Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2015

اكستان

23 - 65
متعلق وہ اپنی تحریروں میں غلط اِطلاعات دیتے تھے مثلاً کسی مقام پر کوئی مقدمہ ہوا نہ کوئی فیصلہ (مگر)دُوسری جگہ ظالمانہ فیصلہ کی اِطلاع دے کر اپنے یہاں کے حاکم کو بدنام کردیا یہ اُن کا ایک طے شدہ پرو گرام تھا، اِسی طرح وہ حضراتِ صحابہ کے نام سے خطوط لکھ کر لوگوں میں ہیجان پیدا کرتے تھے۔ 
جب یہ گمراہ اور باطل فرقے رُونما ہو کر طلاطم بر پا کر چکے تھے حتی کہ سبائی فرقہ قتل ِ عثمان کے منصوبہ میں کامیاب بھی ہو چکا تھا توکیا یہ کہنا غلط ہوگا کہ حضراتِ صحابہ کے متعلق کوئی روایت صرف اِسی صورت تسلیم کی جائے گی کہ وہ قرآنِ پاک کی تصریحات کے خلاف نہ ہو،اُصولِ فقہ کا عام ضابطہ ہے  کہ ایسی کوئی روایت قابلِ اعتماد نہیں ہوتی جوقرآنِ پاک کی آیات یا سنت ِمشہورہ کے خلاف ہو۔  قرآنِ پاک کی آیات صحابہ کرام کو ''راشد'' اور ایساپاکباز قرار دیتی ہیں جنہیں کفر، فسق اور عصیاں سے گہری نفرت ہے جن کے دِلوں میں اِیمان سجاہواہے، تو لا محالہ ایسی تمام روایتیں ناقابلِ تسلیم ہوں گی بلکہ اُن کی تردید اور تغلیط لازم اور واجب ہوگی جن سے دامن ِ صحابہ داغدار ہو۔ اگر وہ روایت بظاہر  صحیح سند سے بھی ہوتب بھی وہ اِس ''علت ِخفیہ'' کی وجہ سے'' سقیم '' ہوگی۔ 
دین ِ متین کی حفاظت واِستقامت  :
کلمہ ٔطیبہ اور دعوتِ حق کی مثال کلامِ اِلٰہی نے یہ دی ہے  :  
(کَشَجَرَةٍ طَیِّبَةٍ اَصْلُھَا ثَابِت وَّ فَرْعُھَا فِی السَّمَآئِ o تُؤْتِیْ اُکُلَھَا کُلَّ حِیْنٍ بِاِذْنِ رَبِّھَا) (سُورۂ ابراہیم :  ٢٤  ، ٢٥  )
''جیسے پاکیزہ اور ستھرا درخت اُس کی جڑ مضبوط (زمین کی تہ میں اُس کی پیلیں پھیلی ہوئیں )اور اُس کی شاخ فلک بوس (آسمان تک پہنچی ہوئی) لاتا ہے اپنا پھل ہر وقت اپنے رب کے حکم سے۔'' 
 آنحضرت  ۖ  کا مشہور اِرشاد ہے  : 
لَا یَزَالُ مِنْ اُمَّتِیْ اُمَّة قَائِمَة بِاَمْرِاللّٰہِ لَا یَضُرُّھُمْ مَنْ خَذَلَھُمْ وَلاَ مَنْ خَالَفَھُمْ حَتّٰی یَأْتِِیَہُمْ اَمْرُ اللّٰہِ وَھُمْ عَلٰی ذَالِکَ۔ ( بخاری شریف رقم الحدیث  ٣٦٤١ )

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 11 1
4 جہنم سے آزادی : 12 3
5 اپنے عیوب بھی ظاہر نہ کرے : 12 3
6 اچھے برے کی پہچان : 13 3
7 خوارج اور فتنہ ٔ وضعِ اَحادیث 14 1
8 حضرت علی کے ہاتھوں اِن کی بربادی 14 7
9 اِس جماعت کا زوال : 20 7
10 اُمت ِ اِسلامیہ کو یہ ہدایت فرمائی : 21 7
11 واضعین ِ حدیث : 22 7
12 دین ِ متین کی حفاظت واِستقامت : 23 7
13 اِسلام کیا ہے ؟ 29 1
14 پندرہواں سبق : مرنے کے بعد، برزخ، قیامت، آخرت 29 13
15 وفیات 37 1
16 قصص القرآن للاطفال 38 1
17 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 38 16
18 ( باغ والوں کا قصہ ) 38 16
19 کسبِ معاش میں شرعی حدود کی رعایت 41 1
20 شیئر بازار میں سرمایہ کاری : 41 19
21 غیر سودی سرمایہ کاری : 42 19
22 (١) مرابحۂ مؤجلہ : 44 19
23 (٢) اجارہ : 44 19
24 (٣) شیئر زکی خرید وفروخت : 45 19
25 (٤) مضاربت / شرکت : 45 19
26 گلدستہ ٔ اَحادیث 46 1
27 جو شخص بھی دو چیزوں کو مضبوطی سے تھامے رہے گا کبھی گمراہ نہیں ہو گا : 46 26
28 تحیة الوضو کی دو رکعتوں کی فضیلت : 47 26
29 تیمم میں دو ضربیں ہیں : 48 26
30 دو خون اور دو مری ہوئی چیزیں حلال قرار دی گئی ہیں : 50 26
31 جو چاہو کھاؤ اور جو چاہو پہنو بشرطیکہ دو چیزیں نہ ہوں : 50 26
32 دو چیزیں (ریشم اور سونا) مردوں کے لیے حرام ہیں: 51 26
33 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 54 1
34 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 55 33
35 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 57 33
36 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 57 33
37 پہلے کچھ کھا کمالیں : 58 33
38 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 59 33
39 پہلے والدین کو حج کرانا : 59 33
40 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 59 33
41 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 60 33
42 اپنی شادی کا بہانہ : 60 33
43 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 61 33
44 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 61 33
45 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 61 33
46 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 62 33
47 طلبۂ دینیہ سے خطاب 63 1
48 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter