ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2016 |
اكستان |
|
عالمی خبریں پا دریوں کاطبقہ ہم جنس پر ستوں سے بھرا پڑا ہے : پادری کا پوپ کو خط ویٹی کن (نیٹ نیوز) ویٹی کن کے ایک اَعلیٰ پادری کرز یسٹاف کرا مزا جنہیں جنس پرست ہونے کی وجہ سے اپنے عہدے سے ہٹا دیاگیا تھا،نے پیشوا پوپ فرانسز کو لکھے خط میں کہا ہے کہ چرچ نے دُنیاکے لاکھوں ہم جنس پرست کیتھولک عیسائیوں کی زندگی'' جہنم ''بنا دی ہے۔ اُن کے بقول پادریوں کا طبقہ ہم جنس پرستوں سے بھرا ہوا ہے۔ (روز نامہ نوائے وقت لاہور ٢٩ اکتوبر ٢٠١٥ء ) ٭ آپ توخود ''داعش'' کے بانی ہیں جان کیری سے سوال، پولیس نے اَطالوی خاتون صحافی کوباہرنکال دیا رُوم (آئی این پی) اَمریکی وزیرخارجہ جان کیری کواَطالوی خاتون صحافی نے داعش سے متعلق سوال پوچھ کرشرمسار کر دیا، جان کیری نے سوال کاجواب نہ دیا، کانفرنس ہال میں موجود پولیس نے خاتون صحافی کوباہر نکال دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اَمریکی وزیر خارجہ جان کیری اپنے اَطالوی ہم منصب پاؤلو جنیٹلونی کے ہمراہ رُوم میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کر رہے تھے، اِس دوران ایک مقامی خاتون صحافی نے جان کیری کوایک سوال لکھ کر بھیجا جس میں اُس نے لکھا : آپ توخود داعش کے بانی ہیں۔ جان کیری نے صحافیہ کو ایک طائرانہ نگاہ سے دیکھا مگر اُس کے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا، اِس واقعے پر وہاں پر موجود سکیو رٹی حکام نے خاتون کووہاں سے باہر نکال دیا تاکہ وہ اپنے سوال کا اِعادہ نہ کر سکے۔ خیال رہے کچھ عرصہ پیشتر سابق اَمریکی صدر جارج بش کے بھائی جیب بش سے ایک خاتون نے بھرے مجمع میں مخاطب ہوکر کہاتھا : ''جناب ! داعش آپ کے بھائی صاحب نے بنائی تھی۔'' (روزنامہ نوائے وقت ٦ فروری٢٠١٦ء )