Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2015

اكستان

45 - 65
ایک لاکھ روپے اِنعام میں دے دیتی ہے تو یہ دو لاکھ روپے جولاٹری کی کمپنی کو ملے، یہ کس کا سرمایہ ہے  ؟ بے چارے غریب رِکشا پولروں اور مزدُوروں کا جن کے خون پسینے کی کمائی سرمایہ داروں اور حکومت  کے خزانوں میں سمٹ کر چلی جاتی ہے اور محض ایک موہوم نفع کے لالچ میں یہ سادہ لوح عوام اپنی محنت  کی کمائی خوشی خوشی خون چوسنے والوں کے حوالے کردیتے ہیں۔ ہمارے سامنے ایسی کئی مثالیں ہیں کہ لاٹری کے نرغے میں آکر کتنے لوگوں نے اپنے گھر کے برتن، بیوی کے زیورات حتی کہ کپڑے اور مکانات تک بیچ دیے یا گروی رکھوا دیے اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے کنگال ہوگئے۔
اِسی طرح آج محلہ محلہ اسکیموں کے نام پر سرمایہ کاری کی جارہی ہے،اِن میں بھی جوئے کی صورتیں پائی جاتی ہیں مثلاً جس کا نام پہلی قسط اَدا کرتے ہی نکل آئے وہ بہت کم قیمت میں کسی مشینری وغیرہ یا ایک بڑی رقم کا مالک بن جاتا ہے اور بقیہ لوگوں کو اپنی جمع کردہ پوری رقم نہیں مِل پاتی وغیرہ، نیز معمہ بازی، پتنگ بازی، کبوتر بازی، شطرنج، کیرم بورڈ، جن میں ہارجیت پر فریقین کی طرف سے لین دین کی شرط ہوتی ہے، یہ سب شکلیں حرام ہیں حتی کہ علماء نے لکھا ہے کہ بچے جو گولیاں اور گٹکے کھیلتے ہیں اور اِس پر دُوسرے سے تاوان لیتے ہیں، یہ سب جوا اور سٹّہ ہے جو اِسلام میں حرام ہے۔(جاری ہے)
(  بیس لاکھ نیکیاں  )
حضرت ِابو اَوفٰی  ص  فرماتے ہیں کہ رسولِ اکرم  ۖ نے فرمایا جو شخص یہ کلمات کہے  لَآ اِلٰہَ اِلَّا اﷲُ وَحْدَہ لَا شَرِیْکَ لَہ اَحََدًا صَمَدًا لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہ کُفُوًا اَحَد   تو اﷲ تعالیٰ اُس کے لیے بیس لاکھ نیکیاں لکھ دیتے ہیں۔
( عمل الیوم واللیلة لابن السنی ص١١١)
مذکورہ کلمہ ایک بار کہنے پر بیس لاکھ نیکیاں ملتی ہیں۔ اِس لحاظ سے اگر ہر فرض نماز کے بعد یہ کلمہ ایک بار پڑھ لیا کریں تو بہ آسانی روزانہ ایک کروڑ نیکیاں حاصل ہوسکتی ہیں ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 مغربی ثقافت اور ملحدانہ اَفکار کا نفوذ اور اُس کے اَسباب 7 3
5 درسِ حدیث 8 1
6 ''جھوٹا میڈیا ''یہودی دستور : 9 5
7 اہلِ ثروت کے لیے سنت پر چلنے کا طریقہ : 10 5
8 حضرت اَبوذر کا مسلک خوب کمائو اور خرچو مگر جمع نہ کرو : 10 5
9 غلاموں کا درجہ بلند کیا : 11 5
10 عیدتکبیر اور تعظیمِ شعائراللہ کا مقدس دن 13 1
11 لفظ ِ عید اور اُس کی حقیقت : 13 10
12 ''عید'' اور ''تہوار'' میں فرق : 14 10
13 ایساکیوں ؟ : 15 10
14 رمضان المبارک کی باطنی برکات ، اللہ کی یاد اور اُس کی مشق 17 1
15 حقیقی حیات رُوحانی ہے صرف اَنبیاء ہی اُس کے بارے میں درست بتا سکتے ہیں 17 14
16 شہداء کی کرامات 17 14
17 شہدائِ اُحد کی کرامات : 19 14
18 دیگر شہداء کی کرامات : 19 14
19 تیرہ سو برس بعد جسم سالِم : 20 14
20 ساعت ِ رحمت : 20 14
21 حقیقی نیک،تھوڑا عمل مگر مسلسل : 21 14
22 تمام سال اِس مشق کی برکات : 21 14
23 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
24 عید کس کی ہے ؟ 25 1
25 قصص القرآن للاطفال 27 1
26 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 27 25
27 ( بستی والوں کا قصہ ) 27 25
28 کسبِ معاش میں شرعی حدود کی رعایت 30 1
29 شرعی حدود کی رعایت نا گزیر : 35 28
30 کون سے مالدار قابلِ تعریف ہیں ؟ : 36 28
31 سود کی ممانعت : 37 28
32 سود کی حرمت پچھلی شریعتوں میں : 40 28
33 سود کے چند مفاسد : 42 28
34 جوا اور سٹّہ : 43 28
35 لاٹری وغیرہ : 44 28
36 شوال کے چھ روزوں کی فضیلت 46 1
37 شب ِقدر کی دُعائ 47 36
38 ایک اللہ والا اپنے خطوط کے آئینے میں 48 1
39 جو بادہ کش تھے پرانے وہ اُٹھتے جاتے ہیں 55 1
Flag Counter