ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2016 |
اكستان |
|
(٧) ہندووانہ عقائد پر مبنی کارٹون : غیر مسلم ممالک اپنے مذہب کی تعلیمات کوبچوں کے ذہنوں میں بٹھانے کے لیے اپنے مذہب کی کتابوں میں موجود کہا نیوں کوکار ٹون کی شکل میں پیش کرتے ہیں مثلاً، کرشنا، ہنومان اورچھوٹا بھیم کوکارٹون کی شکل میں پیش کیاجاتا ہے۔ ذیل میں اِن شخصیات کے بارے میں کچھ تذکرہ کیاجاتاہے جس سے صورتِ حال کی سنگینی کااَندازہ ہوجائے گا۔ کرشنا : ''کرشنا'' ہندؤوں کے منجملہ خداؤں میں سے ایک خدا کا نام ہے۔ ہندو مذہب کے مطابق ''کر شنا'' نے ''اَرجن'' کومخاطب کرکے جومنظوم کہانیاں پیش کیں وہ آج ''بھگوت گیتا'' کے نام سے ہندؤوں کے مذہبی لٹریچر کا ایک اہم حصہ ہے جس میں ہندؤوں (کور ؤں اور پانڈ وؤں) کی لڑائیوں کا تذکرہ ہے اور ''کر شنا'' کو''وشنو'' (ہندؤوں کا خدا) کاآٹھواں اَو تار بتایاگیاہے۔ ہنومان : ہندو مذہب میں ہنومان کوبڑا مقام حاصل ہے، ہندو مت کی بڑی کتاب ''رامائن'' کے مطابق لنکا کے علاقے میں ''رام'' نے ''ہنومان'' ہی کی مدد سے اپنی بیوی ''سیتا'' کو ''راون'' کی قید سے آزاد کرایا تھا۔ چھوٹا بھیم : یہ کر داربھی بچوں کی توجہ کااہم مر کز ہے۔ چھوٹا بھیم ایک ہندو تاریخی کر دار کی طرف اِشارہ کرتا ہے۔ ''مہا بھارت'' جو ہندؤوں کی ایک اور مقدس کتاب ہے اُس میں ''بھیم سین'' کے نام سے ایک اِنتہائی طا قتور شخص کا تذکرہ ہے جوکو ر ؤں اور پانڈئووں کی لڑائیوں میں ''کرشنا'' کی مدد کرتانظر آتاہے۔ یہ کار ٹون جب مسلمان بچے دیکھتے ہیں تووہ بھی اِس کار ٹون میں پیش کیے گئے مذہبی طلسماتی