Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2015

اكستان

50 - 65
حفاظت اور شکار، اِن کے علاوہ محض تفریحِ طبع اور شوق کی خاطر اگر کوئی شخص کتا پالے گا تو اُس نے جو نیک اَعمال کیے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے اُن اَعمال کی بنا پر اپنے فضل و کرم سے اُس کے نامۂ اَعمال میں اَجرو ثواب کے جو ذخیرے رکھے ہیں اُن میں سے روزانہ اِس مقدار میں اُتنی کمی آتی رہے گی کہ اگر  اُس مقدار کو مجسم تصور کیا جائے تو وہ دو اُحد پہاڑ کے برابر ہو۔ 
یہ بھی ہو سکتا ہے کہ دو قیراط سے مراد اُس شخص کی نیکیوں کے حصوں میں سے دو حصے کی کمی ونقصان ہو، بہرحال دو قیراط سے کچھ ہی مراد لیا جائے حدیث کا اصل منشا صرف یہ ظاہر کرنا ہے کہ بلاضرورتِ شرعی کتا پالنا اپنے اَعمال کے اَجر و ثواب کے ایک بہت بڑے حصے سے ہاتھ دھونا ہے، بہت سی اَحادیث میں آتا ہے کہ جہاں جاندار کی تصویر اور کتا ہوتا ہے وہاں رحمت کے فرشتے نہیں آتے لہٰذا بلا ضرورت تصویر کے استعمال اور کتا پالنے سے بچنا چاہیے۔ 
 دو خون اور دو مری ہوئی چیزیں حلال قرار دی گئی ہیں  : 
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اُحِلَّتْ لَنَا مَیْتَتَانِ وَدَمَانِ فَاَمَّا الْمَیْتَتَانِ فَالْحُوْتُ وَ الْجَرَادُ وَ اَمَّا الدَّمَانِ فَالْکَبِدُ وَا لطِّحَالُ۔  ١  
''حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسولِ اکرم  ۖ نے فرمایا : ہمارے لیے دو (بغیر ذبح کے) مری ہوئی چیزیں اور دو خون حلال قرار دیے گئے ہیں، دو (بغیر ذبح کے) مری ہوئی چیزیں تو مچھلی اور ٹڈی ہیں اور دو خونوں سے مراد کلیجی اور تلی ہیں ۔''
جو چاہو کھاؤ اور جو چاہو پہنو بشرطیکہ دو چیزیں نہ ہوں  : 
عَنِ  ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کُلْ مَا شِئْتَ وَ الْبَسْ مَا شِئْتَ مَا اَخْطَأَتْکَ اثْنَتَانِ سَرَف اَوْمخْیَلَة۔ ( مشکٰوة شریف  کتاب اللباس رقم الحدیث ٤٣٨٠ )
  ١   مسند احمد ج: ٢، ص : ٩٧ ، اِبن ماجہ ص:٦ ٢٤ باب الکبد والطحال ،  دار قطنی ج:٤، ص: ٢٧٢،         مشکٰوة   کتاب الصید والذبائح  رقم الحدیث ٤١٣٢ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 11 1
4 جہنم سے آزادی : 12 3
5 اپنے عیوب بھی ظاہر نہ کرے : 12 3
6 اچھے برے کی پہچان : 13 3
7 خوارج اور فتنہ ٔ وضعِ اَحادیث 14 1
8 حضرت علی کے ہاتھوں اِن کی بربادی 14 7
9 اِس جماعت کا زوال : 20 7
10 اُمت ِ اِسلامیہ کو یہ ہدایت فرمائی : 21 7
11 واضعین ِ حدیث : 22 7
12 دین ِ متین کی حفاظت واِستقامت : 23 7
13 اِسلام کیا ہے ؟ 29 1
14 پندرہواں سبق : مرنے کے بعد، برزخ، قیامت، آخرت 29 13
15 وفیات 37 1
16 قصص القرآن للاطفال 38 1
17 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 38 16
18 ( باغ والوں کا قصہ ) 38 16
19 کسبِ معاش میں شرعی حدود کی رعایت 41 1
20 شیئر بازار میں سرمایہ کاری : 41 19
21 غیر سودی سرمایہ کاری : 42 19
22 (١) مرابحۂ مؤجلہ : 44 19
23 (٢) اجارہ : 44 19
24 (٣) شیئر زکی خرید وفروخت : 45 19
25 (٤) مضاربت / شرکت : 45 19
26 گلدستہ ٔ اَحادیث 46 1
27 جو شخص بھی دو چیزوں کو مضبوطی سے تھامے رہے گا کبھی گمراہ نہیں ہو گا : 46 26
28 تحیة الوضو کی دو رکعتوں کی فضیلت : 47 26
29 تیمم میں دو ضربیں ہیں : 48 26
30 دو خون اور دو مری ہوئی چیزیں حلال قرار دی گئی ہیں : 50 26
31 جو چاہو کھاؤ اور جو چاہو پہنو بشرطیکہ دو چیزیں نہ ہوں : 50 26
32 دو چیزیں (ریشم اور سونا) مردوں کے لیے حرام ہیں: 51 26
33 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 54 1
34 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 55 33
35 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 57 33
36 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 57 33
37 پہلے کچھ کھا کمالیں : 58 33
38 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 59 33
39 پہلے والدین کو حج کرانا : 59 33
40 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 59 33
41 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 60 33
42 اپنی شادی کا بہانہ : 60 33
43 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 61 33
44 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 61 33
45 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 61 33
46 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 62 33
47 طلبۂ دینیہ سے خطاب 63 1
48 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter