ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2015 |
اكستان |
|
اچھے برے کی پہچان : آپ ۖ نے پھر دوبارہ اور سہ بارہ اِرشاد فرمایا جس سے ایسا اَندازہ ہوتاتھا کہ گویا آپ کی یہ خواہش ہے کہ صحابہ کرام پوچھیں، حضور اَکرم ۖ کی خواہش کو بھانپتے ہوئے صحابہ کرام نے دریافت کیا تو اِرشاد فرمایا مَنْ یُّرْجٰی خَیْرُہُ وَیُؤْمَنُ شَرُّہ بہترین آدمی وہ ہے جس سے بھلائی کی توقع کی جائے اور اُس کے شر سے اِطمینان حاصل ہو وَشَرُّکُمْ مَنْ لَّا یُرْجٰی خَیْرُہُ وَلاَ یُؤْمَنُ شَرُّہ ١ یعنی بد ترین شخص وہ ہے کہ جس سے خیر کی توقع نہیں اور اُس کے شر سے اَمن حاصل نہیں، گویا اچھا اور برا معلوم کرنے کی ایک کسوٹی اور ایک پیمانہ بتلادیا جس سے ہر آدمی کو جانچا جا سکتا ہے۔ ہر آدمی کو چاہیے کہ وہ کسی کو نہ ستائے، کسی کی برائی ظاہر نہ کرے جہاں تک ہو سکے بندگانِ خدا کو فائدہ پہنچائے تاکہ اُس کا شمار بہترین لوگوں میں ہو۔ اگر لوگ ایک دُوسرے کو ستانا چھوڑ دیں، غیبت اور چغل خوری سے اِجتناب کرنے لگیں حضور ِاکرم ۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تو ہر جگہ اَمن واَمان ہوگا، لوگوں کی عزت محفوظ ہوگی جان محفوظ ہوگی اور ہر ایک اِطمینان سے زندگی گزارے گا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں آنحضرت ۖ کی پیروی نصیب فرمائے، آمین۔ اِختتامی دُعا............. ماہنامہ اَنوار مدینہ لاہور میں اِشتہار دے کر آپ اپنے کاروبار کی تشہیر اور دینی اِدارہ کا تعاون ایک ساتھ کر سکتے ہیں ! نرخ نامہ بیرون ٹائٹل مکمل صفحہ 2000 اَندرون رسالہ مکمل صفحہ 1000 اَندرون ٹائٹل مکمل صفحہ 1500 اَندرون رسالہ نصف صفحہ 500 ١ مشکوة شریف کتاب الاداب رقم الحدیث ٤٩٩٣