Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2016

اكستان

11 - 65
چیز ہے میرے پاس بھی اُتنی ہی ہونی چاہیے اگر اِس جھگڑے میں پڑ گیا تو زندگی بھر یہ سلسلہ ختم نہ ہو گا ہمیشہ چلتا رہے گا اور (وہ حریص آدمی) ہر وقت پر یشان رہے گاتو قناعت کا مطلب یہ ہوا کہ جو چیز اِنسان کو حاصل ہو اُس پر وہ خدا کا شکر اَدا کرتا رہے کہ اے اللہ تو نے مجھے بہت کچھ عنایت فرمایا ہے اور اگر اپنے حاصل شدہ مال پر شکر نہیں اَدا کرتا بلکہ زیادہ کو جی چاہتا ہے تو یہ حرص ہے مرض ہے بے صبری ہے جو اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں۔ 
حدیث شریف میں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ جوچیز طلب کرو وہ گِرکر نہ کرو، صرف اَسباب کے درجہ تک کوشش کرو مطلب یہ ہے کہ بے صبر نہ ہوکسی کے سامنے دست ِسوال پھیلا کر ذلیل نہ بنو نا جائز طریقے اِستعمال نہ کرو بے صبر ہو کر ہر طرف ہاتھ پاؤں نہ مارو۔ 
طلب میں خوبصورتی  :
ایک مقام پر اِرشاد فرمایا کہ   اَجْمِلُوْا فِی الطَّلَبِ وَتَوَکَّلُوْا عَلَیْہِ   ١  (اَو کما قال علیہ السلام )  یعنی خوبصورتی سے طلب کرو اور خدا وند ِکریم پر بھروسہ کرو۔ خوبصورتی کا مطلب بھی یہی ہے کہ وقار قائم رہے وہ طریقہ نہ اِختیار کرو جس سے ذلت ہو مثلاً کسی اَفسر کی سفارش کرنے سے کام چلتا ہے تو اُس سے کبھی کبھی ملنا اور بات ہے مگر ہر روز ملنا ہر روز جا کر خوشا مد کرنی اور ذلیل ہونا پسند نہیں۔ بس اَساب اِختیار کرو اور اَسباب کے لیے یہ ضروری ہے کہ اُس سے ایک آدھ دفعہ مِل لیا جائے اَسباب کے درجے میں اِتنا کافی ہے، یہ پسند نہیں کہ اِتنا ملے کہ اُس کی نظر میں برا ہوجائے اور وقار نہ رہے۔ اِنسان چونکہ کمزور ہے لالچی ہے اُس میں قوتِ بر داشت بھی نہیں ہے، لالچ کا غلبہ ہوجا تا ہے حسد کا جذبہ ہو تو وہ  چھا جاتاہے، اُس میں قوتِ مدافعت بھی کم ہے اور اُس رو میں ضرور بہہ جا تا ہے اِس لیے اِنسان کو آقائے نامدار  ۖ  نے سمجھا یا ہے کہ اِن چیزوں کا لحاظ رکھو یہ وہ چیزیں ہیں جو اِنسان میں فطری کمزوریوں کی وجہ سے پائی جاتی ہیں اگر اِنسان اپنے آپ کوکنٹرول نہ کرے تو یہ چیزیں بڑھتی چلی جاتی ہیں ،اگر کنٹرول کرے تو رفتہ رفتہ کم بلکہ ختم ہوجاتی ہیں۔ 
  ١     اَجْمِلُوْا فِی الطَّلَبِ  فَاِنَّ کُلًّا  مُیَسَّر لِمَا خُلِقَ لَہ  ( سنن ابن ماجہ  کتاب التجارة  رقم الحدیث ٢١٤٢ ) 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درس حدیث 10 1
5 قناعت اِ ختیار کرنے سے حق تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے 10 4
6 قناعت کا مطلب اور فائدہ ؟ حسن ِ طلب ؟ 10 4
7 طلب میں خوبصورتی : 11 4
8 'قناعت ''کا فائدہ : 12 4
9 ایک اِشکال اور جواب : 12 4
10 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 13 1
11 قانون یا تقسیمِ فرائض اور تعلیم و تربیت : 13 10
12 خرچ کس لیے ؟ 18 10
13 شخصی حکو مت ، ملوکیت اور جمہوریت : 20 10
14 جس کاجواب فر عون نے دیاتھا : 22 10
15 مسلمان با دشاہ کاکردار : 22 10
16 اِسلام کیا ہے ؟ 26 1
17 رو زانہ وِرد کے قابل قرآن و حدیث کی چالیس دُعائیں 26 16
18 قصص القرآن للاطفال 34 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 34 18
20 ( خندق والوں کا قصہ ) 34 18
21 کارٹون بینی، ویڈیو گیم اور مسلمان بچے 40 1
22 کارٹون 46 21
23 کارٹون دیکھنے کی بڑی خرابیاں یہ ہیں : 47 21
24 (١) وقت کاضیاع : 47 23
25 (٢) پُر تشدد روّیہ : 48 23
26 (٣) جسمانی، ذہنی اور تعلیمی نشو ونما سے عدمِ توجہ : 49 23
27 (٤) ناچ گانا : 50 23
28 (٥) عریانیت کا فروغ : 52 23
29 (٦) طلسماتی کر داروں کاذہن پر حاوی ہونا : 53 23
30 (٧) ہندووانہ عقائد پر مبنی کارٹون : 54 23
31 کرشنا : 54 23
32 ہنومان : 54 23
33 چھوٹا بھیم : 54 23
34 (٨) سُوَر کی شکل کے کار ٹون : 55 23
35 (٩) نا زیبا حرکات : 55 23
36 ویڈیو گیم 56 21
37 (١) تشدد کے مزاج کا فروغ پانا : 56 21
38 (٢) اَسلحہ کے نا جائز اِستعمال کا شوق : 57 21
39 (٣) شعائر ِ اِسلام کی توہین : 57 21
40 (٤) اِسلام مخالف جذبات : 58 21
41 (٥) ویڈیو گیم میں سُوَر کی شکل : 58 21
42 ( تجاویز ) 58 21
43 عالمی خبریں 60 1
44 پا دریوں کاطبقہ ہم جنس پر ستوں سے بھرا پڑا ہے : پادری کا پوپ کو خط 60 43
45 آپ توخود ''داعش'' کے بانی ہیں 60 43
46 کم عمر شادیاں : مسلمانوں کی نسبت ہندو اور عیسائی آگے 61 43
47 پاکستان سمیت بعض ممالک میں گر می کی شدت میں ٧ فیصد اِضافے کااِمکان 61 43
48 اِنسانی دماغ غیر معمولی گنجائش کاحامل ہے : نئی تحقیق 62 43
49 پر فیوم بنانے والی فیکٹری سے دس گیلن پیشاب برآمد 62 43
50 بھارتی تاجر نے بیٹے کی شادی میں اَٹھارہ ہزار بیوہ خواتین کومد عو کر لیا 62 43
51 ریاضی کا ایسافار مولا جو آپ کی عمر اور جوتے کاسائز بھی بتادے 63 43
52 کینیڈا کاایساعلاقہ جہاں روزانہ زلزلہ آتا ہے 63 43
53 رواں سال دو مر تبہ سورج اور دو بار ہی چاند گرہن ہوگا 63 43
54 کئی کائناتوں میں وقت اُلٹا چل رہا ہے : سائنسدان 63 43
55 وفیات 64 1
Flag Counter