Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2013

اكستان

20 - 64
(١)  اَوّل تو مجھے اِسی میں کلام ہے کہ یہ لوگ کرۂ قمر میں پہنچیں گے بھی یا نہیں  ؟  گو میں محال بھی نہیں کہتا کیونکہ تدابیر میں حق تعالیٰ نے خاص اَثر رکھا ہے ممکن ہے کہ تدبیر کرتے کرتے کسی دِن یہ لوگ کامیاب ہوجائیں اَور ہم تو جس دِن یہ لوگ کرۂ قمر میں پہنچ جائیں گے خوش ہو کر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لائیں گے کیونکہ اُس دِن ہم ملحدین کا یعنی اِن ہی سائنس والوں کا منہ بند کردیں گے جو واقعۂ معراج پر اِعتراض کرتے ہیں اَور اُس کو محال بتلا تے ہیں۔
خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم کو اُس نے محال و خلاف ِعادت میں فرق بتلادیا ہے اِسی لیے ہم چاند پر جانے کی تدبیر کو تدبیرِ محال نہیں سمجھتے یہ جہل اُن ہی لوگوں کو مبارک ہو کہ وہ محال و خلاف ِ عادت کو ایک سمجھتے ہیں دونوں میں فرق نہیں کرتے۔ 
چنانچہ معراج کے محال ہونے کی دلیل یہ بیان کرتے ہیں کہ اُوپر ایک طبقہ ایسا ہے جہاں ہوا نہیں ہے اُس میں کوئی متنفس زِندہ نہیں رہ سکتا مگر اِس سے اِستحالہ لازم نہیں آیا صرف اِستبعاد لازم آیا کیونکہ اِنسان کے لیے تنفس عقلاً لازم نہیں صرف عادةً لازم ہے عقلاً یہ ممکن ہے کہ اِنسان بدونِ تنفس کے زِندہ ر ہے اَور زیادہ نہیں  تو کچھ عرصہ تک تو بدونِ تنفس کے زِندہ رہنا مشاہدہ ہے، جن لوگوں کو'' حبسِ دَم'' کی مشق ہے وہ کئی روز تک اَور بعضے کئی مہینوں تک حبسِ دَم کیے رہتے ہیں اَور زِندہ رہتے ہیں پس اِنسان کا اُس طبقہ میں جہاں ہوا نہیں ہے زِندہ رہنا عقلاً ممکن ہے  گو عادةً مستبعد ہے اَور معجزہ خارقِ عادت ہوتا ہی ہے اَگر معجزہ خارقِ عادت نہ ہو  تو معجزہ ہی کیا ہوا۔ 
غرض یہ لوگ اَگر قمر میں پہنچ جائیں تو ہم تو خوش ہوں گے مگر ہاں اِس اِحتمال سے کہ شاید وہاں جا کر ہلاک و برباد ہوں ہمدردی ٔ اِنسان کی وجہ سے جی کڑھتا ہے اَور دِل یہ چاہتا ہے کہ اُن کو راستہ ہی نہ مِلے تو اَچھا ہے کیونکہ چاند کی خاصیت اَبھی تک
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''سچا وعدہ ''تجارت کی ضرورت ہے چاہے مسلمان ہو یاکافر : 8 3
5 تجارت میں نفع کی حد : 8 3
6 قرآن کا معجزہ : 11 3
7 کیا اِنسان چاند پر پہنچ سکتا ہے ؟ 14 1
8 'سَمَاء ''کی تشریح : 17 7
9 ''فَلَکْ''کی تشریح : 18 7
10 اِنسان کی چاند تک رسائی : 19 7
11 فوائد ِ ضروریہ : 21 7
12 ''رُوحانی قوت ''خیالی قوت سے بڑھ کر ہے : 22 7
13 سفرِ معراج،وقت و مسافت : 23 7
14 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان پر زِندہ اُٹھایا جانا : 23 7
15 پردہ کے اَحکام 27 1
16 بد نگاہی و بد فعلی کا بیان 27 15
17 اَمرد یعنی بے ریش خوبصورت لڑکے سے اِحتیاط : 27 15
18 اَمردوں سے قرآن یا نعت سننا : 27 15
19 عورتوں کی طرح اَمردوں کو پردہ کا حکم کیوں نہیں : 28 15
20 بدنگاہی کا مرض : 28 15
21 بدنگاہی سے بہت کم لوگ بچے ہیں : 29 15
22 بدنگاہی کا مرض بہت چھپا ہوا ہوتا ہے : 30 15
23 بدنگاہی بھی بدکاری اَور بدترین معصیت ہے : 31 15
24 اِس تعلق ِبد کا اَنجام : 32 15
25 سیرت خُلفَا ئے راشد ین 33 1
26 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 33 25
27 عہد فاروقی کی فتوحات : 33 25
28 فتح ِ اِیران : 34 25
29 فتح رُوم و شام : 41 25
30 محرم الحرام کی فضیلت اَور منکراتِ مروجہ کی مذمت 43 1
31 قسم اَوّل کے منکرات : 45 30
32 قسم دوم کے منکرات : 47 30
33 عمار خان کا نیا اِسلام اَور اُس کی سرکوبی 50 1
34 عمار خان کے خود تراشیدہ ضابطے : 53 33
35 عمار خان کی اہل ِحق پر طعنہ زنی : 58 33
36 جاوید غامدی کی طعنہ زنی : 58 33
37 عمار خان کے طنز : 59 33
38 گلدستۂ اَحادیث 61 1
39 محض ثواب کی نیت سے سات سال اَذان دینے کی فضیلت : 61 38
40 عقیقہ ساتویں دِن کرنا مستحب ہے : 61 38
41 اَخبار الجامعہ 63 1
42 وفیات 63 1
Flag Counter