Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور ستمبر 2016

اكستان

19 - 66
وحی کس نے بھیجی  ؟  دیکھو یہ بارگاہِ عشق ہے، یہ دربارِ رب ذوالجلال ہے، جو کچھ کہو سوچ کر کہو، سمجھ کر کہو، اَدب شرط ہے۔ 
اَدب گاہ ہیست زیر آسماں اَز عرش نازک تر 
نفس گم کردہ می آید جنید و بایزید ایں جا ١
فضلائے اُمت اور اَکابر علماء رحمہم اللہ دم بخود ہیں، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی باتیں بھی مختلف ہیں۔ حضرت اِبن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عبد ِکامل (محمد  ۖ) کو مقصودِ حقیقی کا دیدار ہوا یعنی اہلِ اِیمان تجرد کے جس اعلیٰ مقام پر قیامت کے بعد پہنچیں گے جب وہ ربِ حقیقی کا جلوہ اِس طرح دیکھیں گے جس طرح چودہویں رات کا چاند بے حجابانہ نظر آتا ہے، محبوب رب العالمین  ۖ  شب ِمعراج میں کچھ ایسے ہی درجہ پر تھے،ممکن ہے آپ کا درجہ اِس سے بھی بلند ہو، بس یہ ٹکٹکی باندھ کر دیکھنے والے یہی حبیب ِ خدا ہیں رب ذو الجلال نے یہ کمال آپ کو عطا فرمایا ہے (ۖ)۔ جبرئیل اَمین (علیہ السلام) کو اِس طرح دیکھنا اُس محبوب رب العالمین (ۖ) کے لیے کمال نہیں ہے جس کے متعلق عقیدہ یہ ہے کہ  ع     بعد اَز خدا بزرگ توئی قصہ مختصر  ٢
اور ( مَارَأیٰ) سے پہلے (مَاکَذَبَ الْفُؤَادُ )کا تقاضا بھی یہی ہے کہ جس دیدار کا شرف حاصل ہوا ہے وہ دیدارِ رب العالمین ہو۔دیکھنے والے کی آنکھ نے آفتاب ِنیم روز کو دیکھا اِس کے لیے دل کی تصدیق درکار نہیں ہے، آنکھ دیکھ رہی ہے، دل تابع ہے، دل نہیں مانتا تو ہٹ دھرم ہے کیونکہ آفتاب کو دیکھنا آنکھ ہی کا کام ہے لیکن وہ اُمور ِ قدسیہ جن کا تعلق حضرت جل مجدہ کی ذات و صفات سے ہو اُن کا روشندان قلب ہے، ربِّ اکبر کا تجلی گاہ قلب ِمومن ہی ہوتا ہے۔ یہاں آنکھ تابع ہے، شیطانی چمک دمک اور تجلیاتِ رحمانی میں فرق کرنا قلب ہی کا کام ہے لہٰذا (مَاکَذَبَ الْفُؤَادُ )کی سند کی ضرورت اُسی وقت ہوتی ہے جب دیدۂ چشم نے نورِ حق کا نظارہ کیا ہو۔ 
  ١  آسمان کے نیچے عرش سے بھی نازک تر ایسی اَدب گاہ ہے کہ جنید اور بایزید بھی اِس جگہ اپنا نفس گم کرکے آتے ہیں
٢    خدا کے بعد توہی بڑا ہے قصہ مختصر۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 مفتی کا جرگہ 6 3
5 ''مکتبہ جبریل '' ایک مکمل اِسلامی ڈیجیٹل کتب لائبریری 6 3
6 درسِ حدیث 9 1
7 فقراء و غرباء کا درجہ ! ! ''فقرائ'' سے مراد کون ہیں ؟ 9 6
8 معراج سیّد المرسلین رحمة للعالمین ۖ اور رؤیت باری تعالیٰ 12 6
9 شواہد و دلائل .......... پُر اَسرار منظر اور تجلیات 12 6
10 معراج کا پُر اَسرار منظر اور تجلیات : 16 6
11 تفہیمات و تلویحات : 17 6
12 جواب : 20 6
13 دُوسری توجیہہ : 27 6
14 لطیفہ : 27 6
15 اِحسان و تصوف 29 1
16 پیش لفظ 29 15
17 بیعت : 32 15
18 بیعت ِطریقت : 35 15
19 بیعت کون لے سکتا ہے ؟ 35 15
20 پیر یا شیخ : 35 15
21 طریقت و تصوف سنت ِقدیمہ ہے : 36 15
22 آپ کے زمانے کا ''سلوک'' : 37 15
23 مشاغلِ صوفیہ اور تز کیۂ نفس : 38 15
24 احسان و تصوف : 39 15
25 اعتراض : 39 15
26 جواب : 40 15
27 دوسرا جواب : 40 15
28 ذکر کی تاکید : 41 15
29 بیعت کے فوائد : 42 15
30 شریعت و طریقت : 43 15
31 نام کے پیر : 44 15
32 عورتوں سے بیعت لینے کی صورت : 44 15
33 عشق ِ نبی ۖ کے معنی : 46 15
34 عمر عزیز کی قدر و قیمت اور بہترین مشغلہ : 47 15
35 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 50 1
36 کلمہ کی برکتیں : 50 35
37 حضرت اُستاذ المحدثین مولانا سیّد حامد میاں نور اللہ مر قدہ 53 1
38 قربانی کے مسائل 55 1
39 قربانی کس پر واجب ہے : 55 38
40 قربانی مقیم پر واجب ہوتی ہے مسافر پر نہیں : 56 38
41 قربانی کا وقت : 56 38
42 قربانی کے جانور : 57 38
43 قربانی کا گوشت اور کھال : 59 38
44 متفرق مسائل : 60 38
45 وفیات 61 1
46 گلدستہ ٔ اَحادیث 62 1
47 تین دن سے کم میں قرآنِ کریم ختم کرنے سے قرآن کا فہم حاصل نہیں ہوتا : 62 46
48 اَخبار الجامعہ 64 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter