Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2015

اكستان

61 - 65
بچیوں کی شادی کا مسئلہ  : 
کچھ لوگ یہ تاویل پیش کرتے ہیں کہ بھائی پہلے ہی بچیاں سیانی گھر بیٹھی ہیں پہلے اِن کی  شادی کے فرض سے سبکدوش ہو جائیں باقی چیزیں بعد کی ہیں ۔ بچیوں کی شادی سے فراغت کے بعد حج کا پروگرام بنائیں گے جبکہ بچیوں کی ابھی نہ منگنی ہوئی ہے نہ سامنے کوئی رشتہ ہے اورکچھ معلوم نہیں کب اِن کی شادی ہوگی یا اگر منگنی ہو بھی گئی تو بھی نکاح رُخصتی وغیرہ باقی ہے اور اِس فریضے کو پہلے اَدا کرنا ضروری ہے حالانکہ شرعًا یہ بھی حج کی تاخیر کے لیے عذر نہیں ہے، اِس لیے اِن کے نکاح کے اِنتظار میںحج فرض کو مؤخر کرنا دُرست نہیں،اِن کی حفاظت کا تسلی بخش اِنتظام کرکے حج کے لیے جانا چاہیے۔
بچوں کو کس کے حوالے کریں  ؟
بعض لوگ خصوصًا عورتیں یہ بہانہ بناتی ہیں کہ ابھی بچے چھوٹے ہیں اورہم نے کبھی بچوں کو اکیلا نہیں چھوڑا، اِنہیں اکیلا چھوڑکر کیسے جائیں  ؟  یہ بھی محض ایک بہانہ ہے ۔ اِن کو اگر کسی دُوسری جگہ کا سفر پیش آجائے یا کسی مرض کی وجہ سے ہسپتال جانا پڑے تو اُس وقت چھوٹے بچوں کا سب اِنتظام ہو جاتا ہے، جب وہاں اِنتظام ہوسکتا ہے تو حج کے لیے جانے پر بھی اِنتظام ہوسکتاہے ۔اِس لیے بچوں کی حفاظت کا مناسب بندوبست کرکے حج اَدا کرنے کی فکر کرنی چاہیے(اَلبتہ اگربچوں کی حفاظت کا مناسب اِنتظام نہ ہو سکے جس کی وجہ سے اُن کے ضائع ہونے کا اَندیشہ ہو اور ساتھ لے جانابھی مشکل ہوتو پھر اپنے حالات کے مطابق معتبر اہلِ فتویٰ سے رجوع کرنا چاہیے)۔
کاروبار کس کے حوالے کریں  ؟
کچھ لوگ یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ چونکہ بچے بھی چھوٹے ہیں اور کاروبار کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے اِس لیے بچے جب بڑے ہو جائیں گے اورکاروبار سنبھال لیں گے تو پھر حج پر جائیں گے، یہ بھی محض نفس کا بہانہ اورحج کرنے سے جی چراناہے ۔ نہ معلوم کب بچے بڑے ہوں اورکب وہ کاروبار سنبھالیں اگر بچوں کا پہلے ہی اِنتقال ہو گیا  یا  بڑے میاں کا وقت پہلے ہی آگیا تو پھر حج کا کیا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 11 1
4 جہنم سے آزادی : 12 3
5 اپنے عیوب بھی ظاہر نہ کرے : 12 3
6 اچھے برے کی پہچان : 13 3
7 خوارج اور فتنہ ٔ وضعِ اَحادیث 14 1
8 حضرت علی کے ہاتھوں اِن کی بربادی 14 7
9 اِس جماعت کا زوال : 20 7
10 اُمت ِ اِسلامیہ کو یہ ہدایت فرمائی : 21 7
11 واضعین ِ حدیث : 22 7
12 دین ِ متین کی حفاظت واِستقامت : 23 7
13 اِسلام کیا ہے ؟ 29 1
14 پندرہواں سبق : مرنے کے بعد، برزخ، قیامت، آخرت 29 13
15 وفیات 37 1
16 قصص القرآن للاطفال 38 1
17 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 38 16
18 ( باغ والوں کا قصہ ) 38 16
19 کسبِ معاش میں شرعی حدود کی رعایت 41 1
20 شیئر بازار میں سرمایہ کاری : 41 19
21 غیر سودی سرمایہ کاری : 42 19
22 (١) مرابحۂ مؤجلہ : 44 19
23 (٢) اجارہ : 44 19
24 (٣) شیئر زکی خرید وفروخت : 45 19
25 (٤) مضاربت / شرکت : 45 19
26 گلدستہ ٔ اَحادیث 46 1
27 جو شخص بھی دو چیزوں کو مضبوطی سے تھامے رہے گا کبھی گمراہ نہیں ہو گا : 46 26
28 تحیة الوضو کی دو رکعتوں کی فضیلت : 47 26
29 تیمم میں دو ضربیں ہیں : 48 26
30 دو خون اور دو مری ہوئی چیزیں حلال قرار دی گئی ہیں : 50 26
31 جو چاہو کھاؤ اور جو چاہو پہنو بشرطیکہ دو چیزیں نہ ہوں : 50 26
32 دو چیزیں (ریشم اور سونا) مردوں کے لیے حرام ہیں: 51 26
33 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 54 1
34 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 55 33
35 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 57 33
36 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 57 33
37 پہلے کچھ کھا کمالیں : 58 33
38 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 59 33
39 پہلے والدین کو حج کرانا : 59 33
40 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 59 33
41 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 60 33
42 اپنی شادی کا بہانہ : 60 33
43 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 61 33
44 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 61 33
45 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 61 33
46 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 62 33
47 طلبۂ دینیہ سے خطاب 63 1
48 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter