Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2013

اكستان

42 - 64
وہاں عیسائیوں اَور یہودیوں کے علماء نے کہا کہ عمرو بن عاص بیت المقدس کو فتح نہیں کر سکتے کیونکہ  فاتح بیت ا لمقدس کا حلیہ ہماری کتابوں میں لکھا ہوا ہے جو عمرو بن عاص پر منطبق نہیں ہوتا۔ 
حضرت عمرو بن عاص نے اِس کی اِطلاع حضرت فاروقِ اَعظم رضی اللہ عنہ کو دی اَور آپ تشریف لے گئے جس وقت آپ بیت المقدس پہنچے اَور آپ کو اُن لوگوں نے دیکھا فورًا دروازہ کھول دیا اَور کہا کہ یہ وہی ہیں۔ بیت المقدس میں بمقام جابیہ آپ نے ایک دَربار کیا اَور تمام سردارانِ فوج کو  بھی اِس میں شریک فرمایا اَور شعائر اِسلام کا کماحقہ اِعلان فرمایا۔ 
مصر اَور اسکندریہ اَور جلب اَور ہوازن اَور آذر بائیجان وغیرہ بھی بڑے معرکہ کے ساتھ فتح ہوئے اَور خراسان اَور قسطنطینیہ کی فتوحات کا بھی آغاز ہوا جس کی تکمیل اَمیر المومنین حضرت عثمان کے زمانے میں ہوئی اَور دین ِبر حق تمام اَدیان پر غالب آگیا اَور اِتنی بڑی عظیم الشان سلطنت مسلمانوں کے قبضہ میں آگئی کہ اَب رُوئے زمین پر کوئی طاقت ایسی باقی نہ رہی جو مسلمانوں کے مقابلہ میں سر سبز اَور کامیاب ہو سکے۔   وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ اَوَّلًا وَاٰخِرًا ۔ (جاری ہے)
قارئین اَنوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل
ماہنامہ اَنوارِ مدینہ کے ممبر حضرات جن کو مستقل طورپر رسالہ اِرسال کیا جارہا ہے لیکن عرصہ سے  اُن کے واجبات موصول نہیں ہوئے اُن کی خدمت میں گزارش ہے کہ اَنوارِ مدینہ ایک دینی رسالہ ہے جو ایک دینی اِدارہ سے وابستہ ہے اِس کا فائدہ طرفین کا فائدہ ہے اَور اِس کا نقصان طرفین کا نقصان ہے اِس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اِس رسالہ کی سرپرستی فرماتے ہوئے اَپنا چندہ بھی اِرسال فرمادیں اَوردیگر اَحباب کوبھی اِس کی خریداری کی طرف متوجہ فرمائیں تاکہ جہاں اِس سے اِدارہ کو فائدہ ہو وہاں آپ کے لیے بھی صدقہ جاریہ بن سکے۔(ادارہ)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''سچا وعدہ ''تجارت کی ضرورت ہے چاہے مسلمان ہو یاکافر : 8 3
5 تجارت میں نفع کی حد : 8 3
6 قرآن کا معجزہ : 11 3
7 کیا اِنسان چاند پر پہنچ سکتا ہے ؟ 14 1
8 'سَمَاء ''کی تشریح : 17 7
9 ''فَلَکْ''کی تشریح : 18 7
10 اِنسان کی چاند تک رسائی : 19 7
11 فوائد ِ ضروریہ : 21 7
12 ''رُوحانی قوت ''خیالی قوت سے بڑھ کر ہے : 22 7
13 سفرِ معراج،وقت و مسافت : 23 7
14 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان پر زِندہ اُٹھایا جانا : 23 7
15 پردہ کے اَحکام 27 1
16 بد نگاہی و بد فعلی کا بیان 27 15
17 اَمرد یعنی بے ریش خوبصورت لڑکے سے اِحتیاط : 27 15
18 اَمردوں سے قرآن یا نعت سننا : 27 15
19 عورتوں کی طرح اَمردوں کو پردہ کا حکم کیوں نہیں : 28 15
20 بدنگاہی کا مرض : 28 15
21 بدنگاہی سے بہت کم لوگ بچے ہیں : 29 15
22 بدنگاہی کا مرض بہت چھپا ہوا ہوتا ہے : 30 15
23 بدنگاہی بھی بدکاری اَور بدترین معصیت ہے : 31 15
24 اِس تعلق ِبد کا اَنجام : 32 15
25 سیرت خُلفَا ئے راشد ین 33 1
26 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 33 25
27 عہد فاروقی کی فتوحات : 33 25
28 فتح ِ اِیران : 34 25
29 فتح رُوم و شام : 41 25
30 محرم الحرام کی فضیلت اَور منکراتِ مروجہ کی مذمت 43 1
31 قسم اَوّل کے منکرات : 45 30
32 قسم دوم کے منکرات : 47 30
33 عمار خان کا نیا اِسلام اَور اُس کی سرکوبی 50 1
34 عمار خان کے خود تراشیدہ ضابطے : 53 33
35 عمار خان کی اہل ِحق پر طعنہ زنی : 58 33
36 جاوید غامدی کی طعنہ زنی : 58 33
37 عمار خان کے طنز : 59 33
38 گلدستۂ اَحادیث 61 1
39 محض ثواب کی نیت سے سات سال اَذان دینے کی فضیلت : 61 38
40 عقیقہ ساتویں دِن کرنا مستحب ہے : 61 38
41 اَخبار الجامعہ 63 1
42 وفیات 63 1
Flag Counter