ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2016 |
اكستان |
|
(٢) اَسلحہ کے نا جائز اِستعمال کا شوق : ایسے بھی ویڈیو گیم موجود ہیں جن میں اَسلحہ چلا کردُشمن کومار نے کا کھیل ہوتا ہے۔ اِن جیسے ویڈیو گیمز سے بچوں میں اَسلحہ چلانے اورایک دُوسرے کو مارنے کا نا جائز شوق پیدا ہوتا ہے جس کا اِظہار عید الفطر کے دنوں میں بخوبی ہوتا ہے، جب کھلونا بندوق کی ریکارڈ سیل ہوتی ہے اور پھر یہ بچے کھیل کھیل میں مختلف گرو پوں میں تقسیم ہو کرایک دُوسرے کامقابلہ اَسلحے کے ساتھ کرتے ہیں اور کھلونا بندوق کی مدد سے پلاسٹک کے چھرے ایک دُوسرے پر چلاتے ہیں، کئی ایک واقعات موجود ہیں جن میں بچوں کی آنکھوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ (٣) شعائر ِ اِسلام کی توہین : ایسے ویڈیو گیم بھی موجود ہیں جن میں شعائر ِاِسلام کی سنگین بے حرمتی کی گئی ہے مثلاً ٭ ''ریزیڈ ینٹ ایول'' Resident Evil نامی گیم کہ جس میں ایک ایسی کتاب کو زمین پر گرا ہوا دکھا یا گیاہے جو قرآ نِ کریم کے مشابہ ہے۔ ٭ ''ریزیڈ ینٹ ایول'' Resident Evil ہی کے ایک دُوسرے پارٹ میں ایک مقام پر ایک در وازہ مسجد ِنبوی علی صاحبہ الصلٰوة والسلام کے در وازے کے مشابہ بنا یاگیا ہے۔ اِسی طرح ایک گیم Devil May Cry میں کھیلنے والے کے سامنے ایک در وازہ ہوتا ہے جو خانہ کعبہ کے دروازے کے مشابہ ہے۔ ایک گیم میں کھیلنے والا ایک مسجد کے باہر موجود ہو تا ہے جہاں سے اَذان کی آوازیں بھی آرہی ہوتی ہیں، گیم کھیلنے والا شخص مسجد سے نکلنے والے اَسلحہ بر داروں پر گو لیاں چلاتا ہے گویا مسجد کو فساد کا مرکز دکھایا گیاہے۔ ایک گیم ''IG-12'' میں قرآنی آیات بھی واضح دکھائی دے رہی ہیں، دُوسرے مقام پر ایک دیوار کے اُوپر ''اللہ '' اُلٹا لکھا ہوا ہے۔