Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2016

اكستان

36 - 65
اُس نے راہب کی باتیں بڑے غور سے سنیں اور مزید باتوں کااِشتیاق ظاہرکیا۔ راہب نے اگلے دن مزید باتیں بتانے کاوعدہ کرلیا، وہ یہاں سے اُٹھ کر فنونِ جا دُوگری سیکھنے جادُو گر کے پاس چلا گیا۔ 
اب اُس کا یہی معمول ہو گیا کہ وہ رو زانہ اِیمان باللہ کی باتیں سننے پہلے راہب کے پاس جاتا اُس کے بعد جا دُو گر کے پاس جاتا، اِسی دو ران اُس نے ایک دن راہب کی طرف جاتے ہوئے راستے میں ایک وحشی درندہ دیکھا جولو گوں کو گزرنے سے رو کے ہوئے تھا، لڑکے نے خود سے مخاطب ہو کر کہا  کہ آج یہ حقیقت کھل جائے گی کہ جا دُو گر سچا ہے یاراہب  ؟  اُس نے ایک پتھر اُٹھایا اور کہا: اے اللہ ! اگرتجھے راہب جا دُو گر سے زیادہ پسند ہے تو مجھے اِس سے با خبر کردے اور اِس درندہ کو جو راستہ روک کرکھڑا ہے ختم کر دے، یہ کہہ کراُس نے پتھر مارا جودرندہ کولگا اُس سے وہ ہلاک ہو گیا۔ اِس طرح لڑکے کو یقین ہوگیا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی مشیت اور اُس کے فیصلے سے ہوا ہے اور اللہ تعالیٰ راہب سے خوش اور جادُو گر سے ناراض ہے۔ 
لڑکاراہب کے پاس پہنچا اور اُسے سارا وا قعہ سنایا۔ راہب نے اُس سے کہا کہ آج فضل وبزرگی میں تومجھ سے بڑھ گیا لیکن یہ بات یاد رکھنا کہ اللہ تعالیٰ تمہارے اِیمان کااِمتحان لینے کے لیے تمہیں آزمائش میں مبتلا کریں گے، اگر تم کسی آزمائش میں مبتلا ہو جاؤ تو میرے بارے میں کسی کو کچھ   نہ بتلا نا۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اُس لڑکے کومختلف بیما ریوں کے خاص طور پر برص، نابینا پن اور گونگا پن  کے علاج کی صلاحیت عطا فرمائی، لوگ جوق دَر جوق اُس کے پاس آ کر اپنی بیماریوں سے صحت یاب ہونے لگے۔
 با دشاہ کے ایک نا بینا ساتھی کو اِس نوجوان کے بارے میں علم ہوا تووہ بھی اُس کے پاس بہت سے اِنعامات لے کرحاضر ہوا اوردر خواست کی کہ مجھے نابینا پن سے شفا یاب کردو میں تمہاری ہرخواہش پوری کر دُوں گا۔ لڑکے نے جواب دیا میں تو شفانہیں دے سکتا شفا دینے والے تواللہ تعالیٰ ہیں، اگر تم اُس پراِیمان لے آؤ تومیں اُس سے تمہاری صحت یابی کی دُعا کروں گا وہ تمہیں صحت عطا فرمادیں گے،
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درس حدیث 10 1
5 قناعت اِ ختیار کرنے سے حق تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے 10 4
6 قناعت کا مطلب اور فائدہ ؟ حسن ِ طلب ؟ 10 4
7 طلب میں خوبصورتی : 11 4
8 'قناعت ''کا فائدہ : 12 4
9 ایک اِشکال اور جواب : 12 4
10 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 13 1
11 قانون یا تقسیمِ فرائض اور تعلیم و تربیت : 13 10
12 خرچ کس لیے ؟ 18 10
13 شخصی حکو مت ، ملوکیت اور جمہوریت : 20 10
14 جس کاجواب فر عون نے دیاتھا : 22 10
15 مسلمان با دشاہ کاکردار : 22 10
16 اِسلام کیا ہے ؟ 26 1
17 رو زانہ وِرد کے قابل قرآن و حدیث کی چالیس دُعائیں 26 16
18 قصص القرآن للاطفال 34 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 34 18
20 ( خندق والوں کا قصہ ) 34 18
21 کارٹون بینی، ویڈیو گیم اور مسلمان بچے 40 1
22 کارٹون 46 21
23 کارٹون دیکھنے کی بڑی خرابیاں یہ ہیں : 47 21
24 (١) وقت کاضیاع : 47 23
25 (٢) پُر تشدد روّیہ : 48 23
26 (٣) جسمانی، ذہنی اور تعلیمی نشو ونما سے عدمِ توجہ : 49 23
27 (٤) ناچ گانا : 50 23
28 (٥) عریانیت کا فروغ : 52 23
29 (٦) طلسماتی کر داروں کاذہن پر حاوی ہونا : 53 23
30 (٧) ہندووانہ عقائد پر مبنی کارٹون : 54 23
31 کرشنا : 54 23
32 ہنومان : 54 23
33 چھوٹا بھیم : 54 23
34 (٨) سُوَر کی شکل کے کار ٹون : 55 23
35 (٩) نا زیبا حرکات : 55 23
36 ویڈیو گیم 56 21
37 (١) تشدد کے مزاج کا فروغ پانا : 56 21
38 (٢) اَسلحہ کے نا جائز اِستعمال کا شوق : 57 21
39 (٣) شعائر ِ اِسلام کی توہین : 57 21
40 (٤) اِسلام مخالف جذبات : 58 21
41 (٥) ویڈیو گیم میں سُوَر کی شکل : 58 21
42 ( تجاویز ) 58 21
43 عالمی خبریں 60 1
44 پا دریوں کاطبقہ ہم جنس پر ستوں سے بھرا پڑا ہے : پادری کا پوپ کو خط 60 43
45 آپ توخود ''داعش'' کے بانی ہیں 60 43
46 کم عمر شادیاں : مسلمانوں کی نسبت ہندو اور عیسائی آگے 61 43
47 پاکستان سمیت بعض ممالک میں گر می کی شدت میں ٧ فیصد اِضافے کااِمکان 61 43
48 اِنسانی دماغ غیر معمولی گنجائش کاحامل ہے : نئی تحقیق 62 43
49 پر فیوم بنانے والی فیکٹری سے دس گیلن پیشاب برآمد 62 43
50 بھارتی تاجر نے بیٹے کی شادی میں اَٹھارہ ہزار بیوہ خواتین کومد عو کر لیا 62 43
51 ریاضی کا ایسافار مولا جو آپ کی عمر اور جوتے کاسائز بھی بتادے 63 43
52 کینیڈا کاایساعلاقہ جہاں روزانہ زلزلہ آتا ہے 63 43
53 رواں سال دو مر تبہ سورج اور دو بار ہی چاند گرہن ہوگا 63 43
54 کئی کائناتوں میں وقت اُلٹا چل رہا ہے : سائنسدان 63 43
55 وفیات 64 1
Flag Counter