ہو تو اُس کاایک ہی طریقہ ہے
   ١   اگر تمہیں کامل پیر حکم دے تو شراب کے ساتھ اپنا مصلّٰی رنگ لوکیونکہ سالک منزلوں کی راہ ورسم سے بے خبر نہیں ہوتا۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 مفتی کا جرگہ 6 3
5 ''مکتبہ جبریل '' ایک مکمل اِسلامی ڈیجیٹل کتب لائبریری 6 3
6 درسِ حدیث 9 1
7 فقراء و غرباء کا درجہ ! ! ''فقرائ'' سے مراد کون ہیں ؟ 9 6
8 معراج سیّد المرسلین رحمة للعالمین ۖ اور رؤیت باری تعالیٰ 12 6
9 شواہد و دلائل .......... پُر اَسرار منظر اور تجلیات 12 6
10 معراج کا پُر اَسرار منظر اور تجلیات : 16 6
11 تفہیمات و تلویحات : 17 6
12 جواب : 20 6
13 دُوسری توجیہہ : 27 6
14 لطیفہ : 27 6
15 اِحسان و تصوف 29 1
16 پیش لفظ 29 15
17 بیعت : 32 15
18 بیعت ِطریقت : 35 15
19 بیعت کون لے سکتا ہے ؟ 35 15
20 پیر یا شیخ : 35 15
21 طریقت و تصوف سنت ِقدیمہ ہے : 36 15
22 آپ کے زمانے کا ''سلوک'' : 37 15
23 مشاغلِ صوفیہ اور تز کیۂ نفس : 38 15
24 احسان و تصوف : 39 15
25 اعتراض : 39 15
26 جواب : 40 15
27 دوسرا جواب : 40 15
28 ذکر کی تاکید : 41 15
29 بیعت کے فوائد : 42 15
30 شریعت و طریقت : 43 15
31 نام کے پیر : 44 15
32 عورتوں سے بیعت لینے کی صورت : 44 15
33 عشق ِ نبی ۖ کے معنی : 46 15
34 عمر عزیز کی قدر و قیمت اور بہترین مشغلہ : 47 15
35 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 50 1
36 کلمہ کی برکتیں : 50 35
37 حضرت اُستاذ المحدثین مولانا سیّد حامد میاں نور اللہ مر قدہ 53 1
38 قربانی کے مسائل 55 1
39 قربانی کس پر واجب ہے : 55 38
40 قربانی مقیم پر واجب ہوتی ہے مسافر پر نہیں : 56 38
41 قربانی کا وقت : 56 38
42 قربانی کے جانور : 57 38
43 قربانی کا گوشت اور کھال : 59 38
44 متفرق مسائل : 60 38
45 وفیات 61 1
46 گلدستہ ٔ اَحادیث 62 1
47 تین دن سے کم میں قرآنِ کریم ختم کرنے سے قرآن کا فہم حاصل نہیں ہوتا : 62 46
48 اَخبار الجامعہ 64 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter