ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2016 |
اكستان |
|
ایسا ہوٹل جہاں مگرمچھ کے پائے اور بچھو کا سالن دستیاب ہے ٹوکیو (صباح نیوز) جاپان کا ایک ہوٹل گوشت کھانے والے ایسے اَفراد کی منفرد جگہ ہے جوعجیب اقسام کے گوشت کھانا پسند کرتے ہیں اور یہاں سالم تلے ہوئے سلے مینڈر ١ سر کے پائے اور خونخوار پیر اہنا مچھلی کا تکہ بھی دستیاب ہے جہاں آرڈر پرمگر مچھ کے اُبلے ہوئے پنجے، سانپ کا قیمہ، فرائی کیے ہوئے سلے مینڈر، ریچھ کے پائے، فرائی مینڈک اور دیگر عجیب ڈشیں پکائی جاتی ہے۔ (روزنامہ نوائے وقت ٦ فروری٢٠١٦ء ) ٭ کم عمر شادیاں : مسلمانوں کی نسبت ہندو اور عیسائی آگے ٢٠٠ ممالک میں پاکستان دسویں نمبر پر ہے اِسلام آباد (آن لائن) کم عمری یا نا بالغ بچیوں اور بچوں کی شادیوں میں مسلمانوں کی نسبت ہندو، اَفریقی اور عیسائی لوگ زیادہ آگے ہیں ،پاکستان دو سو ممالک کی فہرست میں دسویں نمبر پرہے۔ سندھ ، خیبر پی کے نے کم عمری میں شا دیوں سے متعلق قانون سازی کرلی۔ ( روزنامہ نوائے وقت ٢٥جنوری٢٠١٦ء ) ٭ پاکستان سمیت بعض ممالک میں گر می کی شدت میں ٧ فیصد اِضافے کااِمکان اِسلام آباد (آن لائن) عالمی ماہرین مو سمیات نے کہاہے کہ سر دیوں کی شدت کے ساتھ ساتھ دُنیا کے بعض خطوں میں گر می کی شدت میں ٧ فیصد اِضافے کا اِمکان ہے،گرمیوں کی شدت میں اِضافہ پاکستان ، چین سمیت مشرقی ملکوں اور بعض مغربی یو رپی ملکوں میں ہوسکتاہے۔ عالمی ذرائع اَبلاغ میں شائع رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ موسمی کیفیات بدل رہی ہے۔ (روزنامہ نوائے وقت ٢٥جنوری٢٠١٦ء ) ١ چھپکلی نما سمندری جانور