ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2016 |
اكستان |
|
درس حدیث حضرت اَقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مختلف جرائد و رسائل میں شائع ہونے والے مضامین یا دروسِ حدیث کی اَز سر نواِشاعت کا سلسلہ ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِاِنتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ''کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اَقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) قناعت اِ ختیار کرنے سے حق تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے قناعت کا مطلب اور فائدہ ؟ حسن ِ طلب ؟ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاص ایک صحابی ہیں وہ فرماتے ہیں کہ جنابِ رسول اللہ ۖ نے اِ رشاد فرمایا ہے قَدْ اَفْلَحَ مَنْ اَسْلَمَ وَرُزِقَ کَفَافًا وَّقَنَّعَہُ اللّٰہُ بِمَا اٰتَاہُ ١ یعنی اُس آدمی نے فلاح پالی جس نے دل سے اِسلام کو قبول کر لیا اور اُس کو خدا وند ِ کریم نے اِتنی روزی نصیب فرمادی جس سے وہ اپنی ضرور تیں پوری کر سکے کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہ ہو وَقَنَّعَہُ اللّٰہُ بِمَا اٰتَاہُ اوراللہ نے جو کچھ اُسے عطا فر مایا ہے اُس پر قانع بھی بنایا ہو۔ مطلب یہ ہے کہ روزی اور اِیمان نصیب فرمانے کے ساتھ ساتھ قناعت بھی نصیب فرما دی ہو جو ایک اچھی صفت ہے۔ قناعت کا مطلب یہ نہیں کہ آدمی پست ہمت ہو جائے اور کام کرنا چھوڑ دے بلکہ قناعت کا مطلب یہ ہے کہ دُوسروں کے مال و جاہ پر للچائی نظر نہ ڈالے، اُسے یہ حرص نہ ہو کہ فلاں کے پاس جتنی ١ مشکوة شریف کتاب الرقاق رقم الحدیث ٥١٦٥