Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2015

اكستان

17 - 65
حضرت اِمام بخاری رحمہ اللہ نے حضرت سیّدنا علی رضی اللہ عنہ، سیّدنا حضرت اَبو سعید خدری اور حضرت سہیل بن حنیف کی روایتوں کو مختلف سندوں سے تقریبًا بارہ مقام پر بیان کیا ہے جن میں اُس جماعت کے، اُس کے بانی، پھر اُس کے اَنجام کی وہ پیش گوئی ہے جو لسانِ رسالت سے صادِر ہوئی تھی الفاظ میں کہیں کہیں کسی قدر اِختلاف ہے مگر مضمون سب کا ایک ہی ہے، ترجمہ ملاحظہ ہو  : 
''حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یمن سے کچھ سونا بھیجا، اقرع بن حابس، عینیہ بن بدر وغیرہ جو اپنے اپنے علاقوں کے بہادر اور نامور سردار تھے حال ہی میں مسلمان ہوئے تھے اور آنحضرت  ۖ اُن کومانوس کرنا چاہتے تھے آنحضرت  ۖ  نے یہ سونا صرف اُن ہی سرداروں کو دے دیا۔ ''  ١ 
 قبیلہ قریش وغیرہ کے لوگ جو حاضر تھے اُ ن میں سے کسی کو نہیں دیا، فورًا ایک شخص دامن   سمیٹتے ہوئے کھڑا ہوا اور پکار کر کہا  اِتَّقِ اللّٰہَ یَا مُحَمَّدْ  ٢  محمد اللہ سے ڈرو  ،  رَسُوْلَ اللّٰہِ اِعْدِلْ  ٣      اے رسول اللہ اِنصاف سے کام لیجئے۔ آنحضرت  ۖ  کو اِس فقرہ سے بہت صدمہ ہوا فرمایا بندۂ خدا   اگر میں اِنصاف سے کام نہیں لوں گا اور اگر میرے اَندر خوف ِ خدا نہیں ہو گا تو اور کس سے اِنصاف اور خوف ِ خدا کی توقع کی جا سکتی ہے، اگر میںبے اِنصاف ہوں تو بے شک میں خائب وخاسر ہوں۔  ٤  
حضرت عمر  ٥  رضی اللہ عنہ اور حضرت خالد  ٦  رضی اللہ عنہ وہاں حاضر تھے (یکے بعد دیگرے) 
  ١  تاکہ اُن کا اِیمان پختہ اور یہ سر فروش و جاں نثار مجاہدین وہ کارنامے اَنجام دیں جو اُنہوں نے بعد میں عہد ِ فاروقی  اور دورِ عثمانی میں اَنجام دیے جن کے نقوش کتب ِ تاریخ میں محفوظ و مرتسم ہیں۔
 ٢   بخاری شریف کتاب الانبیاء  رقم الحدیث ٣٣٤٤  اُس شخص کا حلیہ بھی بیان کیا گیا ہے آنکھیں گڑی ہوئیں، کلے چوڑے، پیشانی اُبھری ہوئی، گھنی داڑھی، سر گھٹا ہوا۔ 
 ٣   بخاری شریف کتاب الانبیاء  رقم الحدیث ٣٦١٠  ''رسول اللہ '' طنزًا کہا یعنی آپ خداکے رسول بننے میں اِنصاف کیجیے۔  ٤   بخاری شریف کتاب الانبیاء  رقم الحدیث ٣٦١٠  وغیرہ  ٥  بخاری شریف کتاب الانبیاء  رقم الحدیث ٣٦١٠    ٦  بخاری شریف کتاب المغازی  رقم الحدیث ٤٣٥١  وغیرہ

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 11 1
4 جہنم سے آزادی : 12 3
5 اپنے عیوب بھی ظاہر نہ کرے : 12 3
6 اچھے برے کی پہچان : 13 3
7 خوارج اور فتنہ ٔ وضعِ اَحادیث 14 1
8 حضرت علی کے ہاتھوں اِن کی بربادی 14 7
9 اِس جماعت کا زوال : 20 7
10 اُمت ِ اِسلامیہ کو یہ ہدایت فرمائی : 21 7
11 واضعین ِ حدیث : 22 7
12 دین ِ متین کی حفاظت واِستقامت : 23 7
13 اِسلام کیا ہے ؟ 29 1
14 پندرہواں سبق : مرنے کے بعد، برزخ، قیامت، آخرت 29 13
15 وفیات 37 1
16 قصص القرآن للاطفال 38 1
17 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 38 16
18 ( باغ والوں کا قصہ ) 38 16
19 کسبِ معاش میں شرعی حدود کی رعایت 41 1
20 شیئر بازار میں سرمایہ کاری : 41 19
21 غیر سودی سرمایہ کاری : 42 19
22 (١) مرابحۂ مؤجلہ : 44 19
23 (٢) اجارہ : 44 19
24 (٣) شیئر زکی خرید وفروخت : 45 19
25 (٤) مضاربت / شرکت : 45 19
26 گلدستہ ٔ اَحادیث 46 1
27 جو شخص بھی دو چیزوں کو مضبوطی سے تھامے رہے گا کبھی گمراہ نہیں ہو گا : 46 26
28 تحیة الوضو کی دو رکعتوں کی فضیلت : 47 26
29 تیمم میں دو ضربیں ہیں : 48 26
30 دو خون اور دو مری ہوئی چیزیں حلال قرار دی گئی ہیں : 50 26
31 جو چاہو کھاؤ اور جو چاہو پہنو بشرطیکہ دو چیزیں نہ ہوں : 50 26
32 دو چیزیں (ریشم اور سونا) مردوں کے لیے حرام ہیں: 51 26
33 حج نہ کرنے یا حج میں تاخیر کے حیلے بہانے 54 1
34 کیا حج بڑھاپے میں کرنے کا کام ہے ؟ 55 33
35 حج سے پہلے نماز روزہ کا بہانہ : 57 33
36 حج کے بعد گناہ نہ ہوجانے کا بہانہ : 57 33
37 پہلے کچھ کھا کمالیں : 58 33
38 گھر میں حج کا ماحول نہیں : 59 33
39 پہلے والدین کو حج کرانا : 59 33
40 پہلے گھر کے سربراہ کا حج کرنا : 59 33
41 بیوی یا والدہ کو ساتھ لے جانے کا عذر : 60 33
42 اپنی شادی کا بہانہ : 60 33
43 بچیوں کی شادی کا مسئلہ : 61 33
44 بچوں کو کس کے حوالے کریں ؟ 61 33
45 کاروبار کس کے حوالے کریں ؟ 61 33
46 حج کے بجائے عمرہ کرنا : 62 33
47 طلبۂ دینیہ سے خطاب 63 1
48 اَخبار الجامعہ 64 1
Flag Counter