Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2015

اكستان

42 - 65
(٢)  اِس کے برخلاف زیادہ تر علماء ومفتیان کی رائے یہ ہے کہ شیئر ز کا کاروبار شرعًا شرکت اور مضاربت کے دائرے میں آتا ہے اور اِس میں جواز کی چار شرطیں ہیں  :
(i)  کمپنی کا اَصل کاروبار حلال ہو۔
(ii)  اُس کمپنی کے کچھ منجمد اَثاثے وجود میں آچکے ہوں یعنی رقم صرف نقد کی شکل میں نہ ہو۔
(iii)  اگر کمیٹی سودی لین دین کرتی ہو تو شیئرز ہولڈروں کو اُس کی سالانہ میٹنگ میں اِس پر اِعتراض کرنے کا حق حاصل ہو۔
(iv)  جب منافع کی تقسیم ہو تو جتنا حصہ نفع سودی ڈیپازٹ سے حاصل ہونے کا یقین یا گمان غالب ہو اُتنا حصہ صدقہ کردیا جائے (دیکھئے: فقہی مقالات اَزمولانا محمد تقی صاحب عثمانی ص١٥١،  کتاب الفتاویٰ مولانا خالد سیف اللہ صاحب رحمانی ٥/٢٩ـ ٣٠ وغیرہ)
تاہم شیئرز کا مسئلہ ابھی تک علماء ومفتیان کے درمیان زیر بحث ہے اور اسٹاک ایکسچینج یا اِنٹرنیٹ پر بیٹھے بیٹھے شیئرز کی خرید وفروخت کا سلسلہ زیادہ تر مشتبہ صورتوں پر مشتمل ہوتا ہے اِس لیے جب تک پوری تحقیق اور اِطمینان نہ کرلیاجائے اُس کاروبار میں حصہ لینے کی حوصلہ اَفزائی پر جرأت نہیں کی جاسکتی اِس لیے جو حضرات گہرائی سے شیئرز مارکیٹ کے نشیب وفراز اور اصلیت سے واقف ہیں اُنہیں چاہیے کہ وہ چھان بین کرکے ایسی کمپنیوں کی نشاندہی کریں جن کے شیئرز حرام اور مشتبہ صورتوں سے خالی ہوں تاکہ ناواقف لوگ اُس کے روشنی میں اِقدام کرسکیں۔
غیر سودی سرمایہ کاری  :
اِسلام نے اپنی معیشت کا مدار غیر سودی نظام پر رکھا ہے اگر صدق ِدل اور مکمل شرحِ صدر کے ساتھ اِس نظام کو دُنیا میں قائم کیا جائے تو ہر اِعتبار سے ٹھوس اور مستحکم معاشی ترقیات حاصل ہوسکتی ہیں، یہ نظام پوری طرح مروجہ بینکوں کی جگہ لینے کا اہل ہے اور اِس کے ذریعہ معاشرہ کے ہر طبقہ کو مالی اِنتفاع کے مواقع بہ آسانی حاصل ہوسکتے ہیں چنانچہ بعض اِسلامی ممالک میں اِس طرح کی سرمایہ کاری کا کامیاب تجربہ کیا جاچکا ہے اور اُس کے شاندار نتائج دیکھ کر بعض بین الاقوامی بینک ضمنی طور پر ہی سہی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 11 1
4 جہنم سے آزادی : 12 3
5 اپنے عیوب بھی ظاہر نہ کرے : 12 3
6 اچھے برے کی پہچان : 13 3
7 خوارج اور فتنہ ٔ وضعِ اَحادیث 14 1
8 حضرت علی کے ہاتھوں اِن کی بربادی 14 7
9 اِس جماعت کا زوال : 20 7
10 اُمت ِ اِسلامیہ کو یہ ہدایت فرمائی : 21 7
11 واضعین ِ حدیث : 22 7
12 دین ِ متین کی حفاظت واِستقامت : 23 7
13 اِسلام کیا ہے ؟ 29 1
14 پندرہواں سبق : مرنے کے بعد، برزخ، قیامت، آخرت 29 13
15 وفیات 37 1
16 قصص القرآن للاطفال 38 1
17 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 38 16
18 ( باغ والوں کا قصہ ) 38 16
19 کسبِ معاش میں شرعی حدود کی رعایت 41 1
20 شیئر بازار میں سرمایہ کاری : 41 19
21 غیر سودی سرمایہ کاری : 42 19
22 (١) مرابحۂ مؤجلہ : 44 19
23 (٢) اجارہ : 44 19
24 (٣) شیئر زکی خرید وفروخت : 45 19
25 (٤) مضاربت / شرکت : 45 19
26 گلدستہ ٔ اَحادیث 46 1
27 جو شخص بھی دو چیزوں کو مضبوطی سے تھامے رہے گا کبھی گمراہ نہیں ہو گا : 46 26
28 تحیة الوضو کی دو رکعتوں کی فضیلت : 47 26
29 تیمم میں دو ضربیں ہیں : 48 26
30 دو خون اور دو مری ہوئی چیزیں حلال قرار دی گئی ہیں : 50 26
31 جو چاہو کھاؤ اور جو چاہو پہنو بشرطیکہ دو چیزیں نہ ہوں : 50 26
32 دو چیزیں (ریشم اور سونا) مردوں کے لیے حرام ہیں: 51 26
33 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 54 1
34 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 55 33
35 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 57 33
36 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 57 33
37 پہلے کچھ کھا کمالیں : 58 33
38 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 59 33
39 پہلے والدین کو حج کرانا : 59 33
40 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 59 33
41 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 60 33
42 اپنی شادی کا بہانہ : 60 33
43 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 61 33
44 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 61 33
45 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 61 33
46 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 62 33
47 طلبۂ دینیہ سے خطاب 63 1
48 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter