ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2016 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہور) ٦اگست کو چکوال سے حضرت مولانا قاضی محمد ظہور الحسین صاحب اَظہر مدظلہم العالی اور جناب حافظ زاہد حسین صاحب رشیدی جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب سے اُن کی رہائشگاہ پرملاقات کی اور دوپہر کا کھانا تناول فرمایا اور چکوال میں ماہِ اکتوبر میں منعقد ہونے والے سالانہ جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی۔ ١٥اگست کوحضرت مولانا طارق جمیل صاحب مدظلہم جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور حضرت مولانا محمد حسن صاحب مدظلہم اور مولانا خلیل الرحمن صاحب سے اُن کی والدہ صاحبہ کی تعزیت کی، بعداَزاں طلباء سے خطاب فرمایا ،آخر میں شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کی رہائشگاہ پر تشریف لائے اور مختصر قیام کے بعد واپس تشریف لے گئے۔ ١٥اگست کو مولانا محمد اسماعیل صاحب شجاع آبادی اور مولانا عزیز الرحمن صاحب ثانی مدظلہم شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کی رہائشگاہ پر تشریف لائے اور چناب نگر میں منعقد ہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ ٢١اگست کوکلورکوٹ سے حضرت مولانا غلام مصطفی صاحب مدظلہم اور مولانا عبدالوحید صاحب مع اپنے رُفقاء کے خانقاہِ حامدیہ تشریف لائے اور شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب سے ملاقات کی، بعد اَز نمازِ مغرب رات کا کھانا تناول فرمایا اوربعد عشاء واپس تشریف لے گئے ۔ ٢٥اگست کو دوپہر بارہ بجے حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب بھائی رضوان صاحب کی دعوت پر خوشاب کے لیے روانہ ہوئے،راستہ میں قاری سعید احمد صاحب مدظلہم کے مدرسہ تشریف لے گئے، بعداَز نمازِ عصر بھائی رضوان صاحب کے گھر تشریف لے گئے جہاں آپ نے رات کا کھانا تناول فرمایا اور اُن کے نئے گھر کی تعمیر کی بخیر تکمیل ہونے کے موقع پر خیر و برکت کی دُعا کی،رات ساڑھے بارہ بجے بخیروعافیت واپسی ہوئی ،والحمد للہ۔