Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2013

اكستان

49 - 64
(ج)  اِس میں مشابہت اہل رِفض کے ساتھ بھی ہے، اِس لیے ایسی مجلس کا منعقد کرنا اَور اُس میں شرکت کرنا سب ممنوع ہے۔ چنانچہ مطالب المؤمنین میں صاف منع لکھا ہے اَور قواعد ِشرعیہ بھی اِس کے مشاہد ہیں اَور یہ تو اُس مجلس کا ذکر ہے جس میں کوئی مضمون خلاف نہ ہواَور نہ وہاں نوحہ و ماتم ہو   اَور جس میں مضامین بھی غلط ہوں یا بزرگوں کی توہین ہو یا نوحۂ حرام ہو جیساکہ غالب اِس وقت میں  ایسا ہی ہے تو اُس کا ''حرام'' ہونا ظاہر ہے اَور اِس سے بدتر خود شیعہ کی مجالس میں جاکر شریک ہونا بیان سننے کے لیے یا ایک پیالہ فرینی اَور دو نان کے لیے۔ 
''  اِصلاح الرسوم  ''  کا مضمون ختم ہوا۔ اَب  ''  زَوَالُ السِّنَةِ  ''سے بعض رسوم ِقبیحہ کی مذمت نقل کی جاتی ہے  : 
(١)  بعض لوگ اُس بچے کو منحوس سمجھتے ہیں جومحرم میں پیدا ہو، یہ بھی غلط عقیدہ ہے۔ 
(٢)  بعض لوگ اِن اَیام میں شادی کو برا سمجھتے ہیں، یہ عقیدہ بھی باطل ہے۔ 
(٣)  بعض جگہ اِن ایام میں گُٹکہ، دَھنیا ،مصالح تقسیم کرتے ہیں ،یہ بھی واجب الترک ہے۔ 
(٤)  بعض شہروں میں اِس تاریخ کو روٹیاں تقسیم کی جاتی ہیں اَور اُن کی تقسیم کا یہ طریقہ نکالا ہے کہ چھتوں کے اُوپر کھڑے ہوکر پھینکتے ہیں جس سے کچھ تو لوگوں کے ہاتھ میں آتی ہیں اَور اَکثر زمین پر گر کر پَیروں میں رَوندی جاتی ہیں جس سے رِزق کی بے اَدبی اَور گناہ ہونا ظاہر ہے۔ حدیث شریف میں اِکرامِ رزق کا حکم اَور اُس کی بے اِحترامی سے وبال سلب ِرزق آیا ہے، خدا سے ڈرو اَور رِزق برباد مت کرو (اَور بے اَدبی کے علاوہ بدعت اَور ریا وغیرہ کا گناہ بھی اِس رسم میں موجود ہے)۔
 ( ماخوذ اَز  :  بارہ مہینوں کے فضائل و اَحکام ) 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''سچا وعدہ ''تجارت کی ضرورت ہے چاہے مسلمان ہو یاکافر : 8 3
5 تجارت میں نفع کی حد : 8 3
6 قرآن کا معجزہ : 11 3
7 کیا اِنسان چاند پر پہنچ سکتا ہے ؟ 14 1
8 'سَمَاء ''کی تشریح : 17 7
9 ''فَلَکْ''کی تشریح : 18 7
10 اِنسان کی چاند تک رسائی : 19 7
11 فوائد ِ ضروریہ : 21 7
12 ''رُوحانی قوت ''خیالی قوت سے بڑھ کر ہے : 22 7
13 سفرِ معراج،وقت و مسافت : 23 7
14 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان پر زِندہ اُٹھایا جانا : 23 7
15 پردہ کے اَحکام 27 1
16 بد نگاہی و بد فعلی کا بیان 27 15
17 اَمرد یعنی بے ریش خوبصورت لڑکے سے اِحتیاط : 27 15
18 اَمردوں سے قرآن یا نعت سننا : 27 15
19 عورتوں کی طرح اَمردوں کو پردہ کا حکم کیوں نہیں : 28 15
20 بدنگاہی کا مرض : 28 15
21 بدنگاہی سے بہت کم لوگ بچے ہیں : 29 15
22 بدنگاہی کا مرض بہت چھپا ہوا ہوتا ہے : 30 15
23 بدنگاہی بھی بدکاری اَور بدترین معصیت ہے : 31 15
24 اِس تعلق ِبد کا اَنجام : 32 15
25 سیرت خُلفَا ئے راشد ین 33 1
26 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 33 25
27 عہد فاروقی کی فتوحات : 33 25
28 فتح ِ اِیران : 34 25
29 فتح رُوم و شام : 41 25
30 محرم الحرام کی فضیلت اَور منکراتِ مروجہ کی مذمت 43 1
31 قسم اَوّل کے منکرات : 45 30
32 قسم دوم کے منکرات : 47 30
33 عمار خان کا نیا اِسلام اَور اُس کی سرکوبی 50 1
34 عمار خان کے خود تراشیدہ ضابطے : 53 33
35 عمار خان کی اہل ِحق پر طعنہ زنی : 58 33
36 جاوید غامدی کی طعنہ زنی : 58 33
37 عمار خان کے طنز : 59 33
38 گلدستۂ اَحادیث 61 1
39 محض ثواب کی نیت سے سات سال اَذان دینے کی فضیلت : 61 38
40 عقیقہ ساتویں دِن کرنا مستحب ہے : 61 38
41 اَخبار الجامعہ 63 1
42 وفیات 63 1
Flag Counter