ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2016 |
اكستان |
|
ہمارا گزارا ہوا ماضی وہاں بیت رہا ہو گا، ایک متبادل کائنات میں وقت کی سمت اُلٹی ہو سکتی ہے۔ (روزنامہ نوائے وقت ٢٣ فروری ٢٠١٦ء ) ض ض ض وفیات ٢٩ جنوری کو حضرت مولانا مفتی رفیع اَحمد صاحب کے والد گرامی جناب رفیع الدین صاحب طویل علالت کے بعد حیدرآباد میں وفات پاگئے۔ ٣٠ جنوری کو حضرت مولانا سیّد رشید میاں صاحب کی خواہر ِ نسبتی طویل علالت کے بعد لاہور میں وفات پاگئیں۔ ٣١ جنوری کو جامعہ مدنیہ جدید کے مدرس حضرت مولانا عبدالباسط صاحب کی والدہ صاحبہ طویل علالت کے بعد وفات پاگئیں۔ ٦فروری کو جامعہ مدنیہ جدید کے شعبہ تجوید کے اُستاذ قاری محمود الحسن صاحب کی والدہ صاحبہ مختصر علالت کے بعد لاہور میں وفات پاگئیں۔ ٢٧ فروری کو حضرت مولانا مفتی رشید اَحمد صاحب حقانی کے والد گرامی شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالقادر صاحب کوئٹہ میں بوجہ عارضہ قلب وفات پا گئے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں مرحومین کے لیے اِیصالِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین۔ اہلِ اِدارہ جملہ پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔