Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2015

اكستان

6 - 65
کیونکہ معاملہ اللہ کے دین کا ہو تو عمر پر کوئی اَثر اَنداز نہیں ہو سکتا اور نہ ہی کوئی اللہ کی شریعت کی تنفیذ کے معاملے پر عمر  کو روک سکتا ہے حتی کہ سامنے عمر کا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ قاتل کی حیثیت سے آ کھڑا ہو، قصاص تو اُس سے بھی لیا جائے گا۔
وہ شخص کہتا ہے ا ے امیر المومنین  !  اُس کے نام پر جس کے حکم سے یہ زمین و آسمان قائم کھڑے ہیں مجھے صحرا میں واپس اپنی بیوی بچوں کے پاس جانے دیجیے تاکہ میں اُن کو بتا آئوں کہ میں قتل کر دیا جائوں گا، اُن کا اللہ اور میرے سوا کوئی آسرا نہیں ہے، میں اِس کے بعد واپس آ جائوںگا۔
سیّدنا عمر کہتے ہیں  :  کون تیری ضمانت دے گا کہ تو صحرا میں جا کر واپس بھی آجائے گا  ؟
مجمع پر ایک خاموشی چھا جاتی ہے، کوئی بھی تو ایسا نہیں ہے جو اِس کا نام تک بھی جانتا ہو، اِس کے قبیلے، خیمے یا گھر  وغیرہ کے بارے میں جاننے کا معاملہ تو بعد کی بات ہے۔
کون ضمانت دے اِس کی  ؟  کیا یہ دس درہم کے اُدھار یا زمین کے ٹکڑے یا کسی اُونٹ کے سودے کی ضمانت کا معاملہ ہے  ؟  ادھر تو ایک گردن کی ضمانت دینے کی بات ہے جسے تلوار سے اُڑا دیا جانا ہے۔اور کوئی ایسا بھی تو نہیں ہے جو اللہ کی شریعت کی تنفیذ کے معاملے پر عمر سے اِعتراض کرے یا پھر اُس شخص کی سفارش کے لیے ہی کھڑا ہو جائے، اور کوئی ہو بھی نہیں سکتا جو سفارشی بننے کی سوچ سکے۔
محفل میں موجود صحابہ پر ایک خاموشی سی چھا گئی ہے، اِس صورتِ حال سے خود عمر  بھی متاثر ہیں کیونکہ اِس شخص کی حالت نے سب کو ہی حیرت میں ڈال کر رکھ دیا ہے
 کیا اِس شخص کو واقعی قصاص کے طور پر قتل کر دیا جائے اور اِس کے بچے بھوکوں مرنے کے لیے چھوڑ دیے جائیں  یا  پھر اِس کو بغیر ضمانتی کے واپس جانے دیا جائے  ؟   واپس نہ آیا تو مقتول کا خون رائیگاں جائے گا  !

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 11 1
4 جہنم سے آزادی : 12 3
5 اپنے عیوب بھی ظاہر نہ کرے : 12 3
6 اچھے برے کی پہچان : 13 3
7 خوارج اور فتنہ ٔ وضعِ اَحادیث 14 1
8 حضرت علی کے ہاتھوں اِن کی بربادی 14 7
9 اِس جماعت کا زوال : 20 7
10 اُمت ِ اِسلامیہ کو یہ ہدایت فرمائی : 21 7
11 واضعین ِ حدیث : 22 7
12 دین ِ متین کی حفاظت واِستقامت : 23 7
13 اِسلام کیا ہے ؟ 29 1
14 پندرہواں سبق : مرنے کے بعد، برزخ، قیامت، آخرت 29 13
15 وفیات 37 1
16 قصص القرآن للاطفال 38 1
17 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 38 16
18 ( باغ والوں کا قصہ ) 38 16
19 کسبِ معاش میں شرعی حدود کی رعایت 41 1
20 شیئر بازار میں سرمایہ کاری : 41 19
21 غیر سودی سرمایہ کاری : 42 19
22 (١) مرابحۂ مؤجلہ : 44 19
23 (٢) اجارہ : 44 19
24 (٣) شیئر زکی خرید وفروخت : 45 19
25 (٤) مضاربت / شرکت : 45 19
26 گلدستہ ٔ اَحادیث 46 1
27 جو شخص بھی دو چیزوں کو مضبوطی سے تھامے رہے گا کبھی گمراہ نہیں ہو گا : 46 26
28 تحیة الوضو کی دو رکعتوں کی فضیلت : 47 26
29 تیمم میں دو ضربیں ہیں : 48 26
30 دو خون اور دو مری ہوئی چیزیں حلال قرار دی گئی ہیں : 50 26
31 جو چاہو کھاؤ اور جو چاہو پہنو بشرطیکہ دو چیزیں نہ ہوں : 50 26
32 دو چیزیں (ریشم اور سونا) مردوں کے لیے حرام ہیں: 51 26
33 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 54 1
34 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 55 33
35 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 57 33
36 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 57 33
37 پہلے کچھ کھا کمالیں : 58 33
38 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 59 33
39 پہلے والدین کو حج کرانا : 59 33
40 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 59 33
41 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 60 33
42 اپنی شادی کا بہانہ : 60 33
43 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 61 33
44 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 61 33
45 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 61 33
46 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 62 33
47 طلبۂ دینیہ سے خطاب 63 1
48 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter