Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2015

اكستان

18 - 65
ہر ایک نے عرض کیا ، یا رسول اللہ اِجازت دیجئے اِس کی گردن اُڑادُوں فرمایا نہیں، بہت ممکن ہے    نماز پڑھتا ہو۔ 
حضرت خالد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا ، یا رسول اللہ کتنے ہی نمازی ہوتے ہیں جن کی زبان پر وہ ہوتا ہے جو اُن کے دِل میں نہیں ہوتا۔ 
 ہادیٔ برحق  ۖ  کا اِرشاد ہوا  :  مجھے یہ حکم نہیں دیا گیا کہ لوگوں کے دِلوں کو کریدوں اور نہ یہ حکم ہوا کہ اُن کے پیٹ چاک کروں۔ 
یہ شخص چل دیا جب یہ پیٹھ پھیرے جا رہا تھا تو آنحضرت  ۖ نے اُس پر نظر ڈالی پھر فرمایا اِس کے سلسلے سے ایک قوم رُونما ہوگی جن کی زبانیں تلاوتِ کلام اللہ سے تر رہیں گی مگر یہ تلاوت اُن کے حلق سے آگے نہ بڑھے گی (نہ دِل پر اَثر اَنداز ہوگی اور نہ عند اللہ قبول ہوگی) وہ دین سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کوپار کر کے نکل جاتا ہے۔  ١ 
اِرشاد ہوا کہ اِس شخص کے ساتھی ہوں گے ایسے نمازی، ایسے روزہ دار کہ تم اپنی نمازوں اور اپنے روزوں کو اُن کی نمازوں اور روزوں کے مقابلہ میں حقیر سمجھو گے مگر یہ دین سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کو پار کرکے نکل جاتا ہے۔ تیر کے پروں کو دیکھو، اُس کی دھار دار نوک کو دیکھو، اُس تانت کو دیکھو جس سے نوک ( تیر کے پُھل) کو کسا گیاہے، پھر تیرکی اُس سادی لکڑی کو دیکھو (جس میں تیر کا پھلکا لگا ہواہے) کہیں بھی کوئی نشان نہیں دیکھو گے، اَنتڑیوں میں بھری غلاظت اور رگوں میں دوڑنے والے خون کو پار کر کے یہ تیر نکلا ہے مگر اُن کا کوئی نشان اِس تیرکے کسی حصہ پر نہیں  ٢       (اِسی طرح اِیمان یا اُن کی اِطاعت کے ثواب کا کوئی نشان اِن اَزلی مردُودوں کے اُوپر نہیں ہوگا)    یہ لوگ اہلِ اِسلام کو قتل کریں گے اور بت پرستوں  ٣  کو چھوڑیں گے۔  ٤ 
  ١  بخاری شریف کتاب المغازی  رقم الحدیث ٤٣٥١  وغیرہ   ٢   بخاری شریف کتاب استتابة المعاندین و المرتدین وقتالہم  رقم الحدیث  ٦٩٣٠  ٣   یعنی سلسلہ قتل و قتال بت پرستوں کے بجائے مسلمانوں سے برپا کریں گے  ٤   بخاری شریف کتاب الانبیاء رقم الحدیث  ٣٣٤٤ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 11 1
4 جہنم سے آزادی : 12 3
5 اپنے عیوب بھی ظاہر نہ کرے : 12 3
6 اچھے برے کی پہچان : 13 3
7 خوارج اور فتنہ ٔ وضعِ اَحادیث 14 1
8 حضرت علی کے ہاتھوں اِن کی بربادی 14 7
9 اِس جماعت کا زوال : 20 7
10 اُمت ِ اِسلامیہ کو یہ ہدایت فرمائی : 21 7
11 واضعین ِ حدیث : 22 7
12 دین ِ متین کی حفاظت واِستقامت : 23 7
13 اِسلام کیا ہے ؟ 29 1
14 پندرہواں سبق : مرنے کے بعد، برزخ، قیامت، آخرت 29 13
15 وفیات 37 1
16 قصص القرآن للاطفال 38 1
17 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 38 16
18 ( باغ والوں کا قصہ ) 38 16
19 کسبِ معاش میں شرعی حدود کی رعایت 41 1
20 شیئر بازار میں سرمایہ کاری : 41 19
21 غیر سودی سرمایہ کاری : 42 19
22 (١) مرابحۂ مؤجلہ : 44 19
23 (٢) اجارہ : 44 19
24 (٣) شیئر زکی خرید وفروخت : 45 19
25 (٤) مضاربت / شرکت : 45 19
26 گلدستہ ٔ اَحادیث 46 1
27 جو شخص بھی دو چیزوں کو مضبوطی سے تھامے رہے گا کبھی گمراہ نہیں ہو گا : 46 26
28 تحیة الوضو کی دو رکعتوں کی فضیلت : 47 26
29 تیمم میں دو ضربیں ہیں : 48 26
30 دو خون اور دو مری ہوئی چیزیں حلال قرار دی گئی ہیں : 50 26
31 جو چاہو کھاؤ اور جو چاہو پہنو بشرطیکہ دو چیزیں نہ ہوں : 50 26
32 دو چیزیں (ریشم اور سونا) مردوں کے لیے حرام ہیں: 51 26
33 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 54 1
34 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 55 33
35 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 57 33
36 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 57 33
37 پہلے کچھ کھا کمالیں : 58 33
38 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 59 33
39 پہلے والدین کو حج کرانا : 59 33
40 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 59 33
41 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 60 33
42 اپنی شادی کا بہانہ : 60 33
43 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 61 33
44 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 61 33
45 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 61 33
46 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 62 33
47 طلبۂ دینیہ سے خطاب 63 1
48 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter